Advertisement

کيا پاکستان امریکی حلقہء اثر سے نکل رہا ہے؟

کيا پاکستان امریکی حلقہء اثر سے نکل رہا ہے؟

امریکی ذرائع ابلاغ نے یہ تاثر دیا ہے کہ پاکستان، امریکی حلقہء اثر سے نکلتا جا رہا ہے۔ عين ممکن ہے کہ اس تاثر نے امریکا کے کچھ حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہو تاہم پاکستان میں ماہرین اسے مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

سياسی تجزيہ کاروں کے مطابق پاکستان کے ليے یہی بہتر ہے کہ وہ امريکی حلقہء اثر سے نکلے۔ گزشتہ ہفتے جاری کردہ امریکی بجٹ تجاویز میں روس اور چین کو ایک بڑا خطر ہ قرار دیا گیا ہے اور یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ چین پاکستان جيسے اپنے قريبی اتحادی ممالک میں فوجی اڈے بنا سکتا ہے۔

تجزیہ نگاروں و سیاست دانوں کا خیال ہے کہ پاکستان کو امریکا کی دوستی سے کچھ زیادہ نہیں ملا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف دانشور تاج حیدر کی رائے میں اسلام آباد حکومت کو خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہیے کیونکہ اس خطے کو امن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ’’سرد جنگ کے دوران ہم امریکی کیمپ میں چلے گئے حالاں کہ پاکستان تصور مساوات و برابری کے تحت معرض وجود میں آیا تھا۔ اس لحاظ سے ہمیں سوشلسٹ ممالک کے قریب ہونا چاہیے تھا لیکن کیونکہ ہمارے حاکم طبقات کی غلامانہ سوچ تھی، اس ليے ہم مغربی کیمپ میں چلے گئے، جس کی وجہ سے ہمارا ان پر انحصار بڑھ گیا۔ میرے خیال میں اب ہمیں کسی بھی ملک کے حلقہء اثر میں نہیں رہنا چاہیے۔ تاہم ہمیں روس، چین اور خطے کے دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

پاکستان میں کچھ حلقے امریکا سے صرف اس ليے خائف ہیں کہ وہ اسلام آباد کے اسٹریجک مفادات کو اہمیت نہیں دیتا اور پاکستان کو اتحادی ہونے کے باوجود دھوکہ دیتا ہے۔ ایسے حلقے پاکستان کے چین کے ساتھ قریبی تعلقات کی وکالت کرتے ہیں۔ معروف تجزیہ نگار کرنل انعام الرحیم کے خیال میں افغانستان تو صرف بہانہ ہے۔ امریکا کو در اصل پریشانی سی پیک اور روس سے پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں روس اور چین کے ساتھ مل کر سی پیک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ جس لمحے ہم نے سی پیک پر کام شروع کیا، امریکا سمجھ گیا تھا کہ ہم اس کے حلقہ اثر سے نکل رہے ہیں۔ نواز حکومت کو بھی اس کی سزا دی گئی۔ موجودہ حکومت نے اس کو رول بیک کرنے کی کوشش کی لیکن عوامی ردِ عمل کی وجہ سے انہیں اپنے ارادے ترک کرنے پڑے۔‘‘

کرنل انعام الرحیم کے خیال میں اسلام آباد کے ليے یہ اچھا ہے کہ وہ امریکی حلقہء اثر سے نکل رہا ہے اور چین کے قريب جا رہا ہے۔ انہوں نے مزيد کہا، ’’پاکستان اور چین کو مل کر ایران، ترکی اور روس کو سی پیک کا حصہ بنانا چاہیے۔ اس کے بعد افغانستان بھی ہمارے ساتھ آ جائے گا۔ جب اتنے اہم ممالک سی پیک کا حصہ بنيں گے، تو کئی ديگر ممالک بھی سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کریں گے۔ اس سے امریکا تنہا ہو جائے گا۔ تو پاکستان اگر امریکی حلقہء اثر سے مکمل طور پر نکلتا ہے، تو اس سے نہ صرف خطے کے معاملات تبدیل ہوں گے بلکہ دنیا کے دوسرے حصوں پر بھی اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔‘‘

دوسری جانب کئی تجزیہ نگاروں کے خیال میں پاکستان کو چین پر بھی حد سے زیادہ انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے خیال میں پاکستان کو سری لنکا اور ديگر ممالک کے مثالیں اپنے ذہن میں رکھنی چاہیے۔ اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی ادارہ برائے امن و استحکام سے وابستہ ڈاکڑ بکر نجم الدین کے خیال میں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان امریکی حلقہء اثر سے نکل رہا ہے لیکن اسے چینی حلقے اثر میں جانے سے پہلے بھی دس بار سوچنا چاہیے۔ ’’چین ہماری دوستی کا بھرم بھرتا ہے لیکن جب اس کے قومی مفادات کی بات ہو گی، تو وہ بہت چالاکی سے اپنے پتے کھیلے گا، جیسا کہ اس نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران کچھ مہینوں پہلے کھیلا۔ لہذا ہمیں احتیاط سے کام لینا پڑے گا۔‘‘

