Advertisement

کسانوں پر ایٹم بم گرادیا گیا

12509250_540935746065608_8086349694378409140_n.jpg

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ایک ایکڑ زرعی زمین پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر غور شروع کر دیا۔ حتمی فیصلہ چند روز میں کیا جائے گا۔ پنجاب میں پہلے ساڑھے 12ایکڑ سے زائد رقبہ پر زرعی ٹیکس وصول کیا جاتا تھا جس کا مقصد چھوٹے کاشتکاروں، کسانوں سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی نہ کرنا تھا جبکہ اب اس سہولت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع کے ڈی سی اوز سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی ہے اور ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم مالک افراد کا مکمل ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ ایک ایکڑ زمین پر زرعی ٹیکس کے نفاذ سے زرعی انکم ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ریونیو ملے گا جبکہ کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/11-Jan-2016/443933​
 
Advertisement
Issey kehtey hain Seedah haath dikha kar Ultey haath se moun par maarnaa - Inn Habeesoon ki noutankiyaan daily sab ke samney aati hai laikan innein koi ghairat nahin aati.