Advertisement

چھ سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

2137650-death-1612189151-692-640x480.jpg


کراچی: زیادتی کیس میں 6 سال کی بچی کو 6 سال بعد انصاف مل گیا اور عدالت نے مجرم زین العابدین کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ویسٹ گدا حسین ابڑو نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم زین العابدین کو سزائے موت کا حکم سُنا دیا۔ جج گدا حسین ابڑو نے فیصلے میں کہا ہے کہ مجرم کے اس عمل سے بچی کے جسمانی اور ذہنی زندگی تباہ ہوئی۔ مجرم کا یہ عمل گھناؤنا، خوفناک، ازیت ناک اور تباہ کن تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اس عمل سے نہ صرف بچی، اس کا خاندان بلکہ پورا معاشرہ اثرانداز ہوا۔ ان واقعات سے بچنے کے لیے سخت سے سخت سزائیں دینا ہوں گی۔ عدالت نے مجرم کو متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے بھی دینے کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق مجرم نے 2015 میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مجرم کیخلاف 2015 میں تھانہ سعید آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
​

https://www.express.pk/story/2137650
 

ایسے درندوں کو سرعام پھانسی دینی چاہیۓ

جب بھی کسی بچے کے ساتھ ایسا گھناؤنا فعل ہوتا ہے تو دل خون کے آنسو روتا ہے
​
 
Bravo, we all Pakistani must celebrate this another weak and poor was punished and powerful and rich are roaming free.