کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں قتل کی لرزہ خیز واقعے کا معمہ حل ہوگیا, ایک ہی گھر کی 4 خواتین کا قاتل گھر والا ہی نکلا,پولیس حکام کے مطابق ملزم بلال نے اپنی ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کرنےکا اعتراف کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بلال نے تیز دھار آلے سے ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کی جان لی, ملزم اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے چکا,پولیس کے مطابق ملزم بلال اپنی بہن پر ناجائز تعلقات کا شک تھا ، ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
لی مارکیٹ کی بانٹوا گلی میں قائم زینب آرکیٹ کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ سے چار خواتین کی تشدد زدہ گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئی تھیں,پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 13 سالہ علینہ، 18 سالہ مدیحہ، 19 سالہ عائشہ اور 51 سالہ شہناز شامل تھیں۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات کے وقت گھر میں چاروں خواتین موجود تھیں ، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملی ہیں ، قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوا,نانا محمد فاروق نے بتایا تھا کہ مرنے والی خواتین میں میری بیوی، بیٹی ، نواسی اور ایک بہو شامل ہے، واردات کے وقت میں اور میرے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lemarkah11i2.jpg
Advertisement





