Advertisement

کشتیاں اور قومیں کیسے ڈوبتی ہیں

کشتیاں اور قومیں کیسے ڈوبتی ہیں


دیوار چین کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ملک کو دشمنوں سے بچایا جا سکے تاہم اس د یوار کو بنانے والے بادشاہ کا طریقہ کار غلط تھا جس کا خمیازہ اس وقت کی پوری قوم کو بھگتنا پڑا اور اس حفاظتی دیوار کو بنانے کا مقصد فوت ہو گیاعیسیٰ علیہ السلام کی آمد سے سینکڑوں برس قبل اس دیوار کو بنانا شروع کیا گیا جو سترویں صدی تک بنتی رہی

سنہ چھ سو چوتالیس عیسوی میں اس حفاظتی دیوار کو بنانے کا خواب ٹوٹ پھوٹ گیا کیونکہ اس وقت کی حکومت کے خزانے میں اس کام کو جاری رکھنے کےلیئے کوئی رقم موجود نہیں تھیاسی کے ساتھ اس ریاست پر ایک قریبی ریاست نے حملہ کر دیا حملہ آور کو کسی خاص مزاحمت کا سامنا نہیں کرناپڑا اور اس طرح دنیا کے اس عجوبے کو بنانے والی قوم محکوم قوم بن کر دوسری قوم کی غلام بن گئی

دنیا کے اس عجوبے کو کھڑا کرنے والی قوم جفا کش بھی تھی اور صاحب علم بھی،لیکن اس قوم کے حکمران ظالم تھےقوم کے حکمرانوں کی پولیس جس کو چاہتی بنا کسی جرم اور قصور کے گرفتار کرتی اور اس دیوار کو بنانے کی بگار پر لگا دیتی،دنیا کا یہ ساتواں عجوبہ جو عوام کی حفاظت کے نام پر بنایا جا رہا تھا اسی قوم کے لیئے ایک بیگار کیمپ بن گیا

شوہر مرتے دم تک بیویوں سے دور ،باپ اولاد سے اور اولاد ماں باپ سے زربردستی دور کر دی گئی اور حکمران یہی سمجھتے رہے کہ عوام ان کے ساتھ ہیں،تاہم حکمرانوں کو اپنی اس خوش فہمی کا ادراک اس وقت ہوا جب ایک قریبی ریاست نے اس ریاست پر حملہ کیا اور حکمرانوں کو تیہ تیغ کر کے ان حکمرانوں کی عوام کو اپنا غلام بنا لیااور جب حملہ ہوا تو نہ اس پولیس نے حکمرانوں کا ساتھ دیا جو حکمرانوں کے ایک اشارے کو اپنے لیئے ایک اعزاز سمجھتی تھی اور نہ ہی قوم حکمرانوں کے لیئے لڑی

ہمارے حکمران بھی کبھی ہمیں ایشین ٹائیگر بنانے کے نام پر، کبھی روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوٹتے رہے اپنی اپنی پولیس کے ہاتھوں ہمارے لیئے بیگار کیمپ تیار کرتے رہے اور اب قوم کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ ملک کے خزانے میں قرض کی قسط ادا کرنے کےلیئے بھی پیسے نہیں ہیںدوسری کسی قریبی یا دور کی ریاست کو ہم پر کسی فوجی حملے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے حکمران اندر ہی سے ہم پر یہ حملے کرتے رہے اور قوم کمزور سے کمزور ہوتی رہی،تعلیمی نظام تباہ ہوگیا،روزگار کے مواقع ختم ہو گئے، نظام عدل زمین بوس کردیا گیا،

ملک اور قوم کو مقروض کردیا گیا، ملک کی بڑی بڑی اور اہم عمارتیں اور سڑکیں تک گروی رکھ دیں، عزت و آبرو کوبے حفاظت و بے توقیرکردیا چوری ڈاکے عام ہوگئے ہیں، امیر وں کے لیئے نرم و آرام دہ قانون اور غرباء کے لیئے عقوبت خانے بنا دیئے گئےکشتیاں باہر کے پانی سے نہیں بلکہ اس پانی سے ڈوبتی ہیں جس پر وہ چلتی ہیں اور قومیں بھی باہر کے نہیں اندر کے حکمرانوں کے ہاتھوں تباہ ہوتی ہیں

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
tell al this to any choudry, kashmiri, araen .. us ka jawab yeah hoga .. assi vote mian nu pana hai ...... on a macro level there is only one qoom exists in pak called punjabi .. unki han yeah na sai pak chalta hai ... mano yeah na mano but it's fact
 
Advertisement
Aaap q Naraz hain Punjabi Qoam sy,,, there is many punjabies jo Naya Pakistan chahty hain or democratic Government chahty hain, un main sy kafiiii Imran khan or kaafffi Bilawal Bhutto k sath khary hain
tell al this to any choudry, kashmiri, araen .. us ka jawab yeah hoga .. assi vote mian nu pana hai ...... on a macro level there is only one qoom exists in pak called punjabi .. unki han yeah na sai pak chalta hai ... mano yeah na mano but it's fact
 
Aaap q Naraz hain Punjabi Qoam sy,,, there is many punjabies jo Naya Pakistan chahty hain or democratic Government chahty hain, un main sy kafiiii Imran khan or kaafffi Bilawal Bhutto k sath khary hain
mai jis punjabi sai milla hoo us nai mian ko vote pana hai ....... educated phd doctors.... but they dont wana comeout from their biradri .......... and so many things