Advertisement

ڈیرہ جیل پر حملہ اور چند سوالات..مسعود انور

v2-Pakistan-jail-EPA.jpg

​

پنجاب سے متصل خیبر پختونخواہ کے سرحدی شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان کی جیل پر حملے کو

کئی روز گذر چکے ہیں مگر اب تک رننگ کمنٹری کے علاوہ کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ اتنا

بڑا واقعہ کس طرح رونما ہوگیا۔ نہ تو حکومت ہی کچھ بتانے پر آمادہ ہے اور نہ ہی میڈیا

اس پر حکومتی بیانات اور حزب مخالف کے مذمتی بیانات کے علاوہ کچھ بتانے پر راضی

ہے۔ 29 جولائی کی شب دو سو کے قریب دہشت گردوں نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کی جیل پر

حملہ کردیا ۔ یہ حملہ آور ڈبل کیبن گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکلوں پر سوارتھے اور

پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ان دہشت گردوں نے سب

سے پہلے علاقے کی بجلی اڑائی ، اس کے بعد جیل پر تین اطراف سے راکٹوں اور بموں

سے حملہ کردیا۔ حملے میں ان دہشت گردوں کو صرف بیرونی دیوار اڑانی پڑی جبکہ دیگر

دو اندرونی دیواروں کے یا تو دروازے کھلے ہوئے تھے یا کھول دئے گئے تھے۔

یہ دہشت گرد میگا فون پر اپنے ساتھیوں کا نام بلند آواز میں پکارتے رہے۔ ساتھ ہی انہوں

نے چار قیدیوں کو نشاندہی کے بعد ساتھ لے جانے کے بجائے وہیں موقعے پر موت کی سزا

سنادی۔ یہ تمام کارروائی کہیں سے جلدی میں نہیں کی گئی۔ یہ تمام دہشت گرد چار گھنٹے

تک جیل میں اطمینان سے کارروائی کرتے رہے اور بعد ازاں تین سو کے قریب قیدیوں کو

آزاد کروا کر کامیابی کے ساتھ اپنے ٹھکانے پر لوٹ گئے۔ ہاں ٹرافی کے طور پرایک لیڈی

وارڈن گلاب بی بی کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ اس تمام کارروائی کے سرغنہ عدنان رشید

کا نامعلوم مقام سے کہنا ہے کہ اس پوری کارروائی کی منصوبہ بندی ایک ماہ میں مکمل کی

گئی اور اس پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔ یہ عدنان رشید وہی صاحب ہیں جنہیں

گذشتہ برس پندرہ اپریل کو ایک ایسی ہی کارروائی میں بنوں جیل سے ان کے ساتھی چھڑا

کر لے گئے تھے۔ عدنان رشید پاک فضائیہ کے سابق اہلکار ہیں اور بنوں جیل میں مشرف

پر حملہ کیس میں مقید تھے۔
اس پوری کارروائی کے بعد پاک فوج نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کرفیو نافذ کرکے سرچ

آپریشن شروع کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اب تک جو گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ، ان میں

سے پیشتر قیدیوں نے خود ہی اپنے آپ کو حکام کے حوالے کردیا ہے اور ان کا تعلق کسی

بھی طور سے کسی عسکری ونگ سے نہیں ہے۔ تاحال ڈیرہ میں یہ کرفیو نافذ ہے جس کے

باعث علاقے میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوچکی ہے اور لوگ سراسیمگی کے عالم

میں ہیں۔
یہ تو وہ صورتحال ہے جو اخبارات میں رپورٹ ہوچکی ہے۔ اب ذرا اس پوری صورتحال کا

تفصیل سے جائزہ لیتے ہیں۔ دو سو سے زائد افراد جو جدید ترین اسلحہ سے لیس تھے جس

میں راکٹ، راکٹ لانچر، دیواروں کو دھماکے سے اڑانے والا بارودی مواد، خودکش

جیکٹیں،دستی بم اور دیگر ہلکا اور بھاری اسلحہ و ایمونیشن شامل ہے، کے ساتھ شمالی

وزیرستان سے صوبے کے آخری شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان پہنچتے ہیں۔ یہ تمام افراد 14 سے

25 ڈبل کیبن گاڑیوں اور درجنوں موٹرسائیکلوں کے کانوائے کی صورت میں آئے تھے۔

راستے میں متعدد چیک پوسٹیں موجود ہیں۔ ان چیک پوسٹوں پر خاصہ دار بھی متعین ہیں

اور فوجی بھی۔ جہاں قبائلی علاقہ نہیں ہے جیسا کہ ٹانک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان وغیرہ ،

وہاں پر پولیس موجود ہے مگر اتنے بڑے کانوائے کو کسی ایک جگہ بھی روک کر نہیں

پوچھا گیا کہ بھائی کہاں جارہے ہو؟
چلیں یہ سب پولیس کی وردیوں میں تھے تو بھی کاوٴنٹر چیکنگ تو کی جانے چاہئے تھی۔

