Advertisement

کل کی کاروائی میں سب سے دلچسپ بات

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی ، کل ہونے والی سماعت بہت دلچسپ رہی.... جج صاحبان نے جہانگیر ترین اور عمران خان کی آفشور کمپنیز کے متعلق بھی جواب طلب کر کیا ہے....

اکرم شیخ نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ.. عمران خان نے بھی غیر قانونی ذرائع سے سرمایہ کمایا اور جہانگیر ترین نے بھی اربوں کے ٹیکسز معاف کرائے ..نیز فشور کمپنیز بھی بنا رکھی ہیں...
اکرم شیخ کا دعوی تھا کہ.. عمران خان نے شاہراہ دستور پر ایک لگثریری فلیٹ خریدا.. جس کا ذکر ان کے کاغذات نامزدگی میں نہیں ہے.. اکرم شیخ نے معزز عدالت سے کہا کہ.. اگر پانامہ لیکس کی بنیاد پر تحقیقات ہو رہی ہیں تو سب کی ہونی چاہیے....

اکرم شیخ کا موقف بالکل درست ہے... اکر مدعا پانامہ لیکس کا ہے تو سب کی تحقیقات ضروری ہیں....
ایک چیز ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ آفشور بزنس غیر قانونی نہیں ہے.. صرف سرمائے کا قانونی ہونا شرط ہے... اسی طرح پانامہ لیکس میں نام آنا، آفشور کمپنی رکھنا جرم نہیں ہے.. جرم تب تصور ہو گا جب سرمائے کی منتقلی کو قانونی ثابت نہ کر سکے..... چاہے وہ ترین ہوں، شریف فمیلی ہو یا عمران خان...

عمران خان کا دعوی ہے کہ ان کے پاس آفشور کا پراپر ریکارڈ موجود ہے...خان صاحب نے شاہراہ دستور والا فلیٹ اگر الیکشن کے بعد خریدا تو تب کے کاغذات نمائدگی درست ہی تصور کیے جائیں گے.... البتہ ہر سال جو اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنا ہوتے ہیں... ان میں فلیٹ کا ریکارڈ نہ ہونا مشکلات پیدا کرے گا... اور اگر یہ فلیٹ خان صاحب کی ملکیت نہیں ہے تو پھر بات ہی ختم ہو جاتی ہے.....
جہانگیر ترین جو کہ پی ٹی آئی کے "اے ٹی ایم " ہیں.. ان کے آفشور بابت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے.. جہانگیر ترین نے قرضے معاف کرائے اس میں شاید کوئی دو رائے نہیں ہے... مگر کیا عدالت تمام ہی ایشوز پر ایک ساتھ سماعت چھیڑ دے گی؟؟؟ اگر چھیڑے گی تو معاملہ گھمبیر ہو گا اور کیس کا فیصلہ شاید مہینہ بعد نہ آ سکے...

مجھے یاد ہے.. رینٹل پاور کیس کے دوران جب راجہ پرویز اشرف کی طرف سے تاخیری حربے یوز کیے گئے تھے تب معزز عدالت نے جارحانہ رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا... اب بھی سارا مدعا ججز کے مزاج پر ہے.... ججز قانون کے یقینا پابند ہیں مگر مزاج کا عنصر آنا بھی ایک اپنی جگہ حقیقت ہے......

ریحام خان کی جب عمران سے شادی ہوئی تب خان صاحب کے مخالفین کو ایک نیا ایشو ہاتھ آ گیا تھا... اور دلچسپ بات طلاق کے بعد بھی ریحام خان ایشو ہیں...فرق یہ ہے اب مخالفین کے لیے ریحام خان جو کبھی تضحیک کا نمونہ تھیں. آج ریحام خان کا کوئی بیان ان کے لیے سند کی حثیت رکھتا ہے کیونکہ ریحام کے بیانات کا نشانہ عمران خان کی ذات ہے.... یہ طرزعمل صرف ریحام خان تک محدود نہہں پاکستانی سیاست و صحافت کے عمومی بدقسمت طرزعمل کا نام ہے....
ریحام خان کہتی ہیں کہ نواز شریف مریم نواز کو وزیراعظم کے زیر عدالت ثابت کریں... فیصلہ عدالت کرے گی..... اور شاید ابھی تک تحریک انصاف کو، اسے ثابت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.. ریحام صاحبہ شاید مستقبل میں ایسی بیانبازی کا مزید ٹاسک دیا جائے گا....