سورس​
 
Advertisement
پاکستانی فوج تو امریکی حلقے سے نکل رہی ہے لیکن ملا آج بھی امریکہ کے حلقے میں بیٹھے ہیں
دیکھ لو سراج اور فضلو سب ***** دین فروش ملا نواز اور زرداری کے ساتھ ہیں
فوج اور پاکستان کے خلاف سب اکٹھے ہیں
ملا تو نہ پاکستان بننے کے وقت ساتھ تھے...ہندوں کے ساتھ تھے
اور آج بھی ہندوں اور امریکہ کے ساتھ ہیں ، پاکستان کے خلاف
 
پاکستانی فوج تو امریکی حلقے سے نکل رہی ہے لیکن ملا آج بھی امریکہ کے حلقے میں بیٹھے ہیں
دیکھ لو سراج اور فضلو سب ***** دین فروش ملا نواز اور زرداری کے ساتھ ہیں
فوج اور پاکستان کے خلاف سب اکٹھے ہیں
ملا تو نہ پاکستان بننے کے وقت ساتھ تھے...ہندوں کے ساتھ تھے
اور آج بھی ہندوں اور امریکہ کے ساتھ ہیں ، پاکستان کے خلاف
نواز اور زرداری امریکا کے حلقے ہیں یہ کہتے دم گھٹتا تھا
کچھ سیکولر بھی پاکستان بنتے وقت ہندوؤں کے ساتھ تھے
لبرل آج بھی ملا کے مقابلے میں پاکستان توڑنے والی باہنی کے ساتھ ہیں
 
Advertisement
Pakistan shall be this or that way as long it doesn't stand on its own feet.
This is not going to happen till such time that every Pakistani
of every color and creed becomes true Pakistani. Also it is extremely important that every
Pakistani is ready to discharge his duty which is required of him
to make Pakistan independent and strong. It is not going to happen overnight,

lot of hard work education and honest collective leadership will have to be very pro active.
 
Pakistan Jis din "corrupt" politicians ,bureaucrats, Fauji Generals, aur Media houses se azad ho gaya har cheez se azad ho jaye ga
Koi Mulk hamara kuch nahi bigar sakta --- Lakin hum khud
 
نواز اور زرداری امریکا کے حلقے ہیں یہ کہتے دم گھٹتا تھا
کچھ سیکولر بھی پاکستان بنتے وقت ہندوؤں کے ساتھ تھے
لبرل آج بھی ملا کے مقابلے میں پاکستان توڑنے والی باہنی کے ساتھ ہیں
لبرل ملا بھائی بھائی
صرف حلیے کا فرق ہے

کسی کو کلین شیو کسی کو داڑھی بیوقوف بناتی ہے
بات دونوں کی ایک ہی ہوتی ہے عوام دشمن اور اسلام دشمن
آجکل تو دونوں مل کر شراب بھی پیتے ہیں
 
لبرل ملا بھائی بھائی
صرف حلیے کا فرق ہے

کسی کو کلین شیو کسی کو داڑھی بیوقوف بناتی ہے
بات دونوں کی ایک ہی ہوتی ہے عوام دشمن اور اسلام دشمن
آجکل تو دونوں مل کر شراب بھی پیتے ہیں

کبھی لبرل اچھے مسلمان ہو کرتے تھے، حکومت کے ساتھ مزاج بھی بدل لیا. تبدیلی آئی رے







A-nove.gif
 
کبھی اولاد اپنے باپ سے الگ ہوسکتی ہے؟
اس دیسی فوج اور 'اشرافیہ' کا بس چلے تو مائیکل جیکسن کی طرح سرجری کروا کر خود کو امریکی اور یورپی ثابت کریں، بلکہ تاریخی تحقیق کے ذریعے ثابت کرنے کی کوشش کریں کہ یہ دیسی فراڈیے، یورپی اور امریکی قوم کے بچھڑے ہوئے بھائی ہیں۔
خیر، ایسا ہونہیں سکتا کہ جس امریکہ نے برطانیہ سرکار کی اولاد (پاک فوج) کو گود لے کر اور پال پوس کر بڑا کیا، اس کو اس قابل بنایا کہ وہ 1965 میں ہندوستان کو 'عبرت ناک شکست' سے دوچار کرسکے، اور کشمیر کو بندوق کی نوک پر آزاد کرواسکے، جو ایف سولہ طیارے دے، جو کولیشن سپورٹ فنڈ دے، اس کو یہ لوگ کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟
ابھی چین ساتھ ہے تو کیا ہوا؟ کل چین بھی امریکہ کی طرح ماتھے پر آنکھیں سجا سکتا ہے۔ تو برے وقتوں کے لیے امریکی ابو کو سنبھال کر رکھنا ہے۔
ایسا نہ ہو کہ کل چین بھی پشت پر لات ماردے، پھر یہ غلام ابن غلام، پھر یہ ذلیل ابن ذلیل اپنا کشکول لے کر کس کے آگے بھیک مانگیں گے؟
​