ملک میں سیاسی افراتفری کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم اسٹاک مارکیٹ میں آج منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 11 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز امریکی ڈالر182روپے 2 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا ، تاہم آج کاروبار کے دوران ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 181 روپے82 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xانٹربینک میں مثبت رجحان کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں چند روز کی تیزی کے بعد آج ایک بار پھر شدید مندی کارجحان دیکھنے کو ملا اور پورے دن کے کاوروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 241 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہواتو ہنڈرڈ انڈیکس46ہزار407اعشاریہ26 پوائنٹس پر تھا، زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم انڈیکس46ہزار 643 اور 46ہزار62 پوائنٹس رہا۔
تاہم پورے دن کے اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 241اعشاریہ 76 پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار165اعشاریہ 50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7psxdollass13apr.jpg
Advertisement





