Dastgir khan19
Minister (2k+ posts)
- Joined
- Sep 29, 2013
- Posts
- 2,133
- Reaction score
- 390
- Points
- 93
تحریک انصاف کے جنرل سیکٹری اسد عمر کو دیکھ کر کارپوریٹ دنیا کے تلخ حقائق سامنے آ جاتے ہیں . پاکستان کا کارپوریٹ اسد عمر جیسے چاپلوسوں چلا رہے ہیں . ایسے نا اہل لوگ جو صرف اپنے مالک کو خوش رکھنے کے لیے چرب زبانی کی مہارت رکھتے ہیں . اسد عمر جیسے لوگ جوتے پالش کر کے اور چرب زبانی کا استعمال کر کے اعلیٰ مقام حاصل کرتے ہیں جب کہ ایسے لوگوں کی اہلیت صفر ہوتی ہے . مالک اپنی تعریفیں اور خوشامد سن کر خوش ہوتے رہتے ہیں اور آنکھ تب کھلتی ہے جب اینگرو کا پورا فوڈ کا کاروبار برباد ہو چکا ہوتا ہے . اسد عمر بھی بلا شبہ اپنے باس کی طرح ہینڈ سم ہے اسی وجہ سے ایلیٹ کی آنکھ کا تارہ ہے
جب پاکستان میں میڈیا کا انقلاب آیا میڈیا نے سیاسی میدان پر اثرانداز ہونا شروع کیا اس کا سب سے اہم فائدہ اسد عمر کو ملا . جیو اور کامران خان نے اسد عمر کی ایسی تشہیر کی کہ اسے الیکشن کمپین تک چلانے کی ضرورت نہ پڑی اور وہ الیکشن جیت گیا . یوں میڈیا کے انقلاب نے ایک اور ہینڈ سم پاکستان کی سیاست میں انٹر کروا دیا . جناب اسد عمر تحریک انصاف کے دماغ کے طور پر جانے جاتے اور الیکشن سے پانچ سال پہلے ہی انہیں مستقبل کے وزیر خزانہ کے طور پر مشھور کر دیا گیا .اگلے الیکشن میں آر ٹی ایس دھاندلی کی مرہوں منت تحریک انصاف کی حکومت اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے میں کامیاب ہو گئی
اب ایک نا اہل چاپلوس ، خوشامدی اور چرب زبان جسے معیشت کی الف بے کا بھی پتا نہ ہو جس کی ساری ترقی کا راز اپنے مالکوں کی خوشامد ہو جب وزیر خزانہ کی کرسی پر جا بیٹھے تو کیا ہو گا . ملک دیوالیہ . اسد عمر بطور وزیر خزانہ سیڑھیوں سے جانا چاہتے تھے لیکن لفٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تھے اور ایک گانا بہت سنا کرتے تھے ہم تو چلے اس راہ پر . ملکی معاشی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ملک کا وزیر خزانہ یہ فیصلہ نہ کر پایا ائی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں جانا . وہ اپنی راہ پر جا رہا تھا کہ اچانک ملکی معیشت کی سرخ بتی جلنی شروع ہو گئی، وہ ملکی معیشت ڈبو چکا تھا اور اسے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا . یار لوگوں نے پوچھا سر آپ کو نکالا جا رہا ہے لیکن وہ اپنی دھن کا پکا تھا اسے یقین تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا . اس کے بعد ایک نوٹیفکیشن اس کی برطرفی کا اس پر بجلی بن کہ گرا . وہ چلو بھر پانی ڈھونڈھنے مری چلا گیا اسے چلو بھر پانی ملا لیکن اس میں غیرت نا پید ہو چکی تھی . وہ دوبارہ اسی کابینہ میں لوٹا جہاں سے بے عزت کر کے نکالا گیا تھا . اس بار قدرت نے اس کے ہاتھ سے نیا معجزہ لکھا تھا ، گرمیوں میں گیس کا بحران ! جناب پلاننگ منسٹر کی خراب پلاننگ کی وجہ سے گرمیوں میں گیس کا بحران پیدا ہو چکا تھا
ملکی معیشت ڈبونے اور خراب پلاننگ کی وجہ سے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچانے کے باوجود اسد عمر کو کوئی شرم کوئی حیا محسوس نہیں ہوئی . آج بھی وہ اپنی زبان کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں . یہ وہ بندہ ہے جس کے بارے یہ ہی سوچا گیا تھا کہ یہ صرف کام کرے گا اور روایتی سیاست اور زبان درازی سے اس کا دور دور کا کوئی تعلق نہیں ہو گا لیکن یہ بات الٹ ثابت ہوئی اسد عمر ایک زبان دراز سیاست دان ثابت ہوا جب کہ کاردکردگی سے اس کا دور دور کا کوئی واسطہ نہیں ہے . یہ ہے کارپوریٹ دنیا کا اہم کردارجو بغیر کاردکردگی صرف و صرف خوشامد اور چاپلوسی سے کہاں سے کہاں پہنچ گیا . یہ ہے وہ راز جس کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر رہا یہاں کارکردگی کے مقابلے خوشامد اور چاپلوسی جیت جاتی ہے





