Advertisement

کراچی کا بارود خانہ - Irfan Siddiqui

​
[TABLE="width: 500, align: center"]
[TR]
[TD="width: 97%"]
کراچی کا بارود خانہ...نقش خیال۔۔۔۔۔عرفان صدیقی​
​
​
[/TD]
[TD="width: 3%, bgcolor: f9f9f9"]
headlinebullet.gif
​
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: right"]
shim.gif
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: right"]
dot.jpg
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: right"]
shim.gif
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: right"]
142504_s.jpg
[/TD]
[TD] [/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: small_txt, align: justify"]عدالت عظمیٰ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران ایک بار پھر غیر مبہم الفاظ میں ان سرکاری عمال اور ایجنسیوں کی سرزنش کی ہے جن کی غفلت، ملی بھگت یا بدعنوانی کے سبب کراچی اسمگل کردہ اسلحہ کا بہت بڑا گڑھ بن چکا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس، مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ
میری ٹائم، اور کوسٹ گارڈ کے ہوتے ہوئے اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ کا جاری ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ کسٹم حکام کو یہ تک خبر ہے کہ اسمگل شدہ گاڑیاں کون سے دہشت گرد استعمال، لانچوں کے ذریعے بین الاقوامی اسمگلنگ ہورہی ہے لیکن ہر کوئی ذمہ داری دوسرے کے سر ڈال رہا ہے۔ اسمگلرز، میری ٹائم ایجنسی اور کوسٹل گارڈز کے سامنے سے گزر جاتے ہیں لیکن کوئی انہیں روکنے اور پوچھنے والا نہیں۔ شہر اسلحے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ اسمگل شدہ منشیات کا نہ صرف کاروبار ہورہا ہے بلکہ منشیات فروشوں کے باقاعدہ اڈے بھی بنے ہوئے ہیں۔ ایف بی آر کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا نظام فیل ہوچکا ہے۔ قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔ سب سے بڑا ٹیکس جی ایس ٹی ہے جس کا بڑا حصہ بھی آپ کو نہیں مل رہا۔ شاید یہ لوگ حکام کو مال کھلا رہے ہیں۔ یہ بے حسی کی انتہا ہے۔ اداروں کی سوچ یہ لگتی ہے کہ ملک کے عوام اور کراچی، سب بھاڑ میں جائیں۔
ایساف کنٹینرز کی گمشدگی کے بارے میں امریکی سفیر کے ایک خط کے حوالے سے (جو ایف پی آر) کو لکھا گیا تھا عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا کہ ایسا کوئی کنٹینر گم نہیں ہوا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ امریکی سفیر نے یہ خط کس حیثیت میں لکھا۔ اگر امریکی سفیر کو امریکی اسلحے کی اسمگلنگ پر شک ہے تو انہیں شعیب سڈل کمیشن کی رپورٹ دکھائی جائے۔
شاید ہی کسی ملک میں ایسی صورتحال ہو کہ عدالتوں کو مقدمات کے فیصلے کرنے کے بعد ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے الگ سے مقدمات کی سماعت کرنا پڑے۔ ہمارے ہاں یہ معمول بنتا جارہا ہے۔ بڑی وجہ یہ ہے کہ عدالتی فیصلوں پر ان کے الفاظ اور روح کے مطابق عمل درآمد نہیں ہوتا۔ ایک نقطہ نظر یہ بھی ہے کہ عدالتی فیصلے، زمینی مشکلات اور حکومتی مجبوریوں کو پیش نظر نہیں رکھتے۔ لیکن اس پہلو کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ حکومتیں پوری سنجیدگی اور اخلاص نیت کے ساتھ عمل درآمد کی کوشش بھی نہیں کرتیں۔ گزشتہ پانچ برس کے دوران تو پیپلزپارٹی نے شعوری طور پر اس کلچر کو پروان چڑھایا کہ عدالتی فیصلوں کا مضحکہ اڑایا جائے اور عدلیہ کی تحقیر کرکے ثابت کیا جائے کہ ہمارے دست ہنرمند کی معجزہ کاری کس طرح عدالتی تحرک کو غیرموثر بنا سکتی ہے۔ ایک تیسرا زاویہ یہ بھی ہے کہ اگر کوئی حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے سیاسی عزم رکھتی بھی ہے تو عمل درآمد کرنے والے انتظامی اہلکار اور ایجنسیاں اپنی مافیائی ترجیحات سے دست کش نہیں ہوتیں۔ سو عدالتیں فیصلے صادر کرتی، پھر ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے الگ سے کچہریاں لگاتی ہیں لیکن پرنالہ وہیں کا وہی رہتا ہے۔
