- Joined
- Oct 18, 2013
- Posts
- 4,330
- Reaction score
- 8,929
- Points
- 113
کراچی کے حالات اور ایم کیو ایم
١٢ اگست شام پانچ بجے الطاف حسین نے ملک کے خلاف پاکستان کے بڑے شہر اور تجارتی مرکز میں نعرے لگائے .الطاف حسین کی طرف سے ادا کیے گئے الفاظ یہ تھے "پاکستان دنیا کے لئے ناسور ہے.پاکستان سے دنیا بھر میں دہشتگردی کی جاتی ہے .پاکستان مردہ باد".الطاف حسین نے نہ صرف پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی بلکہ راحیل شریف کو دھمکی دی کہ تمہیں میں کراچی میں الٹا لٹکاؤں گا .الطاف حسین نے ساتھ ہی ساتھ رینجرز کے چیف بلال اکبر کو گلیاں دی .یہ تمام باتیں ہر پاکستانی کے لئے ناقابل قبول تھیں .ایسے میں اے آر وائی ،سماءاور جیو نے ان کے بیان پر سخت تنقید کی .الطاف حسین نے پھر کارکنوں کو ان تینوں چینلز کے دفاتر میں گھسنے اور توڑپھوڑ کا حکم دیا .ایم کیوایم کے کارکن اے آر وائی کے دفتر میں داخل ہوئے اور شدید توڑ پھوڑ کی .کمپیوٹرز کو زمین پر مار کے توڑا گیا .اے آر وائی کی عمارت کے کئی شیشے توڑ دئے گئے .اس موقع پر خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں تھیں وہ بھی غنڈہ گردی کرتی نظر آئیں .مرد و خواتین کارکنوں نے اے آر وائی کی خواتین کو محصور کردیا مگر ایسے میں ان کارکنوں (دہشتگردوں ) کو کوئی روکنے والا نہ تھا .رینجرز جن کے دفترسے اے آر وائی کے دفتر تک پہنچنے میں پانچ منٹ لگتے ہیں وہ بھی اے آر وائی کی مدد کے لئے نہ پہنچ سکے .ان شرپسند کارکنوں نے سماء کی گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا .مگر پولیس پھر بھی موقع پر نہ پہنچی .کچھ ہی دیر بعد پولیس موقع پر پہنچی اور کارکنوں پر آنسو گیس کے شیل اور ڈنڈے برسائے .ایک کارکن اس ہنگامہ آرائی میں مارا گیا .کئی زخمی بھی ہوئے .پولیس اور رینجرز نے ایم کیوایم کا بھوک ہڑتالی کیمپ اکھاڑ دیا اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا .جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کیمپ میں موجود تمام ایم کیو ایم رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے گا رات تک فاروق ستار ،خواجہ اظہارالحسن ،عامر لیاقت اور دیگر کو گرفتار کر لیا گیا .حیران کن طور پر ایم کیوایم کے کئی اہم رہنماؤں کو چھوڑ کر عامر لیاقت کو حراست میں لے لیا گیا .عامر لیاقت جو اس بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل ہی نہیں تھے بلکہ ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں کو ٹھنڈا کرنا چاہتے تھے مگر نہ کر سکے .رات تک ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو ،خورشید ہاؤس اور ایم کیو ایم کے کئی مرکز کو بند کردیا گیا .صبح اٹھ کر معلوم ہوا کہ معاملات اب معمول پر آچکے ہیں .صبح تک میں بہت خوش تھا کہ ایم کیو ایم کے دفتر کو بند اور اس حملے کے تمام ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے .لیکن دوپہر کو یہ خبر سننے کو ملی کہ فاروق ستار ،خواجہ اظہار الحسن ،عامر لیاقت اور دیگر کو رہا کردیا گیا ہے . شہر میں افراتفری پھیلانے والے بلا کسی خوف کے پریس کانفرنس کرتے نظر آئے جس نے میرا سر شرم سے جھکا دیا
اس سے زیادہ دکھ اس بات پر ہوا کہ ایم کیو ایم کے رہنما (عامر لیاقت کے سوا )سرعام جھوٹ بول رہے تھے اور خود کو الطاف حسین سے علیحدہ دکھاتے ہوئے نظر آئے.مجھے پریس کانفرنس سنتے وقت میڈیا ٹیکرز اور کچھ ٹویٹس پر بہت حیرانی ہوئی .میڈیا ہمیں یہ بتانے کی کوشش کر رہا تھا کہ آج ایک نئے ایم کیو ایم کا قیام ہورہا ہے جس کا الطاف حسین سے کوئی تعلق نہیں ہوگا .جبکہ مجھے کچھ ٹویٹس پڑھنے کو ملے کہ ہمیں فاروق ستار کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرنا چاہیے .فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر میرا پہلا ردعمل یہ تھا کہ ایم کیو ایم کی الطاف حسین سے علیحدگی کو ایسے سمجھئے کہ جیسے طالبان ملا فضل اللہ سے علیحدگی حاصل کر رہی ہے .اس وقت میرے ذہن میں یہ سوالات جنم لئے کہ جب الطاف حسین کارکنوں کو بھڑکا رہے تھے اس وقت کیا فاروق ستار انڈے بیچ رہے تھے ؟ .مائنس الطاف قوم کو دیکھا کر گرفتاریوں سے بچا تو نہیں جارہا ؟ .