کشمیر کے اوپر پاکستان اور ہندوستان ہزاروں لوگ مروا چکے ہیں اور پتہ نہیں اور کتنے مروائیں گے۔
کشمیر کے نام پر ہندوستان کی فوج بھی مال بنا رہی ہے اور پاکستان کی فوج بھی۔
مسئلہ کشمیر نہ پاکستانی فوج حل کرنا چاہتی ہے اور نہ ہندوستانی فوج۔
سوال یہ ہے کہ کب تک کشمیر کے نام پر ہم بھاری دفاعی بجٹ بناتے رہیں گے؟
پاکستانی فوج روایتی ہتھیاروں میں ہندوستان کے ہم پلہ نہ کبھی ہوئی ہے اور نہ کبھی ہو سکتی ہے، تاہم ایٹمی اور حکمت عملی ہتھیار اتنے کافی ہیں کہ ایک چھوٹی فوج کے ساتھ بھی پاکستان ہندوستان کو چھٹی کا دودھ یاد کرا سکتا ہے۔
اس بات کو سمجھنے کے لیے اسرائیلی آرمی کی مثال لیجئے۔
اسرائیل میں حاضر سروس افواج کی تعداد 176500 ہے جب کہ پاکستان کے پاس 643800 افراد فوجی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
اسرائیل کی اضافی فوج 445000 جب کہ پاکستان کی 513000 ہے۔
تو کیا اسرائیل عربوں سے اس طرح پٹا ہے جس طرح پاکستانی فوج ہندوستان سے پٹی ہے؟
مطلب یہ کہ ہماری فوج ظفر موج اس قابل نہیں کہ صرف کثیر تعداد سے، ہندوستان کا مقابلہ کر سکے۔
فوج کو اسی طرح دفاعی سازوسامان سے لیس کیا جانا چاہیے جس طرح اسرائیلی افواج مسلح ہیں۔
فوج میں ڈاؤن سائزنگ کی جائے اور مراعات کے نام پر قوم کے خون پسینے کی کمائی جو یہ لوگ کھا جاتے ہیں اس کو بچا کر دفاعی سازو سامان میں اس قدر اضافہ کر دیا جائے کہ پاکستان ہندوستان پر وہ برتری حاصل کر لے جو اسرائیل کو عرب ممالک پر حاصل ہے۔
سارک یونین
اور اب جو میں بات کرنے لگا ہوں اس کا خیال مجھے ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم سے ملا۔
علامہ اقبال کے صاحبزادے نے یورپی یونین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان پاکستان اپنی دشمنی ختم کر دیں جس طرح یورپی ممالک نے جنگ عظیم لڑ کر خود کو تباہ و برباد کرنے کے بعد نہ صرف یہ کہ اپنے اختلافات ختم کیے بلکہ یورپی یونین بنا کر ایسی معاشی طاقت بن کر ابھرے کہ دنیا ان کی مثال دیتی ہے۔
پاکستان ہندوستان کو اسی یورپی قوم، خصوصاً سازشی مکار برطانوی ذہن نے مسئلہ کشمیر پیدا کر کے ایک دوسرے کے خون کا پیاسہ بنایا۔
اگر سارک ممالک اپنے اختلافات ختم کر کے یورپی یونین کی طرز پر معاشی و سیاسی بلاک بنا لیں تو باالخصوص جنوبی ایشیاء کے غریب عوام کی قسمت بدل سکتی ہے۔
پھر مجھے (راقم کو) یقین کے پنجاب کے دیہاتیوں کو لاکھوں روپے خرچ کر کے جعلی ایجنٹوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ نہیں جانا پڑے گا۔ پھر پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور افغانستان وغیرہ یورپ بلکہ اس سے بھی زیادہ خوشحال ہو چکے ہوں گے۔
ضرورت ہے بڑے لیڈروں کی جو بڑا سوچ سکیں۔
بد قسمتی سے ایسا لیڈر نہ پاکستان میں ہے اور نہ ہندوستان میں۔ دونوں طرف جاہل اور کرپٹ لوگ ہیں۔
پھر بھی ممکن ہے آئندہ آنے والی نسلیں ان خطوط پر سوچیں، کیوں کہ اگر جنگ و جدل سے مسائل حل ہو سکتے تو جنگ عظیم اول اور دوم دکھوں کا مداوا ہو چکا ہوتا۔
Last edited:





