- Joined
- Apr 25, 2021
- Posts
- 6,745
- Reaction score
- 19,429
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xچیٸرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی سربراہی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے اور متحد و مستحکم رکھنے کے لٸے آٸی پی پی کے دونوں رہنمإ عون چودھری اور نعمان لنگڑیال حکومت کی مدت ختم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔
اس سے قبل صدر آئی پی پی علیم خان نے دونوں معاونین کو مستعفی ہونے کی ہدایات دی تھیں جس پر انہوں نے اپنے اپنے استعفی ترین صاحب کو جمع کرا دٸے تھے تاہم آئی ایم ایف سے معاہدے اور موجودہ ملکی معاشی و سیاسی حالات کی وجہ سے باہمی مشاورت اور رضا مندی سے فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو عدم استحکام سے بچانے کے لٸے دونوں معاونین حکومت کی مدت پوری ہونے تک کابینہ کا حصہ رہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/R2QHJ5b/2.jpg





