Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
کرپشن بائی پاس آپریشن
لگتا ہے کہ ہماری رگوں میں کسی سرجن کا خون دوڑ رہا ہے، ہر مرض کا علاج آپریشن، کہتے ہیں اس سے مرض جڑ سے اکھڑ جاتا ہے، یا پھر مریض کا سانس اکھڑ جاتا ہے، بہرحال ہمیں اس سے غرض نہیں ہے کہ مرض ختم ہو یا مریض، آپریشن کرنا ہماری جبلت میں ہے۔
ہماری حالت اس جراح کی سی ہے جسے آپریشن کرنے کا شوق ہوتا ہے، نشتر اس کے پاس تیار ہوتا ہے اور وہ چیر پھاڑ کے بعد ٹانکے لگانا بھول جاتا ہے۔ ہم یہاں آپریشن ضرب عضب کی بات نہیں کررہے ہیں، یہ طویل دورانیہ کا آپریشن ہیں، اس میں صرف چیڑ پھاڑ ہوگی، ٹانکے لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی اس دوران سرجن تبدیل ہوجائے گا، اور نیا سرجن، نئے سرے سے اپنا شوق پورا کرے گا، اور اگر اسے ڈو مور کا حکم ملا تو چیر پھاڑ مزید گہری ہوجائے گی۔
کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کرپشن بائی پاس آپریشن، نیب نے پلی بارگین قانون کی صورت میں کرنا شروع کردیا ہے، اس سے نہ صرف قومی خزانے کی لوٹ مار کو تحفظ مل رہا ہے، بلکہ نیب افسران کی موجاں ہی موجاں ہے۔
پانامہ کی بھوک ختم کرنے کے لئے، اور اپنی اولاد کے بالغ ہونے کے صدقے، ایک آپریشن ہمارے حکمرانوں نے شروع کیا ہوا ہے، دھڑا دھڑ غیر ملکی قرضے لے کر اور قومی اداروں کو اونے پونے بیچ کر آئندہ نسلوں کا بال بال قرضوں کے جال میں جکڑا جارہا ہے۔ حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے مزید قرضے لے رہے ہیں اور قومی دولت اورنج، سرخ اور نیلے پیلے عیاشی کے ٹرانسپورٹ منصوبوں پر اڑا رہے ہیں۔ مگر یہ کھرب پتی حکمران بھاگ جائینگے یا مر جائیں گے، یہ قبر میں سرے محل اور پانامہ کا حساب دیتے رہیں گے۔ اور ہماری آئندہ نسلیں کئی دہائیوں تک سود اور قرضے ادا کرتی رہے گی۔
موجودہ حکمرانوں اور موجودہ کرپٹ سسٹم کو ایک دن موت آجائیگی، یہ قوم اسی امید پر جی رہی ہے، اور حکمران کرپشن کے خلاف کچھ کرنے کی بجائے اپنا بائی پاس آپریشن کروارہے ہیں، اس کابل اتنا ہوگا کہ اس سے ایک بائی پاس آپریشن یونٹ جناح ہسپتال میں لگایا جاسکتا ہے جس سے سیکڑوں مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ سوچتا ہوں کہ ایسے خائن حکمران اگر آپریشن کروانے سے پہلے مر جایا کریں تو قوم کا کتنا فائدہ ہوگا؟؟؟؟
Last edited by a moderator: