ڈسکوز کمپنیوں کے نظام میں تبدیلی لانے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں ہے: ترجمان وزارت توانائی
ملک میں خسارے میں چلنے والی 5 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے پاک فوج کے حاضر سروس افسران کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس کے قیام کے فیصلے کی تردید کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت توانائی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں فوج کے حوالے سے کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا نظام تبدیل نہیں کیا جا رہا نہ ہی انہیں کسی دوسرے ادارے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
ترجمان وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والے تمام خبریں بے بنیاد ہیں، ڈسکوز کو ریاست کے کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ڈسکوز کمپنیوں کے نظام میں تبدیلی لانے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں ہے اور ایسی تجویز سے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو مزید اضافہ اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے سے خسارے میں چل رہی ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xنگران وزیر توانائی وپٹرولیم کے قریبی ذرائع کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نگران وفاقی کابینہ نے خسارے میں چلنے والی 5 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں پاک فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر کی زیرسربراہی پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس کے قیام کی منظوری دینے کیلئے تیار ہے۔ پاور ڈویژن نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں فوج کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
سیکرٹری خزانہ کے قریبی ذرائع سے بتایا گیا تھا کہ فنانس ڈویژن نے پاور ڈویژن کی طرف سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سینئر فوجی افسران کی سربراہی میں پی ایم یوز کے قیام کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے گورننس مزید خراب ہو گی۔ وفاقی کابینہ کی سمری کے مسودے میں پی ایم یوز قائم کرنے کے حوالے سے تجویز کی توثیق نہیں کی گئی جس کی سربراہی پاک فوج کے حاضر سروس افسران کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈسکوز کمپنیاں کارپوریٹائزیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں نجکاری کے لیے قائم کی گئی تھیں تاہم بدانتظامی کے باعث اصلاحات کا عمل رک چکا ہے ادارہ قومی خزانے پر مستقل بوجھ بنا ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس میں انسداد بجلی چوری ٹاسک فورم قائم کرنے کے فیصلہ کے بعد وزارت توانائی کی طرف سے ہر ڈسکو میں ایک پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8discpowertdecbsion.png
Advertisement





