Advertisement

ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ماں اور 10 سال کے بیٹے کو قتل کردیا

خانیوال : ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ماں اور دس سال کے بیٹے کو قتل کردیا اور خاتون کے زیورات اورموبائل فون لوٹ کر فرارہوگئے۔

خانیوال کے علاقے کوٹ مدینہ میں ڈکیتی کی ایک لرزہ خیز واردات کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ماں اور اس کے 10 سالہ بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 34 سالہ فرحانہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور اپنی ماں کو بچانے کے لیے آنے والا 10 سالہ حسن بھی ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔
​