فرخ حبیب سے میرا تعلق تب سے ہے جب وہ آئی ایس ایف کے صدر تھے اور میں کالج سٹوڈنٹ ۔۔ دسمبر کا پہلا ہفتہ تھا ۔۔ ان کی کال موصول ہوئی۔۔ سائنٹسٹ کہاں ہو؟ کیا کر رہے ہو؟ شام کو تیار رہنا، ہمیں اسلام آباد کے لیے نکلنا ہے۔۔ رات کھیوا ریسٹورنٹ میں باقی دوستوں کے ہمراہ ضیافت ہوئی۔۔ اور پانامہ کیس پر ہلکی پھلکی گپ شپ کے ساتھ قہوہ۔۔ اگلی صبح چائے کا کپ پیا اور عمران خان کی ٹیم کے ساتھ ہو لیے۔۔ سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں تھیں۔۔ وکلاء، ججز، میڈیا، منسٹرز اور وزراء کی دوڑیں لگی ہوئی تھیں ۔۔ عمران خان اپنی مشاوراتی ٹیم کے ساتھ سپریم کورٹ پہنچے۔۔ کپتان کا سٹائل پرانا تھا بس وسیم اکرم، عاقب جاوید ، رمیض راجہ اور انضمام کی جگہ ۔۔ اس بار اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور جہانگیر ترین موجود تھے ۔۔ کمرہ عدالت میں سماعت وقفے وقفے سے جاری رہی ۔۔ ججز کے سوالات اور تحریک انصاف کے وکیل کے دلائل کا سلسلہ یونہی جاری رہا ۔۔ عدالت برخاست ہوئی اور کپتان نے سب ٹیم کو چند منٹس میں جہانگیر ترین کے گھر میٹنگ کال دی۔۔
ٹھیک اگلے گھنٹے میں جہانگیر ترین کے گھر تحریک انصاف کی مشاوراتی ٹیم کی میٹنگ جاری تھی۔۔ پانامہ کیس پر ججز کے سوالات اور اپنے دلائل کو مفصل زیر بحث لایا گیا ۔۔ دوستانہ ماحول تھا اور سب باری باری اپنی رائے دیتے رہے۔۔ کیس کی صورتحال پر طویل میٹنگ کے بعد باہر میڈیا پریس کانفرنس کی گئی ۔۔ کپتان بنی گالہ کے لیے روانہ ہو گئے۔۔ دن تحریک انصاف مرکزی افس بلیو ایریا میں گزرا ۔۔ شام کو سالٹ ایند پیپر ریسٹورنٹ میں نعیم الحق، فواد چوہدری اور فرخ حبیب کے ہمراہ ایک پریس کافرنس میں تھے۔۔ رات کو آئی ایس ایف پنجاب صدر چوہدری ارسلان، فواد چوہدری، کوہاٹ سے یوتھ لیڈر شفیع جان اور فرخ حبیب کے ساتھ چائنا ٹائون میں ڈنر کیا ۔۔ کوہسار مارکیٹ میں فرخ حبیب اور فواد چوہدری کے ساتھ مختلف میڈیا کے نمائندگان کے ساتھ گپ شپ جاری رہی۔۔ رات مفتی سعید صاحب کے ہاں چھتر میں گزاری۔۔
اگلی صبح سویرے بنی گالہ پہنچے۔۔ آفس میں میڈیا سٹریجک میٹنگ کے لیے میڈیا ٹیم کے تمام ممبرزعمران خان کا انتظار کر رہے تھے ۔۔ مراد سعید، فیض الحسن چوہان، فرخ حبیب، نعیم الحق، اسد عمر اور دیگر کے مابین چائے کافی کے ساتھ پانامائی گفتگو کا سلسلہ جاری تھا ۔۔ کپتان سپورٹس ویئر میں آئے اور میٹنگ شروع ہوئی۔۔ کپتان کا سٹائل ایک ٹیچر سا تھا ۔۔ وہ بار بار میڈیا ٹیم کو ایک ہی بات کہتے۔۔ تم لوگو نے پراعتماد رہنا ہے اور تمہاری گفتگو سے ہمیشہ یہ تاثر جانا چاہیے کہ ہم کیس جیت چُکے ہیں۔۔ باقاعدہ ایک لیکچر جاری تھا ۔۔ آخر میں سوالات کا سلسلہ شروع ہوا اور یوں میڈیا ٹیم کو ہوم ورک کے ساتھ سکول سے چھٹی مل گئی ۔۔ نیچے گیٹ پر پریس کانفرنس کے لیے میڈیا والے کپتان کی آمد کا انتظار کر رہے تھے ۔۔ کپتان میٹنگ کے فوری بعد پریس کانفرنس کے لیے گاڑی کی طرف لپکے ۔۔ تھوڑا رک گئے اور اسد عمر سے پوچھا، بات کہاں سے شروع کی جائے۔۔ اسد عمر اپنے انٹلیکچوئل انداز میں بتانے لگے۔۔ شاہ محمود تم بتائو ۔۔ ہاں ہاں یہ ٹھیک ہے۔۔ کپتان مسکراتے ہوئے پریس کانفرنس میں چلے گئے۔۔ پریس کانفرنس سے واپسی پر کوئی فارنر میڈیا رپورٹر سے بات چیت کی اور دوبارہ دوسری میٹنگ میں چلے گئے۔۔ وہیں میرے تعارف کے بعد کپتان سے کچھ گفتگو بھی ہوئی۔۔
