Advertisement

ڈیفائنگ مومنٹس - ایک درویش کی صدا

ڈیفائنگ مومنٹس - 30 اکتوبر 2011 ​

​

یہ اتوار کا دن تھا میں لاہور پہنچا۔ دوستوں نے راہنمائی کی کہ ہم عمران خان کے جلسے میں جا رہے ہیں۔ اس جلسے کو لے کر کافی دنوں سے ٹی وی پر بہت پروپیگنڈا چل رہا تھا اور سچ پوچھیے تو ہم کو بھی کچھ خاص امید نہیں تھی کہ جلسہ بہت کامیاب ہو گا۔ بس اتنا یاد تھا کہ ہم دوست آپس میں کہہ رہے تھے کہ اگر دس ہزار لوگ بھی آ گئے تو یہ ہمارے لیے ایک ''بڑا'' ایونٹ کہلائے گا

​

شام کے وقت ایک دم جیسے موسم بدل گیا ہو، کالے بادل اچانک کہیں سے گھِر آئے ہوں، جیسے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور پیاسے بادل زور سے برسنے لگے، ہر طرف جل تھل ہو گئی۔ ہر آنکھ اشکبار تھی، ہم نے زندگی میں اتنا بڑا کراؤڈ کبھی نہیں دیکھا تھا، ایک اندازے کے مطابق اس شام مینار پاکستان پر پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ تھے لیکن پی ٹی آئی انتظامیہ نے میڈیا کو آفیشل فگرز ڈھائی سے تین لاکھ کے دیے تھے کیونکہ تعداد کو لے کر اس قدر پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ انتظامیہ نے کہا کہ لوگ جتنے بھی تھے لیکن کم فگرز دے کر میڈیا کو چپ کروایا جائے اور ایشوز کی طرف واپس لایا جائے۔ اس شام مینار پاکستان پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ ایسا جوش و خروش اپنی زندگی میں میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ​


​
اس جلسے نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک انقلاب برپا کر دیا، وہ جلسہ سیاست کا سنگِ میل بن گیا۔ میں آج تک نہیں بھولا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ دور سٹیج پر عمران خان کھڑا کہہ رہا تھا کہ ​

​

نوجوانوں آج ''دیفائنگ مومنٹس'' ہیں اگر ہم نے آج فیصلہ نہ کیا تو ہم تاریخ کی کتابوں میں قصہِ پارینہ بن کر رہ جائیں گے۔ آج ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا یہ سب کچھ جیسے چل رہا ہے ، یہ سب کچھ ویسے ہی چلتا رہے گا یا پھر ہم تبدیلی چاہتے ہیں ؟؟ اور پھر عمران خان کا تاریخی جملہ کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے۔ اور پھر اس پر پورے پاکستان سے نوجوانوں کا والہانہ لبیک کہنا ۔۔۔۔۔۔۔ وہ سب آج بھی مجھے اچھی طرح سے یاد ہے​

​

کہتے ہیں کہ شعور کو کبھی ریورس گئیر نہیں لگتا۔ اس ایک کامیاب جلسے اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ تاریخ بن گیا۔ عمران خان نے اپنے پچھلے سات سالوں میں اس قوم کو اس قدر شعور دے دیا جو پچھلے ستر سالوں میں بھی ہم حاصل نہ کر سکے اور اب یہی شعور اس ملک کی کرپٹ اشرافیہ کے لیے دردِ سر بن گیا ہے اور یہی شعور اب اس قوم اور ریاست کو آگے لے کر جائے گا۔ ​

wb4743.jpg


​

آج اس کرپٹ سسٹم کی روح رواں مریم نواز کی جے آئی ٹی ہے اور ہم کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ جو اپنے تئیں حکمرانی کو اپنا خدائی حق سمجھ کر پیدا ہوتے ہیں، وہ بھی کبھی قانون کے آگے جھکیں گے۔ خدا کا انصاف دیکھیے کہ کرپٹ ترین وزیراعظم اپنے خاندان سمیت اپنے ہی دور میں ذلیل ہو رہا ہے۔ اس کو کہتے ہیں ''اسی کی جوتی، اسی کے سر'' ۔۔۔۔۔۔ مریم نواز جو ذہنی طور پر خود کو اگلا وزیراعظم سمجھ رہی تھی، آج یوں جوتیاں چٹخاتی ہوئی جے آئی ٹی کے سامنے جا رہی ہے تو جیسے لاکھوں کروڑوں پاکستانیوں کا ریاستی انصاف پر یقین پھر سے بحال ہو گیا ہے۔​

بلاشبہ آج پاکستان ایک نئے دور کے انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ہمارے مستقبل کے معمار نوجوانوں کے پاس پچھلی نسل کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ سیاسی شعور اور آگہی ہے کیونکہ ہم نے بطور قوم تیس اکتوبر 2011 کو یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ ہم نے یہ سب کچھ ایسے نہیں چلنے دینا بلکہ ہم اپنے زورِ بازو اس سسٹم کو بدل دیں گے​

​

اسی تقریر میں عمران خان نے کہا تھا کہ ''رائیونڈ والو یہ انسانوں کا سیلاب نہیں ہے، یہ سونامی ہے اور جو اس سونامی کے سامنے آئے گا، وہ مٹ جائے گا''

​

اللہ کی قسم آج میری آنکھوں میں آنسو ہیں اور میں سجدے میں گر کر عمران خان کی درازیِ عمر کے لیے دعائیں مانگ رہا ہوں، جس نے اس قوم کو اس کے اچھے اور برے کی تمیز سکھائی اور اس قوم کو ظلم کے نظام سے لڑنا سکھایا اور آج ہماری سب سے بڑی کامیابی مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے طلبی کی صورت میں ہے اور انشاءاللہ بہت جلد یہ کرپٹ سسٹم لپیٹ دیا جائے گا کیونکہ ''ڈیفائنگ مومنٹس'' کی صدا کسی عام انسان کی نہیں تھی بلکہ ہمارے زمانے کے سب سے بڑے درویش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان کی تھی ۔۔۔۔ نعرہِ مستانہ ایک اللہ والے کا تھا جس کو اللہ کے حضور مقبولیت کی سند ملی​

​

سیلوٹ عمران خان ​

​

تحریر: عاشوربابا
facebook.com/AashoorBaba
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement