Advertisement

کبھی مشعال کبھی بلال، ماجرہ کیا ہے ؟


دو سال قبل مشعال خان جو ولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم تھے، انہیں سیکولر خیالات کی وجہ سے ہجوم نے وحشیانہ طریقے سے مار ڈالا تھا۔ اور گزشتہ رات مذہبی سوچ کے حامل سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ‌/بلاگر بلال خان کو نامعلوم نے جاں بحق کر دیا۔ ان دونوں‌ کیسز میں جو چیز مشترک دکھائی دیتی ہے وہ ہمارے معاشرے میں بڑھتا ہوا عدم برداشت کا رویہ اور متشدد سوچ ہے۔
بلال خان سے سوشل میڈیا پر میرا قلمی رشتہ قریبا 5 سال پُرانا ہے، اُن کے ساتھ فیس بُک گروپ میں‌ رائے دہی اور اتفاق و اختلاف کا سلسلہ چلتا رہتا تھا، بادی النظر ان کے سیاسی و مذہبی نطریات جو بھی تھے مگر وہ مخالفین کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کرتے تھے۔ اُن کی موت کی خبر سُن کر دل بیٹھ سا گیا اور پہلا خیال یہی پیدا ہوا ہے کہ کیا پاکستان کا سوشل میڈیا اب اتنا غیرمحفوظ ہو گیا ؟ کیا یہاں مختلف الخیال لوگوں کا کسی فساد کے بغیر اپنی رائے دینا ممکن نہیں رہا ہے ؟
نثار میں تری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں
چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے


adada.png


یہ میرے ملک کے نوجوان جنہیں‌ آگے بڑھ کے باگ دوڑ‌ سنبھالنی ہے، جدید دُنیا کے تقاضوں کے مطابق خُود کو ڈھال کر پاکستان کو نئے ٹرینڈز کے ساتھ آگے لیکر جانا ہے، جنہیں‌ اپنے لوگوں کا مثبت چہرہ بیرونی دُنیا کو دکھانا ہے اور قومی مؤقف پھیلانا ہے وہ آج نفرت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ؟ وہ آج فکری و نظریاتی اختلافات کو لیکر ایک دوسرے کی جان لینے کے درپے کیوں‌ ہو گئے ہیں‌؟ جن کے ہاتھ میں قلم ہونا چاہیے تھا اُن کے ہاتھ میں‌ ہتھیار کس نے تھما دیا ؟ دلیل کی جگہ گالی نے کب لے لی ؟ مباحثہ کی جگہ فتوی کیسے معتبر ہو گیا ؟ خُدارا کُچھ سوچیئے ! اور سنبھل جائیے !

مشعال اور بلال کا قاتل کوئی اور نہیں‌ بلکہ یہی تکفیری سوچ ہے۔ جو مدعی کو ازخُود وکیل، جج اور جلاد بنانے پہ اُکساتی ہے۔کیا اب کوئی بھی اُٹھے گا اور کسی پہ بھی شک/افواہ کی بُنیاد پہ الزام لگائے اور اُس کی مذہب اور نظریہ کے نام پہ جان لے ڈالے گا؟ اور پھر میڈیا پہ چند بڑے نام اس عمل کی توجیح‌ پیش کر رہے ہوں‌گے، مخالفین کب قاتل کو غازی بنا ڈالیں گے اور جنازے، قُل، چہلم، مزار سے چلتا ہوا یہ سلسلہ پھر مجاوری اور سیاسی جماعت تک جا پہنچے گا، کون جانتا ہے؟ اس نفرت کے نعرے کا جوابی بیانیہ تحمل، دلیل، تہذیب، شائستگی اور برداشت ہے، مگر اس درس کی کتنی ترویج ہو پائی ہے؟ بحیثیت قوم ہمیں اختلاف رائے کرنا سکھایا ہی نہیں گیا۔ الا ماشاءاللہ !

