شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو گھنٹوں کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر چار افراد کو گولیاں مار دی گئیں جبکہ کئی افراد کو لوٹ لیا گیا۔
نجی چینل کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے چار واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے۔سائٹ ایریا میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو دو گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔
منگھوپیر میں 55 سالہ شہری کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا، زخمی شہری کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی، تمام وارداتوں میں ملزمان شہریوں نے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
نیوکراچی صبا سینما کے قریب دوران ڈکیٹی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا جبکہ گلشن اقبال بلاک 5 میں بھی مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو گولی مار دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سائٹ ایریا میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم دوران علاج دم توڑ گیا، ملزم کو پولیس مقابلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
نجی چینل کے صحافی سید فیصل حسین کے مطابق چند لمحوں قبل ملنے والے اطلاعات کے مطابق کورنگی کازوے پر ڈاکوؤں نے باقاعدہ ناکہ لگاکر سو سے زائد افراد کو لوٹ لیا، اب یہ بات کیسے تسلیم کرلی جائے کہ اسٹریٹ کرائم میں پولیس ملوث نہیں ہے
دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گزشتہ شب سکیورٹی گارڈ کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دو افراد کو بیکری آتے دیکھا جاسکتا ہے اور ملزمان کے پہنچتے ہی بیکری کا سکیورٹی گارڈ سیف اللہ مزاحمت کرتا ہے۔
سکیورٹی گارڈ کی مزاحمت پرمسلح ملزمان اس پر فائرنگ کرتے ہیں جس سے گارڈ زخمی ہوکر گرجاتا ہے جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ لے کر فرار ہو جاتے ہیں
خیال رہے کہ کراچی میں بڑھتی ڈکیٹی اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر سعید غنی کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔
صحافی اطہر متین کے قتل پر مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج کراچی میں ماضی جیسی صورتحال نہیں ہے۔ہ ملک میں معاشی صورتحال کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سعید غنی نے بھی کراچی میں بڑھتی وارداتوں کا ذمہ دار مہنگائی اور معاشی صورتحال کو ٹھہرایا۔
الطاف حسین کے حق میں برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد وارداتوں میں اضافہ، پیٹرن واضح ھے۔ مجرموں کو سزا نھیں ملتی عدالتیں چھوڑ دیتی ھیں تو انکی حوصلہ افضائی ھوتی ھے۔
حل عدالتوں پولیس ٹھیک ھونے والی نھیں شہری خود ھی ڈاکووں کی ٹھکایی کریں اپنے جان مال کی حفاظت کریں۔ ھتیار اپنے پاس رکھیں ڈاکو نظر آے تو اپنے دفاع میں اسے ٹھوک دیں۔ کچھ سالوں میں ڈاکو ختم ھو جایں گے۔

According to police officer this is due to ghair mokami ppl coming in karachi and doing this. After his statement, he was suspended.
jab ghair mokami log karachi ayenge truck bhar bhar ke tou yahi karenge.