Advertisement

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے دوران عائشہ گلالئی کا تذکرہ


عائشہ گلالئی کیس میں ارکان کو مختلف عہدوں کیلئے نامزد کرنے کا معاملہ تھا، عائشہ گلالئی کیس میں قرار دیا گیا کہ پارٹی سربراہ یا اس کا نامزد نمائندہ نااہلی ریفرنس بھیج سکتا ہے، علی ظفر

عائشہ گلالئی کیس میں عدالت پارٹی سربراہ کی ہدایات کا طریقہ کار دے چکی ہے، وکیل علی ظفر

عائشہ گلالئی کیس کا فیصلہ تو آپ کے موکل کے خلاف جاتا ہے، جسٹس اعجازالااحسن

عائشہ گلالئی کیس میرے موکل کے خلاف لیکن آئین کے مطابق ہے، وکیل علی ظفر

پارٹی ہیڈ منحرف ارکان کے خلاف ایکشن لے کر ڈکلیئریشن دے سکتا ہے، پارٹی سربراہ کے کردار کی نفی نہیں کی جاسکتی،ارکان کو ہدایت دینا پارٹی ہیڈ کا اختیار ہے،پارٹی میں تمام اختیارات سربراہ کے ہوتے ہیں، وکیل علی ظفر

جو 20 منحرف ارکان تھے،ان میں سے کتنے ارکان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا؟ جسٹس اعجاز الاحسن کا سوال

کیا عائشہ گلالئی کیس میں کہیں لکھا ہے کہ پارٹی ہیڈ کا کیا کردارہوگا،؟ اختیارات پارٹی ہیڈ کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں، چیف جسٹس

فریق دفاع نے الیکسن کمیشن کے منحرف ارکان کیخلاف فیصلہ کا حوالہ دیا ہے۔چیف جسٹس

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ ذکر نہیں۔علی ظفر

ڈپٹی سپیکر نے رولنگ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق نہیں دی، علی ظفر

ڈپٹی سپیکر الیکشن کمیشن کے فیصلے کا پابند بھی نہیں ہے، علی ظفر

کل عدالت میں بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا تھا، سپریم کورٹ کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی پابند ہے؟ چیف جسٹس

بیس میں سے 16 نے ن لیگ، دو نے آزاد الیکشن لڑا، جن 18 نے الیکشن لڑا ان میں سے 17 کو شکست ہوئی، وکیل فیصل چوہدری

ڈسپلن کے تحت آئندہ روسٹم پر آ کر ہی بات کیا کریں، چیف جسٹس کی فیصل چوہدری کو ہدایت

یکم جولائی کو سپریم کورٹ کا حکم نامہ کیا اتفاق رائے پر مبنی تھا ؟،چیف جسٹس

جی وہ اتفاق رائے پر مبنی فیصلہ تھا، وکیل علی ظفر

کیا سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی اعتراض کیا جاسکتا ہے؟ ، چیف جسٹس
دونوں فریقین اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ انتخابات کے بعد جو نتیجہ آیا تھا اس پر رن آف الیکشن ہوگا،جسٹس اعجاز الاحسن
​
 
Advertisement