سب کو معلوم ہے کہ اس علاقے میں کارروائی پولیس نہیں کرتی اور فوج کرتی ہے۔ پھر

قبائلی علاقے میں پولیس کی موجودگی چہ معنی دارد؟ یہ سب لوگ ایک طویل جلوس کی

صورت میں چار سے پانچ گھنٹے کا سفر کرکے ڈیرہ اسمٰعیل خان گئے اور ایک کامیاب

کارروائی بھی کرڈالی۔ یہ کارروائی پلک جھپکتے میں مکمل نہیں ہوگئی۔ چار گھنٹے تک

اطمینان کے ساتھ انہوں نے اپنے ایک ایک ساتھی کو ڈھونڈھا، ساتھ لیا اور پھر دوبارہ

شمالی وزیرستان کی طرف چل پڑے۔اب تو پورے جہاں کو پتہ چل چکا تھا کہ کیا واردات

ہوچکی ہے۔ رات کے اندھیرے میں یہ طویل قافلہ پوری ہیڈ لائٹ جلائے پھر سے اپنے

ساتھیوں کے ساتھ پہاڑی راستوں پر پھر سے چار گھنٹے کا سفر کرکے بغیر بال بیکا ہوئے

اپنی محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچ چکا تھا۔ راستے میں ایک مرتبہ پھر کسی چیک پوسٹ پر ان

کو نہیں روکا گیا۔ فوج کیا کررہی تھی؟ اس نے بجائے راستے میں اس قافلے کو روکنے،

اپنی اگلی چیک پوسٹوں کو آگاہ کرنے، ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے بجائے لکیر پیٹنے کو

ترجیح دی اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کرفیولگا دیا۔

عدنان رشید نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر مزے سے بات کرتے ہیں مگر کوئی بھی ان

کو ٹریس نہیں کرپاتا۔ یہ بھی جان ریمبو کی طرح کی کیا زبردست فلمی کہانی ہے کہ ساری

سرکار، ساری پولیس، ساری فوج سب کچھ نہیں کرسکی ۔ دو سو سے زائد افراد سکون سے

نکل گئے۔ اب میڈیا کو دیکھیں۔ایبٹ آباد کے واقعہ کی طرح میڈیا یہاں پر بھی غائب ہے۔

صرف سرکاری بیانات ہیں یا پھر طالبان کے ترجمان کے بیانات ہیں۔نہ کوئی عینی شہادت

ہے، نہ ہی واقعاتی رپورٹنگ اور نہ ہی واقعہ کا پوسٹ مارٹم۔

ابھی ہم اس سوال پر کوئی بات نہیں کررہے کہ ان حملہ آوروں کے پاس اتنی ڈھیر ساری

ڈبل کیبن گاڑیاں، بھاری موٹر سائیکلیں، جدید ترین اسلحہ اور ایک کروڑ روپیہ کہاں سے آیا

اور اس سے بھی بڑھ کر کہ یہ ایک کروڑ روپیہ خرچ کہاں پر کیا گیا۔ یہ روپیہ گاڑیاں اور

اسلحہ خریدنے پر تو خرچ ہو نہیں سکتا کیوں کہ یہ ان کے پاس پہلے سے ہی وافر مقدار

میں ان کے سرپرستوں نے مہیا کیا ہوا ہے۔ تو پھر کیا یہ روپیہ سرکاری عمال کو رشوت

دینے میں خرچ کیا گیا؟ اس روپے کی فراہمی اور استعمال ایک اہم نکتہ ہے۔

اس وقت میرا بنیادی سوال انتظامیہ کا اس کارروائی پر ردعمل ہے جو کہ دیکھنے میں

انتہائی معصومانہ خطا لگتی ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اب شمالی وزیرستان کو

نشانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کہیں پر بھی کارروائی کے لئے پہلے چارج شیٹ تیار

کی جاتی ہے اور پھر اس کے بعد کارروائی شروع کردی جاتی ہے۔ لگتا یہ ہے کہ اس

علاقے میں کوئی بڑا معاملہ ہونے جارہا ہے۔ معاملہ عالمی کھلاڑیوں اور ان کے کھیل کا

نہیں ہے بلکہ زیادہ تشویشناک بات ان کے پاکستانی ایجنٹوں کی ہے۔ ایک دفعہ پھر سرکاری

پھرتیاں دیکھئے، اس پر میڈیا کے کردار کا جائزہ لیجئے اور عالمی کھلاڑیوں کی کھیل پر

گرفت پر عش عش کیجئے۔

اس دنیا پر ایک عالمگیر شیطانی حکومت کی سازشوں سے خود بھی ہشیار رہئے اور اپنے

آس پاس والوں کو بھی خبردار رکھئے۔ہشیار باش۔

​

​
 
Last edited:
Advertisement
Re: ڈیرہ جیل پر حملہ اور چند سوالات..مسعود انو&#1585

Some high ranking Khakis are real culprits.......or the slaves of their masters.......this is pretty sophisticated planning as described in the post.....
 
