Advertisement

ڈالر کی اونچی اڑان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

15104731821da0f.webp


کراچی: نگران حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید تگڑا ہو گیا ہے۔

ہفتے کے پہلے روز یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کے دن کاروبار کا آغاز ہوا تو ملکی تبادلہ منڈیوں ڈالر محض 51 پیسے مہنگا ہوکر 289 روپے کی سطح پر آیا تاہم بعد میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا۔

بعد ازاں دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 51 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے ڈالر 292 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں دوسری بار300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 مئی 2023 کو ڈالر نے پہلی بار 300 روپے کراس کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروبارہ روز یعنی جمعے کو 89 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی قیمت 288 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 285 پوائنٹس اضافے کے بعد 48 ہزار 709 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے جو کہ جمعے کو 48 ہزار 424 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Source ​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Aur IK ko hatao. Abbb jao establishment US kay pass jis ka kahnay par IK ko nikala. Abhe aur dhekho economy kay sath kia hota hay. Nigran hakomat kuch nahin kar sakte. Wahid hal hay general IK se mafe manheein. Wohe iss dal dal se mulk ko nikal sakta hay, stability laa sakta hay aur innn ka mazeed muu kala nahin hoo ga