Advertisement

کسی کے جرم کی سزا دوسرا کیوں بھگتے ؟

سوال نمبر
۰۲۸
انسانی معاشرہ کب ایسا بنے گا ؟

کسی کے جرم کی سزا دوسرا کیوں بھگتے ؟

پرانے زمانے میں کسی کی طرف سے زیادتی کا بدلہ خود ہی لینا ہوتا تھا ، پھر سزا دینے کی ذمہ دا ری قبیلہ نے سمنھال لی ۔ جب ریاست کے خدو خال نمایاں ہوے تو سزا ریاست دینے لگی ۔ جرم کی سزا فوری دی جاتی تھی ، قتل ، کوڑے ، ہاتھ کاٹنا ،سنگسار وغیرہ ۔ منطق اسکی بد لہ اور عبرت تھی ۔ فوری سزا اسلیے ضروری تھی

کیونکہ ری...است کے پاس مجرم کو جیل میں رکھنے کے وسائل ہی نہیں تھے ۔ جیسے جیسے ریاست مظبوط ہوتی گئی ، جیل اور طویل سزاوں کا سلسلہ شروع ہوا پھر تہذیب یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ جیل کو ایک آصلاحی ادارہ کے طور پر لیا جانے لگا ۔ وہاں مجرموں کو ورزش کرنے ، کھیل کھیلنے ، صفای پر راغب کیا جانے لگا ، انکو کوِ ی ہنر سکھایا جانے لگا تاکہ جب وہ باہر جایں تو معاشرے کا ایک کارامد حصہ بن سکیں ۔

گذشتہ صدیوں میں معاشرے نے مجرموں پر کافی توجہ دی ہے لیکن اسکے بیوی ، بچوں ، بہن بھای ، ماں باپ پر کسی کی توجہ نہیں ہے ۔ جب مجرم اپنی سزا کے سال جیل میں گزارتا ہے تو اسکی تکلیف سے زیادہ اذیت اسکے بیوی بچے بغیرکسی جرم کے بے عزتی اور معاشی تنگدستی کی صورت میں باہر برداشت کرتے ہیں ۔ کیا یہ نا انصافی نہیں ؟انسانی معاشرہ کب اس قابل ہوگا جب وہ مجرموں کو نفسیاتی مریض سمجھے اور انہیں جیل کے بجاے علاج کے لیے نفسیاتی ڈاکٹر کے پاس ہسپتال بھیجے ؟
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
جن معاشروں میں مجرموں کو مجرم نہیں مریض سمجھا جاتا ہے وہاں ہونے والے جرائم کی شرح ثابت کرتی ہے کے یہ مفروضہ کتنا بودا ہے
 
Saza aur Jaza system is suspended in Pakistan. Only the poorest of the poor gets punished. You can get away with even murder with you are ready to pay few crore Rs. Islam taught us about maafi but maafi does not mean pressurizing the victims family and then paying them money when they cannot face the pressure anymore.
 
Advertisement
ھلکی نوعیت کے جراۂم سے آغاز کرنے والا بندہ نہ صرف محلے والوں کی نظر میں ھوتا ھے بلکہ اس کے گھر والے بھی اس امر سے آگاہ ھوتے ھیں، اگر شروع میں ھی ماں دو چار ڈنڈے رسید کر دے تو خرابی رک جاتی ھے، باپ کے تشدد سے معاملات بگڑتے ھیں -- آج کی مصیبت یہ بھی ھے کہ گھر بیٹھی کم تعلیم یافتہ یا جاھل ماں کو علم تک نھیں ھوتا کہ بیٹا جدید ٹکنالوجی کی فضیلتوں سے کس انداز میں فیضیاب ھو رھا ھے ۔۔ پھر بھی جہاں گھر والوں کو علم ھوتا ھے، اُن کی چشم پوشی جرم ھوتی ھے اور وہ اس کی سزا اپنا بیٹا کھو کر ادا کرتے ھیں، یہ فطری انصاف کہلاتا ھے ۔۔

پچھلے ادوار میں مجرم صرف مجرم ھوتا تھا، سزا ملتی تھی اور معاشرہ محفوظ ھو جاتا تھا، آج کی دنیا تجربہ گاہ بن چکی ھے، آوارہ خیالی کے ماھرین نے مجرموں کے حقوق کا نعرہ بلند کر لیا ھے، کہیں ھم جنسوں کی شادیوں کو رواج دینے کا خبط سوار ھے، بنیادی حقیقت آج بھی یہی ھے کہ معاشرہ ایک جسم ھے تو جرم ایک بیماری، اور بیماری کا خاتمہ گولی سے ممکن ھو تو عضو نھیں کاٹا جاتا، کاٹنا پڑے تو دریغ نھیں کیا جاتا
،
 
Last edited: