Advertisement

ڈونکی راجہ روحانی یونیورسٹی

ڈونکی راج نے جب چرس کا سوٹا لگایا تو اس پر روحانیت کی سائنس کا راز کھلنا شروع ہو گیا . جیسے جیسے چرس کی مقدار بڑھتی گئی روحانیت بھی بڑھتی گئی . اب ڈونکی راجہ کے وزیر ڈبو دی ڈاگ نے روحانیت میں اضافہ کرنے کے لیے چرس کے ساتھ بھنگ پینے کا مشورہ دیا . ڈونکی راجہ نے ایسا ہی کیا اب اس کی روحانیت میں مزید اضافہ ہو چکا تھا . اس کے بعد ڈونکی راجہ نے روحانیت کی سائنس والی ایک لبارٹری بنانے کا فیصلہ کر لیا اب وہ مختلف قسم کی منشیات کے امتزاج سے پیدا ہونے والی روحانیت کے تجربات کرنے لگا . لیکن یہ لبارٹری بھی چھوٹی پڑ گئی تھی اب اس نے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ ایک یونیورسٹی بنا دی جاۓ جس میں روحانیت اور سائنس کی تعلیم دی جاۓ
اس مقصد کے لیے اس کی پیرنی پنکی لومڑی جو پہلے ہی سپیڈ کی لائٹ والا جام تیار کر چکی تھی اس اس کو اس یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنا دیا گیا . اب مسلہ یہ تھا کہ روحانیت کی سائنس والی یونیورسٹی کا نصاب کیا ہونا چاہئیے . اس مقصد کے لیے پہلے سمسٹر میں بھنگ پر تحقیق دوسرے سمسٹر میں چرس پر تحقیق اور باقی میں بھی روحانیت پیدا کرنے والے اجزا پر تحقیق کا فیصلہ کیا گیا . فائنل ییر پروجکٹ میں قلندری دھمال کو کورس میں شامل کیا گیا . ڈونکی راجہ نے ذاتی انٹرسٹ لیتے ہوے قلندری دھمال کے ساتھ ساتھ مجروں کو بھی نصاب میں شامل کروا دیا کیوں کے مجروں سے بھی خاص قسم کی روحانیت ڈونکی راجا پر ظاہر ہوتی تھی . یوں اب روحانیت پر تحقیق کی باقاعدہ یونیورسٹی قائم ہو چکی تھی
اب اس یونیورسٹی میں روحانیت میں اضافہ کرنے کے فارمولے تیار ہونے لگے . کبھی بھنگ چرس اور وسکی کا مکسچر خاص قسم کی روحانیت کے لیے استعمال کیا جاتا تو کبھی کوکین اور افیون کو مل کر سپیشل فارمولا تیار کیا جاتا . اس یونیورسٹی نے کامیابی سے جہاز پیدا کرنے شروع کر دئیے . جو بھی اس میں داخل ہوتا روحانیت سے نہ بچ پاتا اور جہاز بن کر ہی نکلتا . یوں جہازوں کی ایک فوج تیار ہو گئی جو روحانیت کے اثر سے کچھ بھی کر سکتے تھے اب پوری دنیا میں جنگل کی دھاک بیٹھ چکی تھی کیوں کے جنگل میں جہازوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے پوری دنیا گھبرا رہی تھی کہ ڈونکی راجہ کے جہاز ان پر حملہ نہ کر دیں . لیکن ایسا نہ ہو سکا اور ڈونکی راجہ کے جہازوں نے جنگل پر ہی ہلا بول دیا اور جنگل کا سکوں غارت کر دیا
​
 
Advertisement
Kabhi jb kahen gaaon mein jb kch log shadion py khana kha rahy hty hain to wahan kutty bht phir rahy hty hain beech mein, to barati aese krty hain k kha kha kr hadiaan bhenk rahy hty hain or sat khana kha rahy hty hain, Imran khan un baration jaesa ha or ye patwarion ki misaal un kutton k ha jo hr waqat imran khan k mon sy nikeli hoe haddi ki talaash mein hty hain, idhr us k mon sy ek bt nikeli or patwari us kutty ki tarhan haddi py lapak party hain
 
Advertisement