Advertisement

کشمیر میں کشیدگی برقرار، 16 افراد ہلاک

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں جمعے کی شام علیحدگی پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی لہر کے خلاف سرکاری فورسز کی کارروائیوں میں اب تک 16 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

پرتشدد واقعات میں ڈھائی سو افراد زخمی ہیں جن میں 90 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکار شامل ہیں۔
کشیدگی پر قابو پانے کے لیے انڈین حکومت نے نیم فوجی اہلکاروں کی تازہ کُمک کو سرینگر بھیجا ہے۔
یہ اعلان حکومت ہند کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے سنیچر کی رات کو کیا۔

انھوں نے وزیراعلی محبوبہ مفتی کو فون پر بتایا: مرکز کشمیر میں حالات ٹھیک کرنے کے لیے آپ کی ہرممکن امداد کرے گا۔
راج ناتھ سنگھ اور دوسرے بی جے پی رہنماوں نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے، تاہم وادی میں ہند مخالف جذبات کی لہر تشویشناک سمت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق کشمیر وادی کے دس اضلاع میں فی الوقت دو لاکھ سے زائد بھارتی افواج، 70 ہزار نیم فوجی اور 60 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ سابق شدت پسندوں پر مبنی 25 ہزار سپیشل پولیس افسر ہیں۔

160710060928_kashmir_unrest_624x351_ap.jpg
I

\ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہےاسی بیچ آر ایس ایس کے رہنما اور کشمیر میں بی جے پی کی حمایت والے حکمران اتحاد کے مشیر رام مادھو نے اپیل کی ہے کہ مظاہروں پر قابو پانے کے لیے نان لیتھل یعنی غیر مہلک طریقے اپنائے جائیں۔
سنیچر کو ہی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا غیرمتناسب استعمال کیا گیا۔
پولیس کی خفیہ ونگ کے سربراہ ایس ایم سہائے نے کہا تھا: ہم اپنے ہی معاشرے کے لوگوں کو نہیں مار سکتے۔
لیکن سنچیر کو اُن کی پریس کانفرنس کے وقت ہلاکتوں کی تعداد آٹھ تھی جبکہ اتوار کی دوپہر تک 16 سے زائد لوگ مارے جا چکے تھے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

160710080216_amarnath_pilgrims_jammu_kashmir_ap_624x351_ap_nocredit.jpg


ہندوؤں کی زیارت کو سکیورٹی کے پیش نظر روک دیا گیا ہےبغیر بارود والی چھوٹی گولیوں یا پیلیٹس کے استعمال کو نان لیتھل طریقہ کے طور چھ سال قبل متعارف کیا گیا تھا۔ جنوبی کشمیر کے 40 ایسے نوجوان ہیں جن پر جمعہ کی رات سے اتوار کی دوپہر تک پیلیٹ فائر کیے گئے ہیں۔
شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال کے ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے کم از کم 20 ایسے ہیں جو بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔
دریں اثنا اتوار کو دوسرے روز بھی کشمیر میں کرفیو، ناکہ بندی، ہڑتال اور مظاہروں کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہے۔ حکام نے ہندوؤں کی امرناتھ یاترا کو بدستور معطل ہی رکھا ہے اور اضلاع کے درمیان اندرونی ٹرین سروس بھی بحال نہیں ہو سکی ہے۔

160710041321_protest_srinagar_jammu_kashmir_624x351_afp_nocredit.jpg


پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے غیر مہلک طریقے اختیار کرنے کے لیے کہا گیا ہےپولیس کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات کو جنوبی کشمیر کے دمحال ہانجی پورہ کے پولیس تھانے سے جو تین پولیس اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے، ان کا ابھی تک سُراغ نہیں ملا ہے۔ چونکہ وادی میں سکولوں اور کالجوں میں 17 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات ہیں، تاہم تمام امتحانات اور سرکاری نوکریوں کے لیے مجوزہ امتحانات اور انٹرویوز کو پہلے ہی ملتوی کیا گیا ہے۔
160709161723_kashmir_640x360_afp_nocredit.jpg


برہان کے جنازے میں لوگوں کی شرکت کو ایک نئی لہر کے طور پر دیکھا جا رہا ہےجنوبی کشمیر کے اکثر علاقوں میں ٹیلیفون اور موبائل فون سہولات دو روز سے بند ہیں، جبکہ وادی بھر میں موبائل انٹرنیٹ دو روز سے معطل ہے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو سینٹر جیل میں قید کیا گیا ہے، جبکہ میرواعظ عمرفاروق، شبیر شاہ اور سید علی گیلانی سمیت درجنوں علیحدگی پسندوں کو گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔
حکومت ہند کی وزارت داخلہ نے کشمیر کے حالات سے متعلق دہلی میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں فوج، نیم فوجی اداروں ،پولیس اور خفیہ اداروں کے اعلی افسران بھی شرکت کررہے ہیں۔

حریت کانفرنس کے مختلف دھڑوں کے رہنماوں نے مشترکہ طور پر اتوار اور پیر کو ہڑتال کی اپیل کی ہے اور لشکرطیبہ کے کشمیر چیف محمود شاہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت کانفرنس کے احتجاجی پروگرام پر عمل کریں۔اتوار کو بھی جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع اننت ناگ ، کولگام، شوپیان اور پلوامہ میں لوگوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کی کوشش کی تاہم فورسز نے ان کا تعاقب کرکے انھیں منتشر کیا۔

اس دوران شمالی کشمیر کے بارہمولہ، کپوارہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بھی مختلف مقامات پر مظاہرین اور فورسز کے مابین تصادم ہوئے، تاہم تازہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Source
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: کشمیر میں کشیدگی برقرار، اضافی اہلکاروں &a

ریاستی جبر اور تشدد سے آزادی کی تحریکوں کو جتنا بھی دبایا جاۓ
یہ اتنا ہی تیزی سے ابھرتی ہیں ،
برہان وانی کی شہادت نے جدوجہد آزادی کشمیر کو ایک نیا موڑ دیا ہے ،
پرامن طریقے سے سیاسی طور پر آزادی کے خواہاں کشمیری نوجوان اب مسلح جدوجہد کی جانب اپنی توجہ مبذول کر رہے ہیں ،
اور کشمیری نوجوانوں کو اب سوشل میڈیا کا ہتھیار بھی میسر ہے ،
برہان وانی نے سوشل میڈیا پر بھرپور پزیرائی حاصل کی تھی اور کشمیری نوجوانوں کو مسلح جدوجہد کی طرف کافی حد تک مائل کیا تھا ،
اب کم از کم ہندوستانی اسٹیبلشمنٹ کو یہ ضرور سوچنا ہوگا کہ کم وبیش ستر سال تک وہ جس ریاستی بربریت کوروا رکھے ہوئے ہیں اس سے وہ آزادی کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتے ،
یہ آزادی کی چنگاری ہے جسے برہان وانی جیسے کئی جانباز آگ دیتے ہیں اور پھر یہی چنگاریاں شعلوں کی شکل اختیار کرتی ہیں ،.
اور یاد رہے کہ
جس قوم کے نوجوان اسکے مستقبل کی بھاگ دوڑ سمبھال لیں
اسے اپنے مقصد سے نہ تو ٹینک روک سکتے ہیں اور نہ ہی بوفورس توپیں​
 
Re: کشمیر میں کشیدگی برقرار، اضافی اہلکاروں &a

پاکستان اور کشمیر ان دو چوکروں کے حوالے کیا ہوا ہے

جو اپنی ٹرم ایسے پوری کر رہے ہیں جیسے یہ حاملہ ہوں


2c5118c2.jpg
 
کشمیر میں کشیدگی برقرار، ہلاکتوں کی تعدا&#1583

[h=1]کشمیر میں کشیدگی برقرار، ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی[/h]ریاض مسروربی بی سی اُردو ڈاٹ کام، سرینگر

  • 2 گھنٹے پہلے
شیئر

160710164418_indian_kashmir_voilence_640x360_afp_nocredit.jpg
Image copyrightAFP
Image captionجنوبی کشمیر کے بہت سے علاقوں میں پیر کو بھی کرفیو جاری ہےانڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں جمعے کی شام علیحدگی پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی لہر کے خلاف انڈین فورسز کی کارروائیوں میں اب تک 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پرتشدد واقعات میں ڈھائی سو افراد زخمی ہیں جن میں 90 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکار شامل ہیں۔
٭ کشمیر میں پرتشدد مظاہرے جاری (تصاویر)
٭ کشمیریوں کی ہلاکتیں ماورائے عدالت قتل ہیں: پاکستان
حکومت نے پرتشدد واقعات پر قابو پانے کے لیے جہاں مزید فورسز تعینات کی ہیں اور کرفیو لگا رکھا ہے وہیں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں۔
مظاہرین اور پولیس کے درمیان تازہ تصادم کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ میں اتوار کو رات گئے تک پانچ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، پہلے مظاہروں میں زخمی ہونے والوں میں سے پانچ لوگوں کی اتوار کو موت واقع ہو گئی ہے۔
160710171349_kashmir_protest_624x351_ap.jpg
Image copyrightAP
Image captionاتوار کو تازہ تصادم میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیںان واقعات میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوئی ہے جن کی گاڑی کو مشتعل ہجوم نے اننت ناگ ضلعے میں دریائے جہلم میں گرا دیا۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے کی جانے والی امن برقرار رکھنے کی اپیل کا کوئی اثر نظر نہیں آ رہا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی تعداد کے پیش نظر اور موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کیے جانے سے کشمیر میں ایمرجنسی جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔
کشیدگی پر قابو پانے کے لیے انڈین حکومت نے نیم فوجی اہلکاروں کی تازہ کُمک کو سرینگر بھیجا ہے۔ یہ اعلان حکومت ہند کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے سنیچر کی رات کو کیا تھا اور اب انھیں مختلف حساس مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
160711024153_kashmir_protest_injured_640x360_ap_nocredit.jpg
Image copyrightAP
Image captionہسپتال میں زخمیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہنگامی صورت حال کی تشویش ظاہر کی گئی ہےوزیرداخلہ وزیراعلی محبوبہ مفتی کو فون پر بتایا: مرکز کشمیر میں حالات ٹھیک کرنے کے لیے آپ کی ہرممکن امداد کرے گا۔

راج ناتھ سنگھ اور دوسرے بی جے پی رہنماوں نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے، تاہم وادی میں ہند مخالف جذبات کی لہر تشویشناک سمت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق کشمیر وادی کے دس اضلاع میں فی الوقت دو لاکھ سے زائد بھارتی افواج، 70 ہزار نیم فوجی اور 60 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ سابق شدت پسندوں پر مبنی 25 ہزار سپیشل پولیس افسر ہیں۔
اسی بیچ آر ایس ایس کے رہنما اور کشمیر میں بی جے پی کی حمایت والے حکمران اتحاد کے مشیر رام مادھو نے اپیل کی ہے کہ مظاہروں پر قابو پانے کے لیے نان لیتھل یعنی غیر مہلک طریقے اپنائے جائیں۔
160710041103_protest_srinagar_jammu_kashmir_624x351_afp_nocredit.jpg
Image copyrightAFP
Image captionکشمیر میں احتجاج کی لہر زور پکڑتی جا رہی ہےسنیچر کو ہی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا غیرمتناسب استعمال کیا گیا۔

پولیس کی خفیہ ونگ کے سربراہ ایس ایم سہائے نے کہا تھا: ہم اپنے ہی معاشرے کے لوگوں کو نہیں مار سکتے۔
جنوبی کشمیر کے 40 ایسے نوجوان ہیں جن پر جمعے کی رات سے اتوار کی دوپہر تک پیلیٹ فائر کیے گئے ہیں۔
شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال کے ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے کم از کم 20 ایسے ہیں جو بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔
160709113344_kashmir_burhan__640x360_ap_nocredit.jpg
Image copyrightAP
Image captionعلیحدگی پسند کمانڈر برہان وانی کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے جبکہ جگہ جگہ غائبانہ نماز بھی ادا کی گئيپولیس کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات کو جنوبی کشمیر کے دمحال ہانجی پورہ کے پولیس تھانے سے جو تین پولیس اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے، ان کا ابھی تک سُراغ نہیں ملا ہے۔ چونکہ وادی میں سکولوں اور کالجوں میں 17 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات ہیں، تاہم تمام امتحانات اور سرکاری نوکریوں کے لیے مجوزہ امتحانات اور انٹرویوز کو پہلے ہی ملتوی کیا گیا ہے۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو سینٹر جیل میں قید کیا گیا ہے، جبکہ میرواعظ عمرفاروق، شبیر شاہ اور سید علی گیلانی سمیت درجنوں علیحدگی پسندوں کو گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔



[h=2]کہانی کو شیئر کریں شیئرنگ کے بارے میں[/h]
  • ای میل