Advertisement

کراچی پولیس کے شیرجوان خیر پورمیں بچے سے بکرا چھین کر فرار

karachi1h11.jpg


کراچی پولیس کی ایک ٹیم خیر پور میں چرواہے سے بکرا چھین کر فرار ہوگئی، علاقہ مکینوں کے پیچھا کرنے پر قریبی پولیس اسٹیشن میں چھپ گئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی ایک ٹیم لاڑکانہ سے واپس آرہی تھی کہ ہنگورجہ کے قریب کچھ بچوں کو بکریاں چرواتے دیکھا تو ایک بکرا پکڑ کر گاڑی میں ڈال کرفرار ہوگئی۔
Loading X post…
Open original post on X

بچے کی جانب سے اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے پولیس کی گاڑی کا تعاقب کیا ، لوگوں کا ہجوم دیکھ کر پولیس اہلکار ٹھری میرواہ تھانےکے اندر جاکر چھپ گئے۔

علاقہ مکینوں نے میرواہ تھانے کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے بکریاں چرارہے تھے، پولیس اہلکاروں نے اسلحہ دکھا کر بکرا چھینا اور فرار ہوگئے، ہم ان کا پیچھا کرتے ہوئے یہاں پہنچے تو دیکھا بکرا چھیننے والے پولیس اہلکار تھانے میں کرسیوں پر بیٹھے ہیں ، انہوں نے ہمیں دیکھ کر دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ہم پر لاٹھیاں برسائیں، ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