- Joined
- May 2, 2019
- Posts
- 6,736
- Reaction score
- 8,312
- Points
- 113
مکہ مکرمہ: کورونا وائرس کے خدشے کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر زم زم پلانٹ بند کر دیا گیا۔
مہلک کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہےاورسعودی عرب نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مطاف بھی کچھ دیر کے لیے بند کیا تھا تاہم اب محدود طواف جاری ہے کہ مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں بھی کورونا وائرس کے باعث محدود سرگرمیاں جاری ہیں۔
تاہم اب کورونا وائرس کے خدشے کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر زم زم پلانٹ بند کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مکہ مکرمہ میں زم زم پلانٹ احتیاطی طور پر تا اطلاع ثانی بند کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مہلک کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہےاور 150 سے زائد ممالک اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد بھی 100 سے زائد ہو گئی ہے تاہم 2مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کرونا وائرس کو اس وقت عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے ۔ کرونا وائرس سے 1لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد شکار ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
http://gnnhd.tv/urdu/index.php/World/12095-1584298800