کیا اسٹیبلشمنٹ نے وقتی طور پر ایم کیو ایم کو الطاف حسین سے دوری اختیار کرنے کا کہا ہے اور یہ ایک ڈیل کا نتیجہ ہے .یہ ڈیل کا لفظ میں نے کیوں استعمال کیا ؟ .بلال اکبر نے اے آر وائی پر حملے کے فوری بعد کہا کہ جو جو ایم کیو ایم کے رہنما بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے تھے انکو گرفتار کیا جائے گا .مگر صرف دو رہنماؤں کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا گیا اور ان رہنماؤں کو آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے دیا گیا .واسے جلیل جو ایم کیو ایم کے ذمہ دار رہنما ہیں انھوں نے شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں آکر کہا کہ میں الطاف حسین کے ایک ایک لفظ کی تائید کرتا ہوں .نسرین بی بی نے ایک چینل میں آکر کہا کہ ہم نے الطاف حسین کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے مگر ہمارے رابطے الطاف حسین سے اب بھی قائم ہیں .ایسے میں رات کو عامر لیاقت کے فیصلے اور بیانات نے پوری قوم کی کشمکش دور کردی .عامر لیاقت نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ لندن اور کراچی کے رابطے اب بھی قائم ہیں .ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا یہ فیصلہ فریب اور دکھاوا ہے .میں اس کھیل تماشے کا اور حصہ نہیں بن سکتا .میری بات درست ثابت ہوگئی کہ ہم جو انکو ایک شریف انسان سمجھنا شروع ہوگئے ہیں یہ ہماری بیوقوفی ہے .فاروق ستار ،نسرین جلیل ،خواجہ اظہار دیگر کیسے ایم کیو ایم کی شدت پسندانہ کاروائیوں سے لاعلم ہوسکتے ہیں .کل جب وسیم اختر مئیر بننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو ڈپٹی مئیر ارشد کو نامعلوم شخص کی کال آئی اور ارشد صاحب نامعلوم شخص کو یہ کہہ رہے تھے "جی میں روک رہا ہوں ".ارشد صاحب کا وسیم اختر کے ساتھ یہ مکالمہ ہوا "پلیز کیئر فل رہو .کل والے سبجیکٹ پر بات نہ کرنا .بھائی کا نام بھی نہ لینا .بلال (ڈی جی رینجرز )کا نام ضرور لینا ".اس واقعہ کے بعد میں یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں یہ ڈرامہ ہورہا ہے .
مگر مجھے انتہائی دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ رینجرز نے فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو سستی مقبولیت حاصل کرنے کے لئے گرفتار کیا اور چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا .کراچی سے الطاف حسین کا خاتمہ تو ہوگیا مگر اس کے کارندے اب بھی دندناتے پھر رہے ہیں .اب بھی ایم کیو ایم کراچی کے لندن سے رابطے برقرار ہیں .بلکہ میرے محدود علم کے مطابق یہ سب کچھ سکرپٹڈ ہورہا ہے .جس طرح اے آر وائی پر حملے کے بعد ایم کیو ایم کے خلاف ایک بڑی کاروائی متوقع تھی وہ بھی اب کہیں ہوتی نظر نہیں آرہی .وسیم اختر جس پر ١٢ مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور اس حوالے سے ٹھوس شواہد بھی مل چکے ہیں اسے بھر پور آزادی سے پریس کانفرنس کرنے کی اجازت دے دی گئی جو انتہائی شرم ناک ہے .اس سے بھی بڑھ کر جو لوگ ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود تھے اور ان رہنماؤں نے کارکنوں کو حملہ کرنے سے بلکل نہیں روکا وہ بھی ہنستے اور مسکراتے ٹاک شوز کا حصہ بن رہے ہیں .ہمارے ریاستی اداروں کی غیرت کہاں گئی .کہاں گئے وہ بیانات کہ ملک کی سالمیت کا دفاع ہر صورت کیا جائے .کہاں گئی وہ شخصیات جو کراچی میں امن کا کریڈٹ لے رہی تھیں .اسی حوالے سے میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ کچھ دن قبل یہ خبر آئی تھی امجد صابری کے قتل میں ایم کیو ایم ملوث ہے .جس نے سوشل میڈیا میں بہت ہلچل مچائی.مگر اس کے بعد اس حوالے سے ہمیں کوئی خبر نہیں سننے کو ملی . اور یہ کیس پوری طرح دب چکا ہے .اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو ہمارے تمام ریاستی اداروں کو کراچی میں دہشت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کرنی ہوگی .
.بیشک میں ابھی نہ امید ہوں لیکن میں ابھی بھی امید کرتا ہوں کہ ریاستی ادارے حقیقی معنوں میں غدار کے کارندوں کے .خلاف کاروائی کریں گے شکریہ آپ کا بھائی حارث عباسی
Follow me or give me feedback on FB:Haris Abbasi

Last edited: