Advertisement

چے گویرا کی پچاسویں برسی ۔۔ ڈاکٹر لال خان

چے گویرا کو کارپوریٹ میڈیا کی طرح صرف ایک 'گوریلا جنگجو‘ کے طور پر پیش کرنا بددیانتی اور جھوٹ ہے۔
وہ
تعلیمی لحاظ سے ڈاکٹر تھا۔ لیکن مارکسزم کے نظریات نے اُسے ایک انقلابی بنا دیا۔وہ ایک انقلابی رہنما، گوریلا جنگ کا ماہر، مصنف اور گھاگ سفارت کار تھا
انقلاب کیوبا کی کامیابی کے بعد اسے حکومت میں اعلیٰ ترین عہدے ملے‘ لیکن وہ 'اقتدار کے پھل‘ سے نفرت کرتا تھا۔ اس نے اپنی پوری زندگی سرمایہ داری اور سامراجیت کے خلاف سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد میں گزاری۔چے گویرا کی جدوجہد، نظریات، زندگی اور موت آج بھی ان بے شمار انسانوں، بالخصوص نوجوانوں کے لیے ہمت، حوصلے اور جرات کا ماخذ ہیں جو اِس تعفن زدہ سرمایہ دارانہ سماج کی انقلابی تبدیلی کے راستے کی تلاش میں ہیں۔
x20928_54830306.jpg.pagespeed.ic.EugdR2O9lL.webp


http://dunya.com.pk/index.php/author/dr-lal-khan/2017-10-08/20928/54830306
​
 
Last edited: