- Joined
- Feb 4, 2012
- Posts
- 2,096
- Reaction score
- 3,172
- Points
- 113
کپتان روڈی سرکار اور بدو
کپتان نے کہیں شدید مصروفیت میں سے منہ بستر سے نکال کر صورتحال کا جائیزہ لینے کی کوشش کیا کی کہ حکومت نے ترنت دھاندلی کمیشن کا امب اس کے منہ میں دے کر اسے پھر کم پر لگا دیا ہے۔ گل نوخیر اختر کی تحقیق ہے کہ کچھ شادیاں بے تابی سے امب چوپنے نوجوانوں کا انہماک دیکھ کر ہی ہو جاتی ہیں۔
کپتان کی بس کو لاہور میں لور لور پھرنے سے تو شائد حکومت نے ٹال ہی لیا ہے کسی نہ کسی طرح قوم اوئے پاکستانیوں سننے سے رہ گئ ۔سیکیورٹی فورسز نےجس طرح اج کل طالبان کو اگے لگا رکھا ہے اور وہ معززین دین کے نام پر دوڑ لگا رہے ہیں گھاٹیوں پہاڑوں میں وہ ایمان افروز منظر ہے ایسے میں سیاسی گھڑمس عیاشی ہے۔
عرب شریف میں بدو حضرات اج کل دل جان سے پاکستان کو اپنی اگ میں واڑنے کے لئے طرح طرح کی کھجوروں کی پیشکش کر رہے ہیں۔ ہماری سیاسی اور فوجی سرکار دونوں نے ابھی تک بدو حضرات کو ہس کر ہی دکھایا ہے انکے قابو آنے سے پرہیز ہی کیا ہے۔
پاکستان نے فسادی محاز کو پوری طرح گرم کر لیا ہے اور مقصد اس کو پوری طرح ٹھنڈا کرنا ہے۔ بدو حضرات پاکستان کو ہر قیمت پر خوش کرنے کے چکر میں ایک محیر العقول قلابازی لگا گئے ہیں۔ عزیز ہم وطنو اب کچھ خبروں کے لئے زہنی طور پر تیار رہنا۔
شوری میں شرعی مسائل پر اظہار خیال کرتے اب اکثر کسی نہ کسی مرد مجاہد کے پاٹ جانے سے پنج ست کمانڈر حضرات کے جنت مکانی ہونے کی خبریں ہرگز غیر متوقع نہ ہونگی۔ اس کے علاوہ ہمارے میڈیا مجاہدین چرس وغیرہ سے جاگ جائیں تو ایک بڑی خبر بھی انکی منتظر ہے۔
بدو حضرات نے ریت پر طرح طرح لکیریں لگا کر حساب لگا ہی لیا ہے کہ شیعہ تو پندرہ صدیوں سے موجود ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے تو انکے ساتھ لڑ مر رہا جا سکتا ہے اختلافات سمیت البتہ داعش کا مکو ٹھپنا ضروری ہے جس کے لئے جہادی بھی کڑاہی میں ڈالنے ہونگے۔ دیکھو رمز کی باتاں ہیں جو بڑی دور سے آئ ہیں۔
اگر یہ سب درست ہے تو کچھ عرصہ سیاست وغیرہ کم اور لتریشن کے امکانات زیادہ ہی رہیںگے ۔ کپتان کو مصروفیت مل چکی ہے قدرت کی مہربانی سے دھرنے کو برات بنانے کی تیکنالوجی موصوف نے دریافت کر لی تھی۔ کپتان ہمارا لیڈر ہے اصل برا وقت میڈیا مجاہدین پر آن پہنچا ہے۔ انکو اب گھوڑے سے نہ اترنے کی صورت میں گھوڑے کے تھلے آنا ہوگا۔
Last edited by a moderator:





