Advertisement

کرکٹر عبدالرزاق کارحادثے میں زخمی

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی اسپنر عبدالرزاق کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹر عبدالرزاق اپنے اہلخانہ کے ہمراہ عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد کھلنا سے دارالحکومت آرہے تھے کہ ڈھاکہ کھلنا ہائی وے پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کے وقت کرکٹر عبدالرزاق کے ہمراہ ان کی اہلیہ عشرت جہاں، ان کا 2 سال کا بیٹا ادیان، بہن اور دو بھتیجیاں موجود تھیں۔
​

https://www.facebook.com/MushfiqurOfficial/posts/10155208835227012

سابق بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے بھی سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کے حادثے میں زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تمام افراد سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

IwcfPQ6.jpg

یاد رہے کہ کرکٹر عبدالرزاق ان دنوں موجودہ بنگلہ دیشی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم قبل ازیں رزاق نے بنگلہ دیش کی جانب سے 153 ون ڈے میچز، 34 ٹی ٹوئنٹی میچز ٹیم کی نمائندگی اور زمبابوے کے خلاف تیز ترین نصف سنچری بھی بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا
​

Source