Advertisement

کرکٹ میں فالوآن کا رواج کم ہو رہا ہے

نیوزی لینڈ کی ٹیم ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، تاہم مصباح الحق نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں مخالف ٹیم کو فالوآن کروانے کی بجائے خود دوسری بار بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔


گذشتہ ہفتے اسی میدان پر آسٹریلوی ٹیم کو فالو آن کروایا جا سکتا تھا لیکن مصباح نے خود بیٹنگ کر کے آسٹریلیا کو ایک بڑی شکست سے دوچار کر دیا۔



جدید کرکٹ میں فالو آن کا رواج گھٹتا جا رہا ہے اور اب ٹیمیں اپنے بولروں کو آرام دینے کی غرض سے دوسری بار بیٹنگ کرنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔



پاکستان نے تیسرے دن کھیل کا اختتام 15 رنز پر کیا۔ اس طرح پہلی اننگز میں حاصل ہونے والی 304 رنز کی برتری بڑھ کر 319 رنز ہو چکی ہے۔


احمد شہزاد کی جگہ اننگز کا آغاز کرنے والے اظہرعلی نو اور محمد حفیظ پانچ رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

آج نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات افتتاحی بلے باز ٹام لیتھم کی پہلی ٹیسٹ سنچری تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ
میچوں میں باپ بیٹے کی سنچری کی یہ تیسری مثال ہے۔



ٹام لیتھم کے والد راڈ لیتھم نے چار ٹیسٹ میچ کھیل کر ایک سنچری سکور کی تھی۔


ان سے قبل والٹر ہیڈلی، ان کے بیٹے سر رچرڈ ہیڈلی اور کین ردرفرڈ اور ان کے بیٹے ہمیش ردرفرڈ ایسا کر چکے ہیں۔



پاکستانی بولنگ میں قابل ذکر کارکردگی راحت علی کی رہی جنھوں نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ذوالفقاربابر نے تین


کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ایک موقعے پر راحت علی نے آٹھ اووروں میں صرف ایک رن دیا تھا اور وہ بھی نو بال کا تھا۔



نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات ٹام لیتھم کی پہلی ٹیسٹ سنچری تھی



نیوزی لینڈ کے بولروں کو پاکستان کی تین وکٹیں حاصل کرنے کے لیے طویل صبرآزما انتظار کرنا پڑا تھا لیکن پاکستانی بولروں کو نیوزی لینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں جلد مل گئیں۔


کپتان برینڈن میک کلم 18 رنز بناکر ذوالفقار بابر کی گیند پر سلپ میں یونس خان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
کین ولیم سن اس اعتبار سے بدقسمت رہے کہ تین کے سکور پر راحت علی کی گیند ان کے بلے سے لگی اور آہستگی سے وکٹوں میں جا لگی۔



راس ٹیلر کا آؤٹ ہونا نیوزی لینڈ کے لیے دھچکہ تھا جو کھانے کے وقفے سے قبل بغیر کوئی سکور بنائے ذوالفقاربابر کی گیند پر اسد شفیق کے عمدہ کیچ پر آؤٹ ہوئے۔



ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین سنچری بنانے والے کورے اینڈرسن اور ٹام لیتھم نے سکور میں 83 رنز کا اضافہ کیا۔
ٹام لیتھم کی قسمت نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ پانچ کےسکور پر ذوالفقار بابر کی گیند پر شارٹ لیگ پر اظہر علی ان کا کیچ لینے میں ناکام رہے۔



32 کے سکور پر محمد حفیظ کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کیچ نہ لے سکے۔گیند ان کے گلوز سے لگ کر اسد شفیق کی طرف گئی اور وہ بھی کیچ نہ لے سکے۔



پاکستان نے ان دو کیچوں کے علاوہ دونوں ریویو بھی ضائع کردیے۔ دوسرے سیشن میں پاکستان کو دو وکٹیں ملیں۔
کورے اینڈرسن آٹھ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بناکر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔گیند بلے کا کنارہ لے کر وکٹوں پر لگی۔



جیمز نیشم 11 رنز کے سکور پر محمد حفیظ کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں سٹمپ ہوئے تو نیوزی لینڈ کا سکور پانچ وکٹوں پر 150 رنز تھا۔

لیتھم نے اپنی سنچری 212 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ذوالفقاربابر کو چوکا لگاکر مکمل کی۔


وہ 103 رنز بناکر راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جنھوں نے چوتھی کامیابی ساؤدی کو سرفراز احمد کے ہاتھوں

کیچ کرا کر حاصل کی۔ ایک گیند پہلے ہی سرفراز احمد نے ساؤدی کا کیچ ڈراپ کیا تھا۔


بی جے واٹلنگ اور ساؤدی آسانی سے پاکستانی بولروں کے ہاتھ آنے کے لیے تیار نہ تھے تاہم 43 رنز کی یہ شراکت ٹوٹی اور دونوں بیٹسمین چار گیندوں کے فرق سے اوپر تلے آؤٹ ہو گئے۔

Source
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: جدید کرکٹ میں فالو آن کا رواج کم ہوتا جا رہ&#157

اس ٹرینڈ کا کریڈٹ رکی پونٹنگ کو جاتا ہے
 
Re: جدید کرکٹ میں فالو آن کا رواج کم ہوتا جا رہ&#157

Another stupid decision although Pakistan did win the test against Australia but still i would say you have to take brave decisions.
 
Advertisement
Re: جدید کرکٹ میں فالو آن کا رواج کم ہوتا جا رہ&#157

No doubt it was not a brave decision taken by Misbah :(
 
Re: جدید کرکٹ میں فالو آن کا رواج کم ہوتا جا رہ&#157

Lets see who scores yet another century for pakistan. Younis Khan or Misbah???
 
Re: جدید کرکٹ میں فالو آن کا رواج کم ہوتا جا رہ&#157

Normally ballers are tired at end of the day, and follow-on team can take advantage to score runs. Misbah taken right decision.
 
Re: جدید کرکٹ میں فالو آن کا رواج کم ہوتا جا رہ&#157

Its hot and humid in Dubai. Its wise to give bowlers a rest and try to bowl NZ out.
 
Advertisement
یہ فارمولہ صرف اسی صورت کارآمد ہو سکتا ہے جب آپ پہلے سے ایک بڑا سکور رکھتے ہوں اوراپنے آپ بالرز کی صلاحیت اور وکٹ کے آیندہ موڈ سے باہوبی واقف ہوں ورنہ جیت کی بجائے میچ بے نتیجہ ثابت ہو گا
دوسری بات ہمارے کھلاڑی اس موسم اور ایسی وکٹوں کو بہتر سمجھتے ہیں تبھی سپن اور میڈیم فاسٹ اچھا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ کیویز کو موسم اور وکٹ سمجھنے میں وقت درکار ہے
بہرحال آیندہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے پاک ٹیم کو انگلش وکٹوں پر ایک روزہ اور ٹی ٢٠ پر زیادہ وقت صرف کرنا چاہیے
 
This time Misbah should go for follow on instead of start batting. They already did little slow batting on 2nd day even Younus Khan admitted for making centuries now your batting is clicked and when you have enough wickets in hand then go for big score instead of individual centuries. Team needs to win as team don't give weight to make 100s. What if Newzealand would be able to save the game then who will remember that pakistan lost only 3 wickets in first innings ?