کراچی میں فوجی آپریشن پرغور ہورہا ہے، برطانوی اخبار
کراچی: برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ ملک کے سب سے بڑے شہر اور کاروباری مرکز کراچی میں امن کی بحالی کے لیےفوجی آپریشنپر غور کررہی ہے۔ اخبار کے مطابق کراچی کی مافیاز، گینگسٹرز اور ٹارگٹ کلرز نے شہر بھر میں سیاسی اور فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ کردیا ہے، قتل ہونےوالوں کے کیس کی تحقیق، نہ گرفتاری اور نہ اس کا الزام کسی پر ڈالا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سیاسی اور نسلی بنیادوں پر تشدد کی طویل تاریخ ہے، 2012ءکراچی کی تاریخ کا خونریز سال ثابت ہوا جب 2ہزار سے زائد افراد مارے گئے جب کہ 2011ءمیں چند سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ اخبار کے مطابق کراچی میں انتخابات کا محفوظ انعقاد ہونے سے متعلق بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں، طالبان مضبوط اقتصادی مرکز میں اپنا مضبوط گڑھ بنانے کے لیے اس افراتفری سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ دی انڈی پینڈنٹ نے شہر کے جنوبی علاقے لیاری میں کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے حوالےسے لکھا ہے کہ 2008ءسے7 ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے،2011ءمیں پیپلزامن کمیٹی کو کالعدم قرار تو دیا گیا لیکن وہ اب بھی مؤثر طریقے سے قائم ہے۔ اخبار کے مطابق لڑائی میں متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے علاوہ اب تیسری فریق پیپلزپارٹی بھی شامل ہوچکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث منتخب ارکان پارلینٹ اپنے حلقوں میں آزادانہ گھوم سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے ووٹرز سے رابطہ رکھ سکتے ہیں، شہر بھر میں امن و امان کی صورت حال بریکنگ پوائنٹ ہے، اگر ٹارگٹ کلنگ لیاری اور اورنگی ٹاؤن میں ہوتی ہے تو تشدد انہیں علاقوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ یہ کسی بھی جگہ پھیل سکتا ہے۔ اخبار مزید لکھتا ہےکہ بیشتر لوگ رات کو اکیلے سفر نہیں کرتے، پوش علاقوں کا طبقہ بیکری ، بیوٹیشن اور ریستورانوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے اکثر افراد بھاری سیکورٹی میں باہر نکلتے ہیں۔
کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں انسپکٹر جنرل پولیس اور ڈی جی رینجرز کو فوری طور پرکریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے جس کا آغاز آج سے ہی ہوگا۔ یاد رہے کہ کراچی میں آج ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں جامعہ بنوریہ کے صدر اور 2علماء سمیت اب تک 18افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے ہیں۔ کراچی کی صورت حال پر اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کراچی میں انتخابات ملتوی کرانے کے لیے کراچی میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں،سازش کے تحت کراچی میں قتل و غارت کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امن قائم کرنے کے لیے آج سے ہی بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا،سندھ کے مختلف اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری کل کراچی پہنچ جائے گی۔ صوبائی وزیراطلاعات نے مزید بتایا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر مزید پولیس چوکیاں بنائی جارہی ہیں۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں امن و امان کی خرابی کی ذمہ دار کالعدم تنظیمیں اور طالبان ہیں۔ قبل ازیں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے امن وامان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ اندرون سندھ سے تمام اضلاع کی اضافی پولیس فورس کراچی طلب کرنے اور شورش زدہ علاقوں کو دہشت گردوں، قاتلوں اور مجرموں سے پاک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈر تو یہ ہے کہ اب توغالباٰفوج سے بھی کراچی کے حالات کنٹرول کرنا مشکل ہوگا جب حکومت میں شامل تمام پارٹیاں کراچی کی بدامنی میں شامل ہوں تو فوج بھی کیا کرلے گی رینجرز کو لایا گیا تھا بغیر مکمل اختیارات کے وہ بھی کچھ نہیںکر سکے بلکہ اب تو خود دہشت گردی کی کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں
رحمٰن ملک اور زرداری جب تک ہیں ایم کیو ایم کے خلاف کوئی کاراوئی نہیں ہوسکتی اب نگراں حکومتوں کو جلد سے جلد لایا جانا چاہئے نگراں سیٹ اپ میں تمام صوبوں میں گورنر بھی نئے غیر جانبدار اور اچھیشہرت کے لوگوں کو لانا چاہئے اس وقت عمران خان کو کراچی کے مسئلے کو لے کر فوری طور پر غیر جانبدار نگراں سیٹ اپ کا مطالبہ زور شور سے کرنا چاہئے
yeh fouji operation khabi nhi huga kion k yeh sub qatal o ghaarat gari voters list k kaam ko rukwaney k liey hu raha hey aur ppp and mqm he yeh sub qatal kerwa rehie hey aur wo khabi bhi foji operation ki himayat nhi kerien gey wesey lolipop k tor pey ghor zror kertey rehien gey
yeh fouji operation khabi nhi huga kion k yeh sub qatal o ghaarat gari voters list k kaam ko rukwaney k liey hu raha hey aur ppp and mqm he yeh sub qatal kerwa rehie hey aur wo khabi bhi foji operation ki himayat nhi kerien gey wesey lolipop k tor pey ghor zror kertey rehien gey
yes I agree.no matter what mqm and allies do army operation wont take place.as "democracy" has weakened us to that level where even the hope of justice has died.revolution and taking justice in own hands will become last option of people anytime soon than I fear the situation may get out of control,mqm has grown too strong in musharaf and than zerdaris rule.and this genies wont go back into bottle unless some major changes come in this region
Will this review be over before we lost the existence of our great country of Pakistan? SUGGESTION; If ARMY took over they should punished hard to every individual of MQM, PPP and ANP without any prejudice to preserve the peace in Karachi this action will be require!!!!!