Advertisement

ڈرائیور کو نیند سے جگانے والا ہیڈ بینڈ

ڈرائیور کو نیند سے جگانے والا ہیڈ بینڈ تیار



ویب ڈیسک منگل 10 مارچ 2015

waker.jpg



کسی پلاسٹک بینڈ کی طرح یہ باآسانی پیشانی پر فٹ ہوجاتا ہے اور اس کا ایک کلپ کان کی لو سے جڑا رہتا ہے جسے شرٹ سے بھی جوڑا جاسکتا ہے اور اسی وجہ سے وہ دماغی کی درست ریڈنگ لیتا رہتا ہے۔ ڈسپلے پر نیند، تھکاوٹ یا غنودگی کو صفر سے سو تک کے نمبر دیے گئے ہیں۔ صفر کا مطلب ہے کہ آپ بالکل فریش ہیں جبکہ ریڈنگ 100 کا مطلب ہے کہ آپ نیند کی انتہا پر ہیں۔ فائل تصویر


واشنگٹن: پاکستان سمیت دنیا کے کئ ممالک میں ڈرائیوروں کی نیند، جان لیوا حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے۔ لیکن یو وَیک (U wake) نامی ایک سادہ ایجاد نہ صرف دورانِ ڈرائیونگ ڈرائیور کی تھکن کو نوٹ کرتی ہے بلکہ آنکھیں بند ہونے پر اسے جگاتی بھی ہے۔ یہ سسٹم آپ کے موبائل پر کال بھی کرسکتا ہے۔ یہ نظام کام کے وقت نیند کے جھونکے آنے پر آپ کے اہلِخانہ اور دوستوں کو بھی آگاہ کرسکتا ہے۔
یو وَیک کا بینڈ پیشانی پر پہنا جاتا ہے جو مسلسل دماغی لہروں کا جائزہ لیتا رہتا ہے۔ نیند کے غلبے کی صورت میں وہ آپ کے اسمارٹ فون پر الارم یا گھنٹی بجا کر آپ کو جگا سکتا ہے ۔ گہری نیند میں جانے کی صورت میں یہ آپ کے عزیز اور دوستوں کو ٹیکسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ فیس بک اور ٹویٹر پر اس کا پیغام بھی پوسٹ کرسکتا ہے۔

اس ایجاد کو حال ہی میں اسپین میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیا گیا ۔ کسی پلاسٹک بینڈ کی طرح یہ باآسانی پیشانی پر فٹ ہوجاتا ہے اور اس کا ایک کلپ کان کی لو سے جڑا رہتا ہے جسے شرٹ سے بھی جوڑا جاسکتا ہے اور اسی وجہ سے وہ دماغی کی درست ریڈنگ لیتا رہتا ہے۔ ڈسپلے پر نیند، تھکاوٹ یا غنودگی کو صفر سے سو تک کے نمبر دیے گئے ہیں۔ صفر کا مطلب ہے کہ آپ بالکل فریش ہیں جبکہ ریڈنگ 100 کا مطلب ہے کہ آپ نیند کی انتہا پر ہیں۔


یو وَیک کا بنیادی مقصد کئی گھنٹوں تک ٹرک چلانے والوں اور عام ڈرائیوروں کو دورانِ سفر نیند سے بچانا ہے تاکہ غنودگی سے ہونے والے خوفناک حادثوں کو روکا جاسکے۔ تاہم اسے دیر تک جاگنے والے طالبعلموں اور کارکنوں پر بھی آزمایا جاسکتا ہے۔ سسٹم جیسے ہی دماغی سرگرمی میں کمی نوٹ کرتا ہے ویسے ہی وہ موبائل فون پر تیز ترین سیٹنگ کے ساتھ وائبریشن یا کال جاری کرتا ہے۔

اسے آپ مزید افراد تک پیغام پہنچانے کے لیے بھی سیٹ کرسکتے ہیں اور یہ آپ کے باس، بیوی اور دوستوں تک بھی آپ کی کیفیت پہنچاسکتا ہے۔ اسے بنانے والے ماہرین کہتے ہیں کہ یو ویک کو اس قابل بھی بنایا جاسکتا ہے کہ وہ نیند کی حالت میں دھیرے دھیرے کار روک دے یا اسے آٹومیٹک ڈرائیونگ موڈ میں لے جائے۔

​

​
 
Last edited by a moderator:
Re: ڈرائیور کو نیند سے جگانے والا ہیڈ بینڈ تیا

Good invention it might help to reduce the rate of road accidents besides that drivers must always take break during long journey.
 
Re: ڈرائیور کو نیند سے جگانے والا ہیڈ بینڈ تیا

Good for lorry rig big container trucks delivery vehicles specially dangerous fuel gas inflamable subs trucks as these drivers sleep on long routes.