Advertisement

چینی بچے نے اپنی جمع پونجی پاکستان میں سیلاب متاثرہ بچوں کو عطیہ کردی

sailab1hh21i.jpg


پاک چین دوستی زندہ باد، چین کی پاکستان سے محبت لازوال، چینی قوم ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتی ہے، چین کا بچہ بچہ پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ چینی بچے نے اپنی جمع پونجی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے دے دی۔

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر چینی بچے نے اظہار افسوس کیا اور سال نو کے لیے جمع کی گئی رقم کو بینک میں دے کر کہا اسے پاکستان میں سیلاب زدگان بچوں کی مدد کے لئے عطیہ کردیا جائے۔
Loading X post…
Open original post on X

چینی بچے کی سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بچوں کی مدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،صارفین نے بچے کے جذبے کو سراہا اور دونوں ممالک کی دوستی کو اٹوٹ قراردیا۔

چینی حکام بھی پاکستان کی مدد میں پیش پیش ہیں، چین نے سیلاب متاثرین کیلیے مزید تیس کروڑ یوآن کی امداد کا اعلان کردیا، اس سے قبل چین نے پاکستان کو دس کروڑ یوآن کا امدادی پیکج دیا تھا، جس میں پچیس ہزار ٹینٹس اور دیگرامدادی اشیا بھی شامل ہیں۔
 
Wow!!!! Great nation due to great upbringing of the new generation. Salute!!!

This kid's family must ensure that his money is not given to this Chore government otherwise it will be used by children of Shareef Family instead of poor pakistani kids.
 
Advertisement