- Joined
- Oct 10, 2016
- Posts
- 986
- Reaction score
- 1,360
- Points
- 0
ہر سال عید کے دنوں میں یہی خبر آتی ہے کہ کسی گاوں میں کسی شہر میں کسی ماں نے اپنے بچوں کا گلہ گھونٹ کر خودکشی کرلی یا باپ نے سب بچوں کو زہر پلا کر خود کو بھی ختم کرلیا. یہ خبر کی دو لائینی خبر بن کر یا کسی نیوز چینل کر بریکنگ نیوز بن کر ہواوں میں اڑ جاتی ہے.یہاں گلہ کس سے کرے شریفوں سے جنہوں نے سائبیریا سے برفانی چیتے منگوائے اور اس کو گرمی سے بچانے کیلئے پنجرے میں اے سی لگوادئے؟ ان جرنیلوں سے جو ریٹائر ہونے سے پہلے اپنے نونہالوں کو کرنل اور بریگیڈئیر بنا لیتے ہیں؟ ان ججوں سے جو انصاف کے علاوہ سب کچھ روز بانٹتے رہتے ہیں جن کو ہر طاقتور آدمی مظلوم اور ہر کمزور آدمی مجرم نظر آتا ہے.
یہاں انسانوں کو لیڈر نہیں بھگوان ملے ہیں یہاں کوئی کسی عمران خان سے پوچھ نہیں سکتا کہ خدارا اتنے گندے انڈے جمع کرکے کونسا انقلاب لا رہے ہو؟ کوئی گستاخ آج تک مولانا فضل الرحمان سے پوچھ نہیں سکا کہ ہر دفعہ ایک ہی وزارت کیلئے اپنا ایمان کیوں بیج دیتے ہو؟ کوئی مائی کا لعل بھٹو کے کرتوت پر ایماندارانہ تجزیہ پیش نہیں کرسکا، کسی کو آج تک جرات نہیں ہوئی کہ اسکی ناقرار روح کو دفنا سکے.
ہاں آج ایک اور ماں نے بچوں کی عید کے کپڑوں کے ضد کے آگے ہتھیار ڈال دئیے بدقسمتی ملاحضہ ہو کہ دو بچے تو مر گئے لیکن وہ خود ایک بچے کے ساتھ بچ گئی. ارے اہل ایمان فکر نہیں کرو پولیس نے اس ظالم عورت کو پکڑ کر مقدمہ درج کر دیا ہے. اب جج ایسا انصاف کرینگے کہ ہم سب حیران ہو جائینگے.
تم شریفوں کے افسانے پڑھو، خان کی انقلاب کی لوریوں سے دل بہلاو، بھٹو کے زندہ مردہ روح کے نعرے لگاو، فضل الرحمان کے ایمان افروز تقاریر سنو، سراج کی سادگی کے گن گاو. بس اپنے پڑوس میں بھوک سے بلکتے بچوں، عید پر نئے کپڑوں کے خواب دیکھنے والوں کو اپنی ذمہ داری نہیں سمجھو بس کچھ ہی دن کی تو بات ہے. تھوڑا سا صبر بھائی عمران خان انقلاب لا رہا ہے،
شریف زرداری کو گھسیٹ کر دو سو بلین سوئیز بنک سے نکال کر اس ملک کا نقشہ ہی بدل دے گا. ارے فکر کیوں کرتے ہو جو کام بھٹو نہیں کرسکا وہ اسکا پوتا پورا کر لے گا وہ غربت کیا غریبوں کو ہی ختم کر دے گا.یہ جتنے بھی حکمران ہم پر مصلت ہے ان کی دولت کی بھوک قارون سے ذیادہ ہے. یہ نمرود سے ذیادہ مغرور ہے، یہ ظلم میں فرعون کے بھائی ہے. سمجھ نہیں آتا ہمارے آنکھیں بند کیوں ہیں، ہمیں سنائی کیوں نہیں دیتا، ہم بول کیوں نہیں سکتے. ہمارے قلم کند کیوں پڑ گئے ہیں.
سوچتا ہو ہمیں کرکٹ کے بعد سیاست میں بھی کوئی مکی آرتھر چاھیے جیسے اکمل کی ٹیلنٹ سے ذیادہ فٹنس اور شہزاد کی شو بازیوں سے ذیادہ کارکردگی چاھیے.
https://m.facebook.com/OfficialShahJi/
Last edited by a moderator:





