Advertisement

کراچی،لاپتہ ہونے والے 2 سینئر کسٹم افسران کی کہانی میں نیا موڑ

2pakistancustommsmmsms.jpg

ذرائع کے مطابق کراچی کسٹمز انفورسمنٹ میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات 2 افسران یاور عباس اور طارق محمود جو گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھے انہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دونوں افسران کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ 7 جولائی جمعہ کی شام سے لاپتہ ہیں اور کسی سے رابطے میں نہیں ہیں۔ سرکاری تحقیقاتی ایجنسی کرپشن کے الزامات کے تحت ان کی تلاش کر رہی تھی، گرفتاری کے بعد ملزمان کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا۔


ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یاور عباس اور طارق محمود کو گرفتار کر کے ان سے اڑھائی ہزار امریکی ڈالرز، 6 ہزار 100 یو اے ای درہم اور 54 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ دونوں افسران کو کسٹمز انفورسمنٹ میں میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث گرفتار کیا گیا اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں 19/23 نمبر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کا 2 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ملنے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دونوں گرفتار افسران کو ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل مرتضیٰ کاکا اور طاہر گجر نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا ۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث دونوں افسران کو اسلام آباد جاتے ہوئے ڈومیسٹک لائونج سے گرفتار کیا اور ان کی ایئرپورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ حکام کے مطابق کسٹم کی چیک پوسٹوں پر ملک بھر میں چھالیہ سمگلنگ میں سہولت کاری سے تقریباً 60 ملین روپے رشوت لی جا رہی ہے۔
 
credit to our lumber one. after 'retrieving' this huge stash of wealth of $1500 and AED 6000 from them, our foreign reserves have sky rocketed and Pakistan has become financially viable. per NAB laws, anything below 500 million PKR is legal and halal though.
 
2pakistancustommsmmsms.jpg

ذرائع کے مطابق کراچی کسٹمز انفورسمنٹ میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات 2 افسران یاور عباس اور طارق محمود جو گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھے انہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دونوں افسران کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ 7 جولائی جمعہ کی شام سے لاپتہ ہیں اور کسی سے رابطے میں نہیں ہیں۔ سرکاری تحقیقاتی ایجنسی کرپشن کے الزامات کے تحت ان کی تلاش کر رہی تھی، گرفتاری کے بعد ملزمان کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا۔


ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یاور عباس اور طارق محمود کو گرفتار کر کے ان سے اڑھائی ہزار امریکی ڈالرز، 6 ہزار 100 یو اے ای درہم اور 54 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ دونوں افسران کو کسٹمز انفورسمنٹ میں میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث گرفتار کیا گیا اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں 19/23 نمبر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کا 2 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ملنے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دونوں گرفتار افسران کو ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل مرتضیٰ کاکا اور طاہر گجر نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا ۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث دونوں افسران کو اسلام آباد جاتے ہوئے ڈومیسٹک لائونج سے گرفتار کیا اور ان کی ایئرپورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ حکام کے مطابق کسٹم کی چیک پوسٹوں پر ملک بھر میں چھالیہ سمگلنگ میں سہولت کاری سے تقریباً 60 ملین روپے رشوت لی جا رہی ہے۔
Itni chothi si corruption ko mega corruption kh rhay hu bhai
 
Bhai zara socho, khud Islamabad ja rehay thay Ur carparking main un ke car main sey Dollars Ur Dharams milay hain???
Jessay FIA dhond rehe hu woh car main Dollar Ur Dharams rakhta ha????