- Joined
- Jul 9, 2012
- Posts
- 3,377
- Reaction score
- 3,250
- Points
- 0
ناظرین عدالت کا دروازہ کھل چکا ہے اور مائی لارڈ اندر داخل ہونے ہی والے ہیں، چوبدار اعلان کرنے کو تیار ہے یہ لیجیے اس نے اپنی اچکن درست کی اور تیزی سے کرسی کی طرف بڑھا۔
جج صاحب نپے تلے قدموں سے چلتے ہوئے آئے، کرسی پر بیٹھنے سے پہلے انہوں نے ایک نظر کمرے پر ڈالی اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا قلم ان کے ہاتھ میں ہے۔ اس قلم سے وہ تین حکومتوں کا دھڑن تختہ کر چکے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آج چوتھی کی باری ہے۔ نب سفید صفحے پر جم چکی ہے دستخط ہوئے اور ناظرین فیصلہ آ گیا۔ اس کے ساتھ ہی ہم اپنے سٹوڈیو واپس چلتے ہیں جہاں ہمارے ساتھ موجود ہیں ماہر قانونی صاحب جو آپ کو بتائیں گے کہ حکومت بچی یا گئی۔ اوور ٹو یو قانونی صاحب۔طاقت کا کھیل جب سے سیاست کے میدان سے عدالت کے کمرے میں منتقل ہوا ہے ٹی وی پر عدالتی معاملات کی کوریج کرکٹ میچ کی کمنٹری کے شکل اختیار کر گئی ہے۔ جج صاحبان کے تبصروں سے وکیلوں کے تاثرات تک اور تھکے قدموں سے لوٹتے اٹارنی جنرل سے نعرے لگاتے بار کے عہدے داروں تک ہر ایک کا انکھوں دیکھا اور کانوں سنا حال میڈیا ہم جاہلوں تک پہنچا پہنچا کر ہمیں با خبر رکھنے کی سر توڑکوشش میں لگا رہتا ہے۔عدالتی کاروائی کی بال ٹو بال کوریج کے دوران جج صاحبان کی گڈ گورننس کے گیپ میں لگائی شارٹس کا تذکرہ شائقین کے دلوں کی دھڑکن تیز کر دیتا ہے تو امن و امان کی کمزور بالوں پر لگنے والی ہٹیں باؤنڈری پار کر کر کے تماشائیوں کو داد دینے پر مجبور کرتی ہیں۔جبری گمشدگی کی بیٹنگ پچ پر لگنے والی شوں شوں کرتی ہٹوں کو تو لوگ دیکھ کر حیران ہو ہی رہے تھے کہ اصغر خان کیس میں کمال ہی ہو گیا۔ گیند عدالت کے بیٹ سے ٹکرا کر ایسی اچھلی کے سیدھی مہمان خصوصی کے سر میں جا لگی۔مہمان خصوصی کھیل کی سرپرستی کرنے آئے تھے سر پھڑوانے نہیں اس لئے کھیل رک جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن مہمان خصوصی نے کھیل جاری رکھنے کا اشارہ دیا اور مسکراتے رہے۔ معلوم نہیں اگلے میچ میں اس بیٹسمین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کے ساری ٹیم ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے۔ہٹ لگنے تک تو کمنٹری کرنے والے بھی کمنٹری چھوڑ سیٹیاں بجا بجا کر سٹرائیک بیٹسمین کی خاص طور پر اور بیٹنگ ٹیم کی عام طور پر حوصلہ افزائی کر رہے تھے لیکن ہٹ لگنے سے مہمان خصوصی کے زخمی چہرے پر مسکراہٹ یا چہرے پر زخمی مسکراحٹ دیکھنےاور کھیل شروع ہونے تک آدھوں کی سٹی گم رہی اور باقی آدھے اس خدشے پر کانا پھوسیاں کرتے رہے کہ اب کھیل جاری رہ سکے گا یا نہیں۔