Advertisement

کلمہ کی قسم 5 دن ہو گئے ہیں خرید کر روٹی نہیں کھائی ،باباجی


"کلمہ کی قسم 5 دن ہو گئے ہیں میں نے خرید کر روٹی نہیں کھائی "۔ غریب رکشہ ڈرائیور باباجی اپنے حالات بتاتے ہوئے روپڑے۔۔

"میں حلفاً کہتا ہوں کہ جو نان یہ بزرگ کھائیں گے، وہ دانتوں سے چبایا ہی نہیں جا سکتا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ کھانا باسی ہوگیاہے "۔ اینکر ۔۔

"دو بیٹے ہیں ، مزدوری کرتے ہیں ۔ بس اپنا ٹائم پاس کر رہے ہیں، صبح 10 بجے سے رکشا لیکر کھڑا ہوں ، سواری نہیں آ رہی کیونکہ کرایہ افورڈ نہیں کرتی ،گیس مہنگی ہو گئی ہے "- باباجی
Loading X post…
Open original post on X
"پاکستان کا شمار دنیا کے ان 10ممالک میں ہوتا ہے جہاں خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔تقریبا ایک کروڑ 10 لاکھ لوگ خوراک کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 93 لاکھ افراد کو خوراک کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔، دوسری طرف حکمران طبقے کے ششکے دیکھیں، ان کا پرٹوکول دیکھیں، دورے پہ دورہ کررہے ہیں۔ ان دوروں کاکیا نتیجہ ہے؟ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے یہ فارمولا ہے، وہ فارمولہ ہے، ان دوروں سے کتنی ترقی ہوئی ہے؟ کتنی انویسٹمنٹ آئی ہے؟انہوں نے ہمیں وہاں پہنچادیا ہے کہ ہم دنیا کے 10 ممالک میں شامل ہوگئے ہیں"۔ اطہر کاظمی
Loading X post…
Open original post on X

 
Last edited by a moderator: