چین کی ایک کمپنی کی جانب سے پاکستان ریفائنری میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ، چینی کمپنی اور پاکستان ریفائنری کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان پیٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، اس موقع پر پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی اور چینی حکام بھی موجود تھے۔
تقریب میں پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور چین کی یونائیٹڈ انرجی گروپ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ، جس کے مطابق چینی کمپنی پاکستان ریفائنری میں تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کرے گی جس سے پاکستان ریفائنری کی پیداوار کی صلاحیت ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ میٹرک ٹن جبکہ ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ میٹرک ٹن ہوجائے گی۔
اس معاہدے کے بعد ریفائنری سے حاصل ہونےوا لا پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگے داموں درآمد ہونے والے ایندھن کا اچھا متبادل ہوگا۔