Zinda_Rood
Minister (2k+ posts)
- Joined
- Apr 12, 2014
- Posts
- 2,712
- Reaction score
- 2,305
- Points
- 113
کل کرک میں سینکڑوں ہزاروں لوگوں کے ہجوم نے ہندوؤں کے مندر پر ہلہ بول دیا ، مندر کی اینٹ سے اینٹ بجادی اور پھر آگ لگا کر جلادیا۔۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ کس قدر خشوع و خضوع سے مندر توڑنے میں لگے ہیں جیسے یہ بہت بڑے ثواب کا کام ہے۔۔ اور ان کی نظر میں تو یہ واقعی ثواب کا کام تھا، اس لئے ہر کسی کی کوشش تھی کہ زیادہ نہیں تو مندر کی ایک آدھ اینٹ اکھاڑ کر خریدارانِ یوسف کی فہرست میں اپنا نام لکھوا لے تاکہ روزِ قیامت جنت جانا آسان ہوجائے۔۔ کچھ عرصہ پہلے اسلام آباد میں ہندوؤں نے مندر تعمیر کرنے کی کوشش کی تو وہاں بھی ایسا ہی ابال اٹھا اور لوگوں کی اکثریت نے مندر کو بت کدہ قرار دے کر اس کی تعمیر کی مخالفت کی۔ لوگوں نے خود وہاں جاکر مندر کی بنیادیں کھود ڈالیں اور بعد میں ٹولیاں کی ٹولیاں وہاں جاکر نماز پڑھتی رہیں۔۔ پاکستان میں ہندو ایک چھوٹی سی اقلیت ہیں، کبھی کسی کیلئے مسائل کا باعث نہیں بنے، اس کے باوجودکیا وجہ ہے کہ لوگ ہندوؤں کو مندر تعمیر کرنے یا توسیع کرنے کی اجازت نہیں دیتے؟
میری نظر میں اس کی سیدھی سی وجہ یہ ہے کہ ہم نے عوام الناس کو مذہبی تعلیمات کی روشنی میں یہ باور کرا رکھا ہے کہ بتوں کی پوجا کرنا یا پوجا میں کسی بھی طرح ممد و معاون ہونا نہ صرف شرک ہے بلکہ بہت بڑا گناہ ہے۔ اور اس میں عوام کا قصور نہیں، قصور ان منصوبہ سازوں کا ہے جنہوں نے نفرت کا یہ زہر عوام کے ذہن میں ڈالا ہے۔ جب تعلیمی نصاب میں یہ پڑھایا جائے گا کہ حضرت ابراہیم بت کدے میں کلہاڑا لے کر گھس گئے اور انہوں نے وہاں بتوں کو توڑ پھوڑ ڈالا، مزید یہ کہ وہ بتوں کی گردن میں رسہ ڈال کر انہیں گلیوں میں گھسیٹا کرتے تھے، تو عام لوگ بتوں کی توہین و تضحیک کو سنتِ ابراہیمی اور نیک عمل کیوں نہ سمجھیں۔۔؟ جب بچوں کو پڑھایا جائے گا کہ پیغمبر اسلام نے فتح مکہ کے موقع پر سارے بت توڑ ڈالے، اور حضرت علی نے بھی بتوں کو پاش پاش کردیا تو مسلمانوں کیلئے بت توڑنا عبادت کا درجہ کیوں نہ قرار پائے۔۔؟ اوپر سے علامہ اقبال جیسے مذہبی تعصب کے شکار "مفکر" جو اپنی شاعری میں جگہ جگہ بت شکنی کو گلوریفائی کرتے ہیں ، ان کی شاعری کو ہم نے نصاب میں ڈالا ہوا ہے۔۔ مثلاً کچھ اشعار ملاحظہ کریں۔۔
قوم اپنی جو زرو و مال جہاں پر مرتی
بت فروشی کے عوض بت شکنی کیوں کرتی
تجھ کو چھوڑا؟کہ رسول عربی کو چھوڑا؟
بت گری پیشہ کیا؟ بت شکنی کو چھوڑا؟
بت شکن اٹھ گئے باقی جو رہے بت گر ہیں
تھا براہیم پدر اور پسر آزر ہیں
تو ہی کہہ دے کہ اکھاڑا در خیبر کس نے ؟
شہر قیصر کا جو تھا اس کو کیا سر کس نے ؟
توڑے مخلوق خداوندوں کے پیکر کس نے ؟
کاٹ کر رکھ دئے کفار کے لشکر کس نے؟
جب اس طرح کا مواد ہم اپنے بچوں کو پڑھا کر پروان چڑھائیں گے تو پھر وہ کیونکر ہندوؤں کے مندر کو ان کا مذہبی حق سمجھیں گے؟ ہم اکیسویں صدی میں رہتے ہیں، دنیا سمٹ کر ایک گلوب میں سماچکی ہے، ایک جگہ کچھ وقوع پذیر ہو اس کی خبر پل بھر میں دنیا بھر میں پھیل جاتی ہے، ہمیں اپنی نسلوں کو یہ سبق پڑھانا ہوگا کہ مذہب ہر کسی کا اپنا اپنا اور ہر کسی کو حق ہے کہ وہ جس طرح چاہے عبادت کرے اور جس کی چاہے عبادت کرے۔۔ ہمیں تمام نفرت انگیز مواد کو نصاب سے نکال پھینکنا ہوگا، وگرنہ ہمارے لوگ کبھی بھی مذہبی سرپھٹول سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔۔

- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/primary/2020/12/5fec71f1535f6.jpg