مریم نواز نے عدالت میں کل جواب داخل کرایا ہے.. اس کے مطابق مریم صاحبہ کسی آفشور کمپنی کی مالک نہیں ہیں.. دو کمپنیز کی ٹرسٹی ہیں... ٹیکسز باقاعدگی سے ادا کرتی ہیں نیز، وزیراعظم کے زیر کفالت نہیں اور نہ ہی کوئی سرکاری عہدہ رکھتی ہیں..
مریم صاحبہ اگر کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھتیں.. تو وزیراعظم کے غیر موجوگی میں ان کا آفیس کیوں رن کرتی رہیں؟؟ نیز ان کی اپنی کمپنی کے بابت بھی منظر عام پر آیا تھا.... اس کی تفصیلات جمع نہیں کراٰئی گئیں..
حسن اور حسین نواز کے جوابات بھی قطعی تسلی آمیز قرار نہیں دیے جا سکتے ہیں.. اور کل عدالت نے بھی یہ ہی ریمارکس دہے کہ تفصیلات کدھر ہیں... جس پر حکومتی وکیل نے تفصیلات کمیشن. کے سامنے پیش کرنے کا بہان دیا...

اب تک کی مجموعی صورتحال یہ ہے کہ.. سب چاہتے ہیں احتساب ہو، مگر مخالفین کا... وزیراعظم اور ان کی فمیلی کا زور اپنی دفاع سے زیادہ مخالفین کی تحقیقات بھی کریں، کرنے پر ہے... دوسری طرف اپوزیشن کا مجموعی موڈ بھی یہ ہی ہے کہ پہلے وزیراعظم کا احتساب ہو... مگر شاید عدالت پہلے محدود سماعت کرے گی.. یعنی دائرہ بہت زیادہ نہیں بڑھایا جائے گا..... جیسا کہ کل ریمارکس بھی آئے کہ حکومت وقت کا معاملہ ہوتا ہے.. 800 لوگوں کے احتساب میں وقت لگے...
کل کی کاروائی میں سب سے دلچسپ بات تھی معزز جج صاحبان کا یہ کہنا کہ.. عدالت کو مطمئن کریں رقم کی منتقلی قانونی تھی اور سکون سے گھر جائیں...

جیسا کہ میں نے اوپر بھی لکھا تھا کہ آفشور غیر قانونی نہیں ہے صرف سرمائے کا لیگل ہونا ضروری ہے.... اسی بیس پر عدالت بھی فیصلہ کرے گی لہذا مدعا ثابت کرنا ہے وہ یہ ہے کہ رقم کی ٹرانسفر مکمل طور پر قانونی تھی.....

فی الحال تو جوابات پڑھ کر وہ قصہ یاد آ جاتا ہے ... جس میں ایک دوست پرس چوری کرتا ہے اور دوسرا اس پرس کو چھپا لیتا ہے..... جب ان سے اس چوری پر قسم اٹھانے کو کہا جاتا ہے تو... پرس چھپانے والا قسم اٹھا کر کہتا ہے کہ میں نے پرس نہیں اٹھایا... اور پرس اٹھانے والا، قسم کھا کر کہتا ہے کہ میرے پاس پرس نہیں ہے... اور یقین کریں دونوں ہی سچے ہیں...


#صدف




​
 
Last edited:
Advertisement
wese abhi tak IK ne konse sabot SC m submit karwaye hain... wese tu tv shows etc. m kafi proof aatey rehte hain per SC m konsey submit hoe hain?

کبھی سرجری ھسپتال تو کبھی شاپنگ مال میں ھوں
میں بچپن سےغلط اعمال میں ہوں

یہاں سےنکلوں تو جدہ نظر آئے
ابھی تو الجھا رسیدوں کے جال میں ہوں
 
Advertisement
14925266_361916187489804_4501642454304184948_n.jpg
 
We know that it is not illegal to have an offshore holding. But for a public figure and prime minister of the country and not once but for the third time, it is morally unacceptable. Why not the PM and his family invested this money in Pakistan so that the people could benefited from it.How he would ask foreigners to invest in Pakistan.
 
This is ethics, majority of Paskitanis don't know what the heck it is. sad but true

We know that it is not illegal to have an offshore holding. But for a public figure and prime minister of the country and not once but for the third time, it is morally unacceptable. Why not the PM and his family invested this money in Pakistan so that the people could benefited from it.How he would ask foreigners to invest in Pakistan.