پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت کی جانب سے تعلیمی وظیفے کی رقم نہ دینے کے باعث چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔
صوبہ پنجاب کے سابق وزیرِ اعلی شہباز شریف کی جانب سے چائنیز لینگویج سکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت پنجاب بھر سے چار مرحلوں میں 500 طالبِ علموں کو دو سال کے لیے چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں بھییجا گیا تھا۔
پہلے تین فیز کے طالبِ علم اپنے کورسز مکمل کر کے واپس آچکے ہیں تاہم چوتھے فیز کے 150 طالبِ علم اب بھی چین کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔ جہاں دو ماہ سے ماہانہ وظیفہ نہ ملنے کے سبب اُن طالبعلموں کو مخلتف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صورتِ حال یہاں تک پہنچ گی ہے کہ کھانے پینے اور سفر کے لیے اُن کو مقامی افراد اور چینی اُستادوں سے قرض لینا پڑ رہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بھی رقم کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ FARHAN SABIR شنگھائی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم احسان نعیم نے بی بی سی کی نازش فیض کو بتایا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کے آنے کے بعد سے اُن کو فنڈز ملنا بند ہو گئے ہیں۔
احسان نعیم نے بتایا کہ اُنھیں ہر ماہ 2800 یوآن بینک آف پنجاب کے ذریعے ملتے تھے جو کہ پاکستانی 60 ہزار روپے بنتے ہیں۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی ایک ماہ اُنھیں سکالرشپ کی یہ رقم نہیں ملی تھی تاہم میڈیا پر بات آنے کے بعد فنڈز ریلیز کر دیے گئے تھے۔
’مگر اب پھر اپریل سے فنڈز بند ہیں اور ہم یہاں اپنے چینی دوستوں سے اُدھار لے رہیں۔ گزر بسر کے لیے اپنے گھروں سے بھی پیسے منگوانے پڑ رہے ہیں۔ لیکن ہر لڑکا گھر سے پیسے نہیں منگوا سکتا کیونکہ وہ مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور یہاں تک کہ وہ سکالرشپ سے ملنے والی رقم گھر بھی بھجواتے تھے۔ شنگھائی بہت مہنگا شہر ہے اور ہمیں پیسوں کی سخت ضرورت ہے۔‘
احسان نے بتایا کہ وہ یہاں کوئی فل ٹائم یا پارٹ ٹائم نوکری بھی نہیں کر سکتے کیوںکہ چین کے قانون کے مطابق سٹوڈنٹ ویزے پر نوکری نہیں کی جا سکتی۔
احسان نے بتایا کہ انھیں کھانے کے لالے پڑئے ہوئے ہیں اور ہر طالبِ علم پر تقریباً دو ہزار یوآن کا قرض ہے۔
بیجنگ لینگویج اینڈ کلچرل یونیورسٹی میں پڑھنے والی ایک طالبِ علم عطیہ اسلم نے بی بی سی کو بتایا کہ اپریل کے بعد سے اُنھیں صرف تسلیاں ہی دی جا رہی ہیں۔
اُنھوں نے بتایا کہ دو ماہ میں ’میں نے اپنے گھر سے چالیس ہزار روپے منگوائے ہیں۔‘
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images ہیبی نورمل یونیورسٹی میں پڑھنے والے طالبِ علم فرحان صابر نے بی بی سی کو بتایا کہ جب اُنھوں نے وزارت خارجہ کے فوکل پرسن ڈاکڑ ثاقب سے بات کی تو اُنھوں نے بتایا کہ فنڈز موجود ہیں مگر پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج انھیں آگے نہیں بھیج رہے۔
اسی بات کی تصدیق کے لیے جب ڈاکٹر ثاقب سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا ’پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز رکے ہوئے ہیں اور جیسے ہی فنڈز ملے گے ہم بچوں کو پیسے بھیج دیں گے۔`
اُنھوں نے مزید بتایا کہ اُن کے ڈپارٹمنٹ سے ابھی تک چین میں یونیورسٹیوں کو ٹیوشن فیس بھی ادا نہیں ہوئی۔ اُن یونیورسٹیز کی جانب سے بار بار فیس کے مطالبے پر یہی کہا جا رہا ہے کہ جیسے ہی رقم ملے گی ہم آپ کو منتقل کر دیں گے۔
ہائر ایجوکیشن کے لیے پنجاب کے صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ وہ دو ماہ سے لندن میں تھے لیکن جانے سے قبل اُنھوں نے فنانس ڈپارٹمنٹ کو یاد دہانی کروائی تھی لیکن چند مسائل کی بنا پر رقم منتقل نہیں کی جا سکی۔
اُن کے مطابق یہ رقم عید سے قبل طالبِ علموں تک منتقل کر دی جائے گی۔

