Advertisement

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کس کی غلطی تھی؟ حماد اظہر نے بتا دیا

sikand1111.jpg


تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی اور ماضی کی تعیناتیوں میں اُن سے کئی غلطیاں ہوئیں۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے ووٹ کی تصدیق کیلئے 8300 پر کیے جانے والےمیسج پر پیسے کاٹنے کا اقدام چیلنج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا لاکھوں ووٹرز کے ووٹ دوسرے حلقوں یا شہروں میں منتقل کر دیے گئے۔

میاں حماد اظہر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانبداری پر بہت سنجیدہ قسم تحفظات ہیں۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات والے 20حلقوں میں ووٹرز کی تصدیق 2018 کی فہرستوں کے مطابق کی جائے۔

حماد اظہر نے اعتراف کیا کہ دوران اقتدار ہم سے بڑی غلطیاں ہوئیں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی اور ماضی کی تعیناتیوں میں اُن سے کئی غلطیاں ہوئیں۔

انہوں نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ منی لانڈرنگ کے اہم کردار مقصود چپڑاسی کو لندن میں قتل کیا گیا ہے، ان کی موت طبعی نہیں ہوئی۔ حماداظہر نے الزام عائد کیا کہ شہباز اور حمزہ کے کیسز ختم کرکے مونس الٰہی کے گھرپر چھاپہ مارا گیا ملک میں چل کیا رہا ہی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں لکھا گیا کہ واضح مداخلت ہوئی ہے، امپورٹڈ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ بیرونی سازش سے آئی، یہ نالائق الیون ہے، مفتاح اسماعیل اور رانا ثنااللہ جیسےلوگوں کو بٹھا دیا گیا ، ہم جلد الیکشن چاہتے ہیں۔