آپ سُنی، شیعہ، انقلابی، جماعتی، نُونی، جیالہ، وردی، موم بتی، لبرل، مذہبی ۔۔ کوئی بھی نظریہ اپنائیں مگر مخالف بیانیے کو بھی برابر اسپیس دیں ! ڈنڈے سوٹے گولی گالی کی جگہ مباحثہ/گفتگو/تحریر کو اپنا کر عدمِ تشدد/امن کی بُنیاد مضبوط کی جا سکتی ہے۔ورنہ ہم مل کر نفرت کا ایسا الاؤ تیار کر رہے ہیں جس کی لپیٹ‌سے ہمارا بھی بچنا ممکن نہیں‌ہو گا۔

​
 
Advertisement
We need to change social behavior of our society thick and fast, we getting doomed each day only political change wont make any difference, To start things, get hold of traffic system first, i guarantee it will make impact quicker than any thing else but problem is the wardens to are from our society so use some automated system in it also.

Just double, triple the quantity of wardens, make sure not even a cyclist break signal or go wrong side, mind you it will be just a start we need to go long way...........
 
Advertisement
He was very aggressive against other sects, his post against other sects were like blind allegations without any logical base. Which is commonly known are propaganda ore charater assassination against rival sects and religous personalities.
But now he is dead.
May Allah give him maghfirah.
 
Social media is a fabricated world to project positive face to the world through these platform is a waste of time and energy if one is Positive no need to show others others will know by your action
 
کوئی کچھ بھی سوچتا ہو کسی کے بارے میں کوئی بھی خیال رکھتا ہو سمجھ نہیں آتی کہ خیال کو جواز بنا کہ کوئی کسی کی جان کیسے کے سکتا ہے ؟؟ پاکستانی قوم کو اب اسی کی دہائی کی سوچ کو کہیں دفن کرنا ہو گا ورنہ یہاں تو سب ایک دوسرے کے قاتل بن جائیں گے ۔۔۔ اور اس سے بھی اہم یہ ہے کہ فریڈم آف سپیچ کہ نام پر کسی دوسرے مسلک یا نظریاتی مکتبہ فکر کے خلاف اندھے ہو کہ نفرت انگیز خیالات کا سر عام اظہار بھی ہمیں اب چھوڑ دینا چاہیے ۔۔۔ کون سی بات کب کہاں کہی جاتی ہے یہ سلیقہ ہو تو ہر بات سنی جاتی ہے ۔۔۔۔
 
Advertisement
موبائل سے اگر قا تل پکڑا گیا تو ایجنسیز نے نہیں کیا
اور اگر اسلام آباد پولیس نے کوئی کروائی نہیں کی تو سمجھ لینا کے ایجنسیز کا شکار ہوگیا .
جیسے ساہیوال میں دن دھاڑے ذیشان کو قتل کیا گیا تھا ​
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited:
جب بات مقدس ہستیوں کی ہو تو انسان کوبڑے احترم اور سوچ سمجھ کے ساتھ لکھنا اور بولنا چاہیے جو لوگ نبی اور صحابہ کو اپنے جیسا سمجھتے ہیں ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے​
 
بہت اچھی تحریر
صرف جاں بحق کی جگہ شہادت کا لفظ استعمال کرتے

ہمارے معاشرے میں برداشت کا مادہ تو بالکل پہ ناپید ہو گیا ہے

یہ ناموس صحابہ کا قانون پاس کرانا چاہ رہے تھے.. اور ملک دشمن عناصر اس چیز کے سخت غلاف ہیں کہ ملک میں یہ قانون لاگو نہ ہو.. باقی ان کی شہادت کے پیچھے بہت بھیانک چہرے چھپے ہوئے ہوں گے...
 
Advertisement
How can he know anything about an army officer , seems like he was an annoying personality, may Allah rest him in peace
its called satire and he paid the price of agency mockery with his life!
 
Who killed him?

Not difficult to answer.

Just check his last 48 hrs Tweets and the reputation of person he criticized.
-Case Solved !

next please ?
 
Who killed him?

Not difficult to answer.

Just check his last 48 hrs Tweets and the reputation of person he criticized.
-Case Solved !


next please ?
So this is your method of catching murderers that you check last 24 hours tweets of the victims, right?