وزیر دو ماہ سے لندن میں ہے اور بچے دیار غیر میں خوار ہورہے ہیں ، میرے ایک عزیز ویٹرنری سائنسز میں پوسٹ پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے حکومت کے وظیفے پر چین گئے ہوۓ ہیں زبردست تحریکی ہیں اب فون کرکے حال چال پوچھتا ہوں
What a waste of money to buy some votes that ******* Shehbaz sent these people to study useless Chinese language course in tax payers money. What are they going to use Chinese language for in Pakistan? Perform nikkah of patwari's sisters with Chinese?
Apne tehriki azeez se ye poch k zaroor btayeiga k scholarship was for learning chinese language only!! Wo us pe Post PhD in veterinary sciences krne kaise pohanch gai China?? ? ? ? ?

You can look to put an end to the program and not grant further scholarships if a program was not necessary. But it's obligatory for the government to fulfill the commitment with the students who were already enrolled in the program! So, Shehbaz Gill needs to clarify this at earliest. And share the reality!
What a waste of money to buy some votes that ******* Shehbaz sent these people to study useless Chinese language course in tax payers money. What are they going to use Chinese language for in Pakistan? Perform nikkah of patwari's sisters with Chinese?
Very bad idea to start with to go for learn a language in most expensive city of that country which has no use around the world, I wouldn't do it with my own money.
Apne tehriki azeez se ye poch k zaroor btayeiga k scholarship was for learning chinese language only!! Wo us pe Post PhD in veterinary sciences krne kaise pohanch gai China?? ? ? ? ?
وہ ایک علیحدہ پروگرام ہے ، اس کا چینی زبان والے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں وہ یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز میں پڑھاتے ہیں اور پوسٹ پی ایچ ڈی کورس کیلئے گئے ہیں ، مجھے نہیں معلوم کہ انکا سکالرشپ بھی رکا ہوا ہے یا نہیں
It could be! But this news is about Chinese language scholarship holders only! Still, as I said earlier, I'm fine with the government ending this language scholarship for future. But the student's who have already enrolled in the program must be paid! Let's wait for the government's view on this before jumping to any conclusion!
وہ ایک علیحدہ پروگرام ہے ، اس کا چینی زبان والے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں وہ یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز میں پڑھاتے ہیں اور پوسٹ پی ایچ ڈی کورس کیلئے گئے ہیں ، مجھے نہیں معلوم کہ انکا سکالرشپ بھی رکا ہوا ہے یا نہیں
I was taken aback by his lack of objectivity and looking at the situation with his biased lenses but you are right , I should not have used those words

Ab koe yeh bat b samjh lay Shabaz shreef nay apni hakumat kay akhre din 200 Arab Punjab hakumat kay funds sey niklwa ker apnay MPA
oor MNA ko election larnay kay leay day geya Thaay.
App ko yeh be pata hu ga Shabaz shreef nay
Jo 2000 Arab kay checks deay thay woh be bounss hu gey thaay jessy ess Punjab hukumat ko denay paray hain.
Pai pessa ha nay hakumat kay pass oor
App Chinese languages sekhnay per scholar ship kay passay mang rahay hain.

یہ طلباء شوکت خانم زکوٰۃ فنڈ سے پیسہ لے کر نہیں گئے تھے۔ حکومت نے بھیجا تھا۔ یہ چینی زبان اس لیے سیکھ رہے ہیں تاکہ چین والوں کو بھی آپ لوگوں کے سیاہ کردار کی تفصیلات سے آگاہ کر سکیں۔

It is the beaurocaracy, the in charge went to ex paksitan leave and didnt leave someone to take care of matters. It's basically not the PTI govt policy to stop this but the departments laziness and civil servants faults.