Advertisement

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

7psxdollass13apr.jpg

ملک میں سیاسی افراتفری کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم اسٹاک مارکیٹ میں آج منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 11 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز امریکی ڈالر182روپے 2 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا ، تاہم آج کاروبار کے دوران ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 181 روپے82 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

انٹربینک میں مثبت رجحان کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں چند روز کی تیزی کے بعد آج ایک بار پھر شدید مندی کارجحان دیکھنے کو ملا اور پورے دن کے کاوروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 241 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Whats-App-Image-2022-04-13-at-4-41-30-PM.jpg


کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہواتو ہنڈرڈ انڈیکس46ہزار407اعشاریہ26 پوائنٹس پر تھا، زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم انڈیکس46ہزار 643 اور 46ہزار62 پوائنٹس رہا۔

تاہم پورے دن کے اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 241اعشاریہ 76 پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار165اعشاریہ 50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
 
dollar goes down during this time because of EID. lots of people send me to their families.
After than we will see
 
Advertisement