یہ صرف دو دن کی مصروفیات کی تفصیل ہے۔۔ جس کا میں چشم دید گواہ ہوں۔۔ کپتان عمران خان اور تحریک انصاف کی تمام ٹیمز نے پانامہ کیس میں جتنی جدوجہد کی ہے، وہ سب سراہنے کے قابل ہے۔۔ پانامہ کیس عدالت میں لڑنا، میڈیا میں زندہ رکھنا اور عوام میں امید جگائے رکھنا یہ سب اتنا آسان نہیں تھا ۔۔ بہت محنت اور مستقل مزاجی درکار تھی۔۔ ہمارا مقابلہ ملک کی طاقتور ترین مافیا سے تھا۔۔ جس نے کبھی پانامہ لیکس کو پکوڑا اخبار،عالمی سازش اور جمہوری تسلسل کے خلاف چال قرار دیا ۔۔ تو کبھی اس کیس کو ہی نا قابل سماعت بنانے کی کوشش کی۔۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منتخب وزیراعظم کے اثاثہ جات پر اتنی مفصل گفتگو ہوئی۔۔ کرپشن کا کٹا چٹا کھولا گیا ۔۔ اور اس سب کا کریڈٹ ضرور عمران خان کی قیادت اور بہترین ٹیمز کو جاتا ہے۔۔
کرپشن کے خلاف ایک بہترین کمپین چلا کر ۔۔ عمران خان جو کر سکتا تھا اس نے وہ کر دیا۔۔ اب فیصلہ بھی انصاف کے حق میں ہو گا۔۔ انشاءاللہ
حارث عباسی کے ساتھ ملاقات کا تذکرہ تو بھول ہی گیا ۔۔ :پ اس پیارے بھائی نے خواہش کا اظہار کیا ہوا تھا، موقع کو غنیمت جان کر پُراسرار انداز میں ان کا بھی گلہ دور کر دیا۔۔ حارث کے سوالات کے جواب کچھ یوں تھے ۔۔ حارث سیاست پی کے نیوٹرل فورم ہے جس کا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے۔۔ میں تمہاری طرح ۲۰۰۹ء سے تحریک انصاف کا ایک عام سا سپورٹر ہوں۔۔ مارکیٹنگ میں جاب کرتا ہوں۔۔ سیاست میں آنے کی وجہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے مستقبل کی فکر ہے۔۔ جیسا پاکستان ہمیں نصاب کی کتابوں میں پڑھایا گیا تھا اس سے بالکل مختلف حقیقت میں دکھایا گیا اسی لیے ہمارا انداز سیاست تلخ ہے۔۔

فیکشن اسٹوری بنانے میں تم لوگ بہت ماہر ہو ویسے آپ کی اطلاح کے لئے عدالت جماعتی گئے تھے عمران کو مجبوری میں جانا پڑا تھا اور عدالت میں عمرانی پٹواریوں نے جو ڈرامہ کیا ہے وہ بھی کیسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے

And then lmran Khan happened. Jumping from box to box, not conforming to their preset notions, he exposed them like soothsayers of antiquity. Threatened, they understandably attack IK day and night trying to cast him out.
The political market had also been nicely divided by the parties who each had developed unique products and services for respective target group.
lmran Khan then sprouted out as a party spoiler. IK talks about Islam, social equality, progressive development, rights of woman, youth empowerment and the rule of law. Thus undercuts coveted hard-earned markets of every priest of democracy. This fact alone makes him villain across the board in the political arena.
Now we see IK against the status-quo. Coalition of the corrupt have all come together and teamed up against IK.
IK is a born leader, is stubborn to core, goes after his target with deadly focus & soldiers mindset so much so that he is criticised for ignoring other priorities.
But take the Imran Khan factor out of the equation and the landscape will be back to normal.
وہ تو ساری باتیں ٹھیک ہیں، اگر سپریم کورٹ بیس اپریل کو اس طرح کا فیصلہ دے دیتی ہے جس میں نواز شریف کو آدھے جج کلین چٹ دے دیں اور آدھے کہیں کے کچھ گڑبڑ لگتی ہے، یا سپریم کورٹ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور ایک آزاد انکوئری کمیشن کا فیصلہ کردے تو پھر کیا عمران خان اور یہاں انکی انصافی لاٹ کو یہ فیصلہ منظور ہوگا ؟