Advertisement
Re: ڈیرہ جیل پر حملہ اور چند سوالات..مسعود انو&#

23-Jul-2013, 10:45 AM #6
Faarigh Jazbati
user-online.png

Regular Member Join DateJun 2013Locationplanet earthPosts147Age100Post Thanks / Like

Re: شام میں امریکی فوجی مداخلت کے خدوخال تیار

کل عراق میں جو جیل پر حملہ کرکے القائدہ کے پانچ سو سے زیادہ جنگجو چھڑوائے گئے ہیں وہ اسی منصوبے کا حصہ ہیں ، ان جنگجوؤں کو امریکی منصوبے اور مدد سے جیل سے نکالا گیا ہے

امریکہ اب القائدہ کے جنگجوؤں کو شام بھیج رہا ہے تاکہ مسلمان مسلمان سے لڑیں اور وہ آرام سے ایک طرف بیٹھ کر تماشہ دیکھے ،
آپ آئیندہ کئی اور مسلمان ملکوں میں جیل ٹوٹنے کے واقعات دیکھیں گیں جن میں القائدہ اور دوسرے شدت پسندوں کو رہائی دلائی جائے گی اور پھر انکو شام میں لڑنے کیلئے بھیج دیا جائے گا

ف ج

bahoot hi zabardast door nazri hay janaab ki,,,
 
Re: ڈیرہ جیل پر حملہ اور چند سوالات..مسعود انو&#1585

سب جانتے ہیں ان سب سوالوں کے جواب کیا ہیں اور یہ سب چیزیں کیسس طرف لے کر جاتی ہیں مگر کسی میں سچ بولنے کی ہمّت نہیں .
جن میں ہمّت تھی انھیں ہم نے غدّار کا ٹیگ لگوا دیا
 
Advertisement
Re: ڈیرہ جیل پر حملہ اور چند سوالات..مسعود انو&#1585

Airforce could engage and destory the convoy.. almost in 10-15 minutes. but they dont... maybe part of the plan..
 
Re: ڈیرہ جیل پر حملہ اور چند سوالات..مسعود انو&#1585

i am from d ikhan ab sun realities 55 un ke sath khud kush bambar they 100 musalah loog they raat ka time tha sarey ilaqa jail ke aas paas unhoon ney sealed kaar dia tha khud kush bambaroon ko roads ki diffrent sides paar pehla dia tha ke jo bhi police or army ki van atey dekho us paar attack kaardena eik khudkush 100 admiyoon ke liyeh kafi hota hey idhur 100 they jail main inhoon ney 4 hours neh lagaye eik din jail main pehley ehtejaj kia takey jail waley saza ke toor paar in ko eik jagah jama kaar dain phir bahi attack hoa raat ko roads unhon ne sarey cover kaar liye they police waloon ke paas jo klashnqofain thin woh zang alood thin aur bahi klashn qof rocket launchers ka muqbla neh kaar sakti unhoon ney bahi 100 shells and hand garnade marey police waley kia karte ? army a neh sakti thi andhera tha aur atey bhi kesey andhera jo tha 14 hilux datsun thin un ke paas jo raste main police chokiyaan ati hain un main 20 loog hotey hain woh 200 ka muqabla kese karain yeh hain bahi facts and figure
 
i totally agree with you but how come they travelled back safely after five hours drive? one or two gunship heli copters could destroy the whole convoy in 10 min. i am sure it happened with the help of army and ISI
 
yaar taliban jo bhi hamla karte hain raat ko karte hain kyun ke raat ke waqt helicopter madad ko neh pohnch sakte kyun ke phir un ko pursue karne ke liyeh nichle parwaz karni hoti hey jiss se woh hit ho sakte hain eik baat dusri d i khan main helicopter hey hi neh helicopter ata mianwali se jiss main 1 hour minimum laag sakta tha safely woh is liyeh gaye ke jiss rastoon se woh gaye hain us main police post zaror ati hain jiss main 5 police waley khare hoa karte hain maximum ab 14 datsun hoon jiss main 250 loog ja rahey hoon woh 5 police waley un ko rokain ge ya door side paar bhag jain gey dusra yeh bhi un ke plan main tha ke wapsi paar jo bhi posts ati hain police ki udher un ke bande pehle se therey they to keep them safe yeh eik massive attack tha jiss main communication na ho saki police ki aur army ki kyun ke jo bhi in ko karna tha minutes main karna tha na ke eik ghante main is liyeh in ko tayar hotey waqt laga aur in ki tayari ka waqt woh pehle note kar ke aye they ke woh kitney time paar jail pohnch sakte hain un ke aney se pehle hi woh nikal chuke they