مختلف سرکاری عمال نے عدالت عظمیٰ کے سامنے ایسا ہی طرزعمل اختیار کیا۔کسی نے اونچی آوازمیں بولتے ہوئے عدالت کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ وہ زیادہ طاقتور ہے۔کسی نے ہاتھ لہرا کر اپنی اتھارٹی کا تاثر دیا۔کسی نے حیلہ سازی کا جادو جگایا۔کسی نے غلط اعداد و شمار سے کھیلنے کی کوشش کی۔کسی نے خود کو ذمہ داری سے بچانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا۔کوئی عدالت کے اس استفسار کا واضح جواب نہ دے سکا کہ کراچی کیوں کر بارود خانہ بن گیا ہے اور تمام ایجنسیاں اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے میں کیوں ناکام ہوچکی ہیں۔ عام آدمی بھی جانتا ہے کہ سمندر اور کراچی کے درمیان کم و بیش 39بحری راستے ہیں جن پر لانچیں چلتی ہیں۔ انہی لانچوں کو ہر نوع کی اسمگلنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان 39بحری راستوں میں سے صرف سات پر کسٹمز کی باقاعدہ چیک پوسٹیں قائم ہیں۔ خود سپریم کورٹ اس حقیقت کا اظہار کرچکی ہے کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل ہورہا ہے۔ نیٹو افواج کو بھیجا جانے والا اسلحہ نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر میں موجود ہے۔ ایک دہشت گرد کی نشاندہی پر کراچی کے ایک قبرستان سے برآمد کیا جانے والا اسلحہ بھی امریکہ سے آیا تھا۔کسٹمز کے چیف کلکٹر نے عدالت کو بتایا کہ سمندری راستے سے کوئی اسلحہ اسمگل نہیں ہورہا ہے البتہ خشکی کے راستوں سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تھوڑی مقدار میں اسلحہ ضرور آتا رہتا ہے۔
سنگین جرائم سے پاک، دہشت گردی کے عفریت سے آزاد، مہذب جمہوری ممالک میں اسلحہ کے حصول پر کوئی پابندی نہیں۔ اس کا بنیادی سبب یہی ہے کہ وہاں اسلحہ کبھی امن و امان کا مسئلہ نہیں بنا نہ اس نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا۔ پابندی نہ ہونے کے باوجود ان ممالک میں ہلاکت آفرین اسلحہ کے شائقین نہیں پائے جاتے۔ ہمارے ہاں چور، ڈاکو، عام اٹھائی گیرے، اغوا کار، جرائم پیشہ عناصر، دہشت گرد اور سماج دشمن سبھی اپنے اپنے ذوق اور اپنی اپنی ضرورت کے مطابق ہتھیار لئے پھرتے ہیں۔ اس میں اب کوئی شک نہیں رہا کہ دہشت گردوں کے پاس خود قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی زیادہ جدید، خودکار مہلک ہتھیار موجود ہیں۔ ان حالات میں امن و امان کی طرف پہلا قدم ہی یہ ہونا چاہئے کہ اسلحہ کی ریل پیل پر پابندی لگائی جائے اور ایسے ٹھوس اقدامات کئے جائیں کہ اسلحہ سہل الحصول نہ رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر ایک سنجیدہ مشق بھی ضروری ہے جس کا مقصد ناجائز اسلحہ کی برآمدگی ہو۔ مخصوص ملکی حالات کے پیش نظر یہ بھی لازم تھا کہ اسلحہ کے لائسنسوں کے اجراء پر بھی پابندی لگادی جائے یا اسے بے حد محدود کردیا جائے۔
پیپلزپارٹی کی پانچ سالہ حکومت نے ایسا کوئی کام نہیں کیا۔ رخصت ہونے سے چند ہی دن قبل، مارچ 2013ء میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے مولانا عصمت اللہ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پی پی پی نے ساڑھے چار برس کے دوران ممنوعہ ہتھیاروں کے 69473 لائسنس جاری کئے۔ ممنوعہ ہتھیاروں میں کلاشنکوف اور سب مشین گنیں شامل ہوتی ہیں۔ ارکان کی تعداد پہ نگاہ ڈالی جائے تو اوسطاً ہر ممبر کو تقریباً دو سو لائسنس ملے۔ ایسے ارکان بھی ہوں گے جنہوں نے کوئی لائسنس نہیں لیا اور ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے دو سو سے بھی زیادہ لائسنس لئے۔ اگر ان تمام لائسنسوں پر اسلحہ خرید لیا گیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلے سے موجود مہلک ہتھیاروں میں ستر ہزار کے لگ بھگ نئے ہتھیار شامل ہوگئے۔ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے ان ہتھیاروں کے لائسنس جاری کرنے کا اختیار صوبوں کو منتقل ہوگیا ہے۔ یہ اعداد و شمار سامنے نہیں آئے کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران صوبائی حکومتوں نے ایسے کتنے لائسنس جاری کئے۔
سپریم کورٹ کے اصرار پر کراچی میں ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے لئے صوبائی حکومت نے ایک بڑی مہم چلائی۔ لوگوں سے کہا گیا کہ وہ بغیر لائسنس کے ہتھیار حکومت کی طرف سے قائم 131مراکز میں جمع کرادیں۔ دو ہفتوں کی مہلت دی گئی۔ اشتہاری مہم پر 3کروڑ روپے پھونک دئیے گئے۔ مہلت کے خاتمے پر معلوم ہوا کہ گھسی پٹی رائفلوں، ناکارہ شارٹ گنز اور زنگ آلود پستولوں سمیت کل انیس ہتھیار جمع کرائے گئے۔ اشتہاری مہم کے اخراجات پہ نگاہ ڈالی جائے تو برآمد شدہ ہر ہتھیار کوئی سولہ لاکھ روپے میں پڑا۔دہشت گردی اور لاقانونیت کی آگ میں دھڑ دھڑ جلتے ملک میں عدلیہ تحرک اس لئے بے ثمر جارہا ہے کہ اصلاح احوال کا سیاسی عزم ناپید ہے۔ مرکزی حکومت صوبائی سطح کے امن و امان کو اپنی ذمہ داری نہیں سمجھتی اور صوبائی حکومت اپنی ترجیحات کے صنم کدے میں بیٹھی ہے۔ ایسے میں کراچی کا بارود خانہ، کیسے امن آشنا ہو سکتا ہے۔
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=142504
 
جب سے نون لیگ کی حکومت بنی ہے حرام ہے جو ان حضرت نے حکومت کے بارے میں کوئی کالم لکھا ہو
لفافہ بھی تو لینا ہوتا ہے آخر