Advertisement

کالعدم تنظیم کے 182 ممبران گرفتار

2
روز میں کالعدم تنظیم کے 182 ممبران گرفتار





لاہور: پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے گزشتہ 2 روز میں صوبے بھر سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 182 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
55dd659cb1185.jpg




سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے 500 افراد کی فہرست حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے خفیہ محکمہ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) کی کانفرنس کے دوران یہ طے پایا تھا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا جس پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 182 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد کے 39
کارکنوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اطلاعات تھیں کہ گرفتار کیے جانے والے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کا تعلق اہم دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ طے ہوا تھا کہ فورتھ شیڈول میں شامل 1600 افراد کی الیکٹرانک نگرانی کی جائے گی تاہم تکنیکی مسائل کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان افراد کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے آلات نصب نہیں کیے جاسکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مناسب شواہد نہ ہونے کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں شامل ان افراد کو جیل منتقل نہیں کیا جاسکتا جبکہ ان میں سے بیشتر کا تعلق اہم دہشت گرد تنظیموں سے ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والا ایک شخص گھر میں نظر بندی کے دوران مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام رضا نقوی جس کا نام فورتھ شیڈول فہرست میں شامل تھا، ہانجروال کے گھر میں نظر بند تھا۔

http://www.dawnnews.tv/news/1025779/
​
 
Advertisement
شکر ہے پنجاب میں بھی کوی اچھا کام شروع ہوا اب انکو ملٹری کورٹس میں پیش کیا جاۓ سول میں نہیں
 
شکر ہے پنجاب میں بھی کوی اچھا کام شروع ہوا اب انکو ملٹری کورٹس میں پیش کیا جاۓ سول میں نہیں

I hope Pakistan army will not support these Jihadi groups any more. Its sad but bitter reality that 99% of these militant groups were created, funded and trained by Pakistan army. If army do not support them then normal policeman can deal with them and you won't even need any military courts. Hafiz Saeed is still a free man who is a top wanted terrorists on united nations list. We all know who is protecting Hafiz Saeed and why police will never ever go anywhere near him.
 
Advertisement
Yes crush them, both LEJ and Sipah e Muhammad. i dont know how Naqwi disappered.. Ishaq to foran paar lag gya, naqwi agr iran bhag gya to yeh bht bri nakami ho gi