بھینس چوری ، بکری چوری کے بعد پہلی بار مچھروں کا مقدمہ بھی درج۔۔ مقدمہ پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹرزرقا کے خلاف درج کیاگیا جنہوں نے خواتین کے خلاف گھٹیا ریمارکس دینے پر خواجہ آصف کو جواب دیا تھا۔
گزشتہ روز لاہور میں محکمہ صحت کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور کے دو کلینک کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران سیل کر دیا ۔
پی ٹی آئی سینٹر ڈاکٹر زرقا کے دو کلینک سیل کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔مقدمہ انسپکٹر ماحولیات کینٹ لاہور ثانیہ ریحان کی جانب سے درج ہوا۔کلینک میں مچھر کی بہتات پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی ڈی ایچ او کینٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایف ایس سی پاس لڑکیاں کلینک چلا رہی تھیں، ڈاکٹر زرقا چھاپے کے دوران کلینک پر موجود نہیں تھیں۔
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے بتایا کہ کلینک میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا لائسنس بھی نہیں تھا، کلینگ میں ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا ہے، ڈینگی کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز پارلیمنٹ اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق ریماکس دیے تھے۔ بعدازاں سینیٹر زرقا نے انہیں جواب دیا تھا۔
Loading X post…
Open original post on Xڈاکٹر زرقا نے خواجہ آصف کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے، سوچ سمجھ کر بولا کریں، ہم سب کو قابل عزت سمجھتے ہیں اور ہمارا کردار اخلاق بتاتا ہے کہ ہم کون ہیں، ابھی جو باتیں یہاں ہوئیں میں تو پریشان ہوگئی ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dr-zarahaa.jpg
Advertisement





