لاہور: پنجاب میں کوروناپر قابو پانے کیلئے صوبائی دار الحکومت لاہور کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اگلے دو یاتین روز میں با ضابطہ طور پر احکامات جاری ہوں گے۔
جی این این کے مطابق کورونا وائر س پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کی پالیسی سامنے آگئی جس کے تحت صوبائی دارلحکومت لاہور کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے کورونا ریڈ زونز کے ایریاز کی نشاندہی کی جائے گی۔جس کے بعد شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کر کے سیل کیا جائے گا، جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے جا ئیں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کو ماڈل کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ورکنگ گروپ کی سفارشات کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ اگلے دو یاتین روز میں با ضابطہ طور پر شہر کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جائیں گے۔
STRICTLY IMPLEMENT SOPs ALL OVER THE COUNTRY, SAID BEFORE BUT NO ONE LISTEN RATHER GOT ON MY NERVES AND NOW LOOK WHAT HAPPENED . NO ONE SHOULD GET OUT WITHOUT MASK, SHOPKEEPERS AND CUSTOMERS HAVE TO WEAR MASK AND KEEP DISTANCE.