امن وامان اور کرپشن کی شارٹوں پر بہت تالیاں بجیں تو عدالت نے بلّا کور میں کالا باغ کی طرف گھما دیا۔ وہاں تین قراردادوں کے فیلڈر موجود ہونے کی وجہ سے رن بننے کا امکان تو تھا نہیں کمنٹری کرنے والوں نے کریز سے نکل کر کھیلنے پر بیٹسمین کو غیر محتاط بھی کہا۔تماشایوں کی ہمدردی میچ میں مجموعی طور پر بالروں کی دھلائی کرنے والوں کے ساتھ رہی ہے حالانکہ بالروں نے پوری کوشش کی کہ اونچی شارٹ نہ لگنے پائے اور لگے تو مہمان خصوصی کے علاوہ کسی اور سمت نہ جائے۔ ان کی حکمت عملی یہی تھی کہ کھلاڑی آؤٹ بھی ہو جائیں اور بالنگ ٹیم پر باؤنسر مارنے کا الزام بھی نہ آئے۔کھیل کے عدالتی کمرے میں منتقلی کے بعد ابھی کھیل کے قانون بھی مبہم ہیں۔ حکومت بالنگ تو کروا رہی ہے لیکن ہر اوور کے بعد منہ بسور کر یہ بھی کہتی جاتی ہے کہ ٹاس اس نے جیتا تھا اور بیٹنگ اسے ملنی چاہیے۔عدالت کا کہنا ہے کہ بیٹ اس کی ھاتھ میں ہے اس لئے بیٹنگ تو اسی کی ہے گراؤنڈ اس کے محلے کا ہے اس لئے بالرخیریت چاہتا ہے تو بال بھی اس کی مرضی کے مطابق کروائے. رہی امپائرنگ کی بات تو اگر کوئی اور کرنا چاہتا ہے تو آ جائے میدان میں۔اپوزیشن پریشان ہے کہ اگر بالنگ حکومت کرے گی تو وہ کیا کرے گی۔ ابھی وہ تماشائیوں کے ساتھ خاموش بیٹھی حکومت کا بارہواں کھلاڑی ہونے کے طعنے سہہ رہی ہے۔ اسے خدشہ ہے کی اگر اس نے بالر کی ٹانگ کھینچی تو بالنگ جو پہلے ہی کمزور ہے اور تھک جائے گی یہ خدشہ بھی ہے کہ اگر اگلے میچ میں بھی بیٹنگ عدالت نے ہی سنبھالے رکھی تو اسے بھی ٹاس جیتنے کے باوجود بالنگ کرنی پڑے گی۔اس میچ کے تو چند اوور ہی رہ گئے ہیں اگلا میچ ساری دنیا کی طرح سیاست کے میداں میں ہی ہونا چاہئے تاکہ باؤنڈری پر جھگڑا نہ ہو۔ عدالت کو ایمپائرنگ سنبھال کر بالنگ اپوزیشن کو دینی چاہیے اور بیٹنگ حکومت کو۔مہمان خصوصی کو کھیل دیکھنے کے لیے میدان سے دور کسی محفوظ جگہ بٹھانا چاہیے۔ وہ چاہیں تو ان کے لئے ٹی وی پر کھیل دیکھنے کا انتظام کرنا چاہیے تاکہ انہیں جب بلایا جائے وہ تبھی میداں میں آئیں اور گیند لگنے سے بھی بچے رہیں۔ اگر کھیل احتیاط سے نہ کھیلا گیا تو پھر کوئی گیند انہیں جا لگے گی اور اب کی بار ایسا ہواتو وہ ٹرافی اٹھا کر اپنے گھر چلے جائیں گے۔ بہتر ہے تماشہ چلتا رہے دل بھی لگا رہے گا اور روٹی بھی۔
http://urdu.dawn.com/2012/12/10/straight-from-the-court-aq/
http://urdu.dawn.com/2012/12/10/straight-from-the-court-aq/





