Advertisement

کوچ کی مانی سے ملاقات، معاہدے میں توسیع کے خواہشمند

657357_570685_PCB-Chief-111_updates.jpg


لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے تفصیلی ملاقات کی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ انھیں مزید وقت دیا جائے ، انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کو تیار ہیں۔
​
کوچ کی مانی سے ملاقات، معاہدے میں توسیع کے خواہشمند

​

پیر کو لندن کے پوش علاقے میں چیئر مین پی سی بی احسان مانی کے گھر مکی آرتھر ملاقات کے لئے پہنچے۔ سوئس کاٹیج کے علاقے میں ملاقات مکی آرتھر کی خواہش پر ہوئی اور ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی۔

اس ملاقات کے انتظام کے لئے ایم ڈی وسیم خان اپنے گھر برمنگھم سے لندن پہنچے تھے۔ مکی آرتھر نے احسان مانی کو تین سالہ کارکردگی کے بارے میں بتایا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس پر بھی بات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اپنی بیٹی کی شادی کے لئے جنوبی افریقا جارہے ہیں اور جلد اپنی رپورٹ پی سی بی کو بھیجیں گے۔ اس ماہ کے آخر یاآئندہ ماہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں مکی آرتھر پیش ہوں گے اور تین سالہ کارکردگی اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتائیں گے۔

پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ ہم نئے کوچ کا تقرر کرنا چاہتے ہیں اور آپ اس طریقہ کار میں شامل ہوجائیں۔ ایم ڈی نے نئے کوچ کی تقرری کے بارے میں بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مکی آرتھر کو آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک یا اس سال دورہ آسٹریلیا تک مزید کام کرنے کی اجازت دےدیگا۔

اس کے بعد 2023کے ورلڈ کپ تک نئے کوچ کا تقرر طویل المعیاد بنیادوں پر ہوگا۔ مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم میں تسلسل برقرار رکھنے اور کوچز کے حوالے سے بھی یہی پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی نے مکی آرتھر کو کوئی یقین دہانی کرانے سے انکار کردیا اور کہا کہ کرکٹ کمیٹی اور پی سی بی انتظامیہ سری لنکا کی سیریز سے قبل اگست کے آخر میں کوئی فیصلہ کرے گی۔
​


Chairman pcb aur md pcb k jab ghar jab london mein hoga to unka intrest kese pakistan k sath ho sakta hey? Kia pakistan mein koi qualified aadmi nahe mila?
 
Advertisement
Abby changaroon angraizi kisi player ko aati nhe aur headcoach angraizi bolnay wala, kya laanti loag hsin bc
Whatever u said does it make any sence apart from swearing and rude behaviour? Or aap ye bolna chahatey hein pakistan mein koi esa qualified shaks nahe hey jo micky arthour sey baat ker sakey? Really?
 
Advertisement
Imran should intervene in this matter we had tried so many foreign coaches but the result was zero,we need our own patriotic coach for our team and I think Younis khan, Wasim Akram or Shoaib akher would be a better choice .