بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے ملک کے 8 ویں نگران وزیراعظم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی حلف برداری تقریب 14 اگست کو یوم پاکستان پر ہوگی۔
انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم کے عہدے کیلئے منتخب ہونے والے سیاستدانوں سے میں سے پانچویں سیاستدان ہیں۔ قبل ازیں ملک معراج خالد، بلخ شیر مزاری، میاں محمد سومرو اور غلام مصطفیٰ جتوئی بھی بطور نگران وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔
نگران وزیراعظم کے طور پر اس سے پہلے غیرسیاسی لوگ بھی اس عہدے پر براجمان رہے چکے ہیں جن میں جسٹس ناصر الملک، میر ہزار خان کھوسو اور معین الدین احمد قریشی شامل ہیں۔ پاکستان کے پہلے نگران وزیراعظم غلام مصطفیٰ جتوئی تھے جن کا تعلق نیشنل پیپلزپارٹی سے تھا جنہوں نے 6 اگست 1990 سے 6نومبر 1990ء تک اس عہدے پر براجمان رہے، وہ لندن میں 20 نومبر 2009ء کو انتقال کر گئے تھے۔
ملک کے دوسرے نگران وزیراعظم پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے بلخ شیر مزاری تھے جو صرف 1 ماہ اور 8 دن تک اپنے عہدے پر برقرار رہے۔ بلخ شیر مزاری 18 اپریل 1993ء سے 26 مئی 1993ء تک اپنےعہدے پر براجمان رہے۔ میاں محمد نوازشریف کی برطرف حکومت سپریم کورٹ کی طرف سے بحال کیے جانے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔
جولائی 1993ء میں میاں محمد نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کے تیسرے نگران وزیراعظم کے طور پر معین الدین قریشی نے ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔ 18 جولائی سے 19 اکتوبر تک (3ماہ 1دن) تک بطور نگران وزیراعظم ذمہ داریاں ادا کرتے رہے، وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 2016ء میں انتقال کر گئے تھے۔
6 اکتوبر 1993ء کو ہونے والے انتخابات کے بعد بینظیر بھٹو اقتدار میں آئیں لیکن 3 برس بعد نومبر 1996ء میں ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر مملکت فاروق لغاری کی طرف سے کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے برطرف کر دیا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت برطرف ہونے کے بعد پاکستان کے چوتھے نگران وزیراعظم کے طور پر ملک معراج خالد نے 5 نومبر 1996ء سے 17 فروری 1996 تک ذمہ داریاں نبھائیں۔
1977ء کے انتخابات کے نتیجے میں میاں محمد نوازشریف نے پھر سے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا جن کی حکومت 1999ء میں تب کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے برطرف کر دی اور مارشل لاء لگا دیا۔ پرویز مشرف نے سال 2002ء میں اپنی نگرانی میں عام انتخابات کروائے جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ق نے اقتدار سنبھال لیا۔
بعدازاں سال 2008ء میں انتخابات کے انعقاد کیلئے ملک کے پانچویں نگران وزیراعظم کے طور پر میاں محمد سومرو ملک نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انتخابات کی مہم کے دوران بینظیر بھٹو کی شہادت کے باعث نگران حکومت کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا۔ میاں محمد سومرو بطور نگران وزیراعظم 15 نومبر 2007ء سے 25 مارچ 2008ء (4 ماہ 8دن) تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔
2013ء کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے ملک کے چھٹے نگران وزیراعظم کے طور پر میر ہزار خان کھوسو کو منتخب کیا گیا۔ میر ہزار خان کھوسو 23 مارچ 2013ء سے 5 جون 2013ء تک بطور نگران وزیراعظم اپنے ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے۔ وہ 26 جون 2021ء کو کوئٹہ میں انتقال کر گئے تھے۔
2018ء کے انتخابات سے پہلے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملک کے 7 ویں نگران وزیراعظم کے طور پر جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام پر اتفاق ہوا۔ جسٹس (ر) ناصر الملک نے 31 مئی 2018ء کو بطور نگران وزیراعظم حلف اٹھایا اور 18 اگست 2018ء (2 ماہ 18دن) تک اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17ctpmp.jpg
Advertisement





