Advertisement

کراچی کی آبادی تین کروڑ سے کم قبول نہیں کریں گے، ایم کیو ایم

5مقمکاراچھیابابدی.jpg

متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے، اس سے کم نمبر قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے کراچی میں پریس کانفرنس کی، ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال سے سندھ کے شہری علاقوں پر مردم شماری کے معاملے پر شب خون مارا جارہا ہے ، ابھی بھی کراچی شہر کی آبادی 2 کروڑ ظاہر کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کی ایک کروڑ 91 لاکھ کی آبادی کا نمبر مسترد کرتی ہے، ہم تین کروڑ سے کم کسی نمبر کو تسلیم ہی نہیں کریں گے، ہمیں امید ہے کہ اس بار وفاقی حکومت درست مردم شماری کے ذریعے کراچی والوں کے زخموں پر مرہم رکھے گی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہمارا مطالبہ ہے کہ درست مردم شماری ہو پھر اس پر نئی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹیں مرتب ہوں،پہلا مطالبہ شفاف مردم شماری اور دوسرا مطالبہ فوری انتخابات ہیں۔
 
Advertisement
The lapdogs of napak fauj have started barking. This is all a ploy to delay elections I suspect. Next step is that ECP will ask for more time if they decide to accept MQM demands. We may not see elections for quite a while and probably only after they have banned PTI.