Advertisement

کشمیریوں کی نئی نسل میں موت کا خوف نہیں ہے


’مستقبل کا اب کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے ۔ آئین میں ہمیں کچھ حقوق دیے گئے تھے اب ان حقوق کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ہماری بہتری کے لیے کیا گیا، تو ہم سے پوچھ کر کرتے، ہمیں اعتماد میں لے کر کرتے۔‘
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے بارے میں یہ خیالات کشمیر سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون کارکن سفینہ نبی کے ہیں۔
دلی میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کشمیری لوگوں کے لیے یہ ایک جذباتی معاملہ بن چکا ہے۔

’لوگ اب یہی کہتے ہیں، ابھی یا کبھی نہیں۔ لوگوں کے اب یہی جذبات ہیں یا تو ہم کچھ کریں کہ ہمارے مسائل حل ہو جائیں۔ اگر ہم اب کچھ نہ کر پائے تو کبھی نہیں کر پائیں گے کیونکہ انھیں پتہ ہے کہ یہ آخری وقت ہے کچھ کرنے کا۔‘
وہ کہتی ہیں کہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ پورا مواصلاتی رابطہ منقطع ہے۔ حکومت سب کو قید میں ڈال کر فیصلے کر رہی ہے۔

’جن لوگوں کے لیے آپ کہتے ہیں آپ نے فیصلہ کیا کم از کم ان سے پوچھ تو لیتے۔‘
وہ کہتی ہیں ’لوگوں کی بے چینی، اضطراب اور غصہ بڑھ رہا ہے۔ کشمیریوں کی نئی نسل میں موت کا خوف نہیں ہے۔ وہ ہر پل مر رہے ہیں۔ جب لوگ قید میں ہوں تو ان کے احساسات کیسے ہوں گے۔ ان کی کیفیت ایسی ہی ہے جیسے کسی پنجرے میں بلبل کو قید کر دیا گیا ہو۔‘
سفینہ کا کہنا ہے کشمیر کے لاک ڈاؤن میں عورتیں، مرد، بوڑھے سبھی اپنے اپنے طور پر مشکلوں سے گزر رہے ہیں۔
’عورتوں اور نو عمر بچوں پر ان حالات کا سب سے گہرا اثر پڑتا ہے۔ اظہار کے سارے ذرائع چھین لیے گئے ہیں۔ جو جذبات ہیں وہ اندر ہی اندر ابل رہے ہیں۔ وہ کب پھٹیں گے یہ کسی کو نہیں معلوم ۔‘
وہ کہتی ہیں کشمیریوں میں مزاحمت کی قوت بہت زیادہ ہے اور یہ پہلی بار نہیں جب انھوں نے اس طرح کے حالات دیکھے ہوں۔ وہ ایک عرصے سے ایسے حالات دیکھتے چلے آئے ہیں۔ لیکن اس بار کچھ الگ ہی ہے۔
’آپ نے کشمیریوں کے خصوصی حقوق ختم کر دیے، آپ نے فون بند کر دیا، انٹرنیٹ بند کر دیا، سکول بند ہیں۔ کوئی ایسا ذریعہ نہیں ہے جس سے آپ لوگوں سے بات کر سکیں۔ لوگوں کی بے چینی اور اضطراب بڑھتا جا رہا ہے۔ لوگوں کے جو جذبات ہیں وہ کم نہیں ہو رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ کشمیر اب ایک غیر یقینی مستقبل کی گرفت میں ہے۔

source​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Living continuously under oppression for 72 years
Living under the shadow of almost a million Indian forces
100'000 peoples killed in 30 years by Indian forces
Women Getting raped by the Indian forces
Young kids blinded with pallet guns by Indian forces
With all these atrocities they had concord their fears
Their reward is going to be the freedom----- AZADI AZADI AZADI
 
Advertisement
کشمیریوں کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ الحاق کرلیں، بھارت میں بھی تو بیس کروڑ مسلمان رہ ہی رہے ہیں، اور ویسے بھی مذہب الگ ہونے کے علاوہ کشمیریوں اور بھارتیوں میں کوئی فرق نہیں ہے، ہزاروں سال سے برصغیر کے مسلمان اور ہندو ایک ساتھ رہتے آئے ہیں، اب ان کو ایک ساتھ رہتے ہوئے کیوں موت پڑرہی ہے۔۔۔ ​
 
کشمیریوں کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ الحاق کرلیں، بھارت میں بھی تو بیس کروڑ مسلمان رہ ہی رہے ہیں، اور ویسے بھی مذہب الگ ہونے کے علاوہ کشمیریوں اور بھارتیوں میں کوئی فرق نہیں ہے، ہزاروں سال سے برصغیر کے مسلمان اور ہندو ایک ساتھ رہتے آئے ہیں، اب ان کو ایک ساتھ رہتے ہوئے کیوں موت پڑرہی ہے۔۔۔ ​
Kiyon reh lain.. Jab Indian government un ko haqooq nahin dayti. Un kay saath bohat bura salook rakhti hai. Businesses ko bhi faida nahin hota. Or phir kashmir ka resources ko istimal karti hai lakin kashmiris ko faida nahin dayti. Ilhaq tou tha pehle lakin ab article 370 khatm kar key special status bhi cheen liya. Kashmiris need freedom from any and all oppressive forces. Indians pehle din se kashmiris kay saath bura salook kar rahe hain.

Agar ilhaaq he karna hai tou Bangladesh ko bolo ilhaaq kar le indians se.. Phir sari government posts or jobs indians key paass hon gi or bangli sirf low level jobs karte paye jayen gay. Same case